26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
18
مارچ 2022 ء کو جیکب آباد سندھ فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے تحت شبِ براءت
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ اور اطراف سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی ۔
اجتماع
پاک کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور غلام شبیر عطاری و نزاکت حسین عطاری نے نعت رسول مقبول پڑھا ، مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد
زاہد عطاری نے عذاب قبر کے بارے میں سنتوں
بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جبکہ قاری محمد سہیل رضا
عطاری نے صلوۃ تسبیح کے نوافل جماعت سے پڑھائی بعد نماز ذکر واذکار اور صلوۃ
وسلام پڑھایا گیا ، اجتماع پاک کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام کیا
گیا ۔اسلامی بھائیوں نے پندرہویں شعبان المعظم کا روزہ بھی رکھا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )