پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 مارچ 2022ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن پر مشتمل ”ضروریات دین کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والے افرادکو (1)ضروریاتِ دین سے آگاہی (2)نماز کی شرائط و فرائض، عملی طریقہ (3)عقیدے کا بیان اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

کورس میں آمد کا وقت: 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء

کورس کا آغاز: 26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز تہجد

کورس کا اختتام: 27 مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نماز عصر

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


18 مارچ 2022ء   بنگلہ دیش میں دستار فضیلت اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے

جامعۃ المدینہ بوائز بنگلہ دیش سے فارغ التحصیل ہونے والے 58طلبہ کی دستارِبندی کی جائے گی

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں جامعۃ المدینہ کی برانچز قائم ہیں جن میں طلبہ کرام کو درس نظامی (عالم کورس) کروایا جاتا ہے۔عالم کورس مکمل کرنے والے طلبائے کرام کے لئے ہر سال مختلف ممالک میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں طلبہ کرام کے سروں پر اعزازی طور دستار سجائی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام 18 مارچ 2022ء بروز جمعہ رات 10:30 بجے رنگونیا ادرشہ باہو مکھی پائلٹ اسکول گراؤنڈ، رنگونیا، چٹا گرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں سینئر اساتذۂ کرام و ذمہ داران دعوت اسلامی درس نظامی مکمل کرکے فارغ التحصیل ہونے والے 58 طلبائےکرام کی دستار بندی کریں گے۔

بنگلہ دیش کے عاشقان رسول سے اس پُر وقار تقریب میں بھرپور اندازسے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سندھ مشاورت کے نگران حاجی قاری ایاز عطاری نگران ضلع مٹیاری مشاورت، شعبہ تاجران اور شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سندھ کے شہر بھٹ شاہ پہنچے جہاں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

شرکا نے مزار شریف پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  جہاں سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام وزٹ کے لئے آتے رہتے ہیں وہاں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی دورے پر آتے رہتے ہیں جہاں ذمہ داران ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں سیکٹر کمانڈربھٹائی رینجرز بریگیڈیئرشبیر خان نے دیگر چند سینئررینجرز اہلکاروں کے ساتھ فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق بنائی گئی ایک ڈاكيومنٹری دکھائی۔ دعوت اسلامی کے مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے بریگیڈیئرشبیر خان نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

بعد ازاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بریگیڈیئرشبیر خان کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل، سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایاجبکہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکا کو اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اسلامی برادر ملک ترکی دورہ کیا جہاں انہوں نے سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات فرمائے، ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کیں، دینی کاموں میں شرکت کی اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔

ترکی کے دورہ کرتے ہوئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےاستنبول کے علاقے امرت فاتح میں شیخ سید محمد سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ اور شیخ سید علی سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر گفتگوکا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہُ عنہ کی شان میں ایک منقبت بھی پڑھی گئی۔

آخر میں شیخ سید علی سبسبی الرفاعی شافعی حفظہ اللہ نےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر بالخیر اور دعوت اسلامی کی دن دُگنی، رات چگنی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کے لئے پاکستان آنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔


سماجی و کاروباری شخصیت حاجی رفیق پردیسی صاحب دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان دنوں علیل ہیں۔

علالت کے سبب اور دل میں سٹنٹ Stuntڈلنے کی بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے حاجی رفیق پردیسی صاحب سے ملاقات کی اور عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران صوبائی مشاورت حاجی اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےصوبائی ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں رکن ِشوری نے نگران شوری پنجاب جدول، شب براءت اجتماعات،شب براءت صدقہ مہم، رمضان اعتکاف ،رمضان عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے مدنی پھول دیئے۔


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسلم عطاری نے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغان کےصوبائی ذمہ دار و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں رکن شوری نے شب براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف ، عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے رہنمائی کی۔


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف تاجروں  کی آمد پر مرکزی مجلس شوری کے رکن وکراچی سٹی کے نگران حاجی امین عطاری نے استقبال کیا اور سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد کیا جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجارت کے تعلق سے مدنی پھول دیئے ،اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔


گزشتہ دنوں شوبز میں کام کرنے والے افراد کی اصلاح کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری  کے رکن وکراچی سٹی کے نگران حاجی امین عطاری نے شوبز اجتماع کا انعقاد کیا ۔

جس میں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر شوبز کے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور رکنِ شوری نے انہیں کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے ۔


گزشتہ دنوں علامہ اقبال کالونی محمود آباد میں جامع مسجد علامہ اقبال میں مرکزی مجلس شوری کے اراکین حاجی محمد امین عطاری و حاجی محمد علی عطاری نے فیروزآباد ٹاؤن  کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

جس میں اراکینِ شوری نے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف ، عطیات اور دینی کاموں کے تعلق سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 مارچ 2022ء بروز جمعہ جامع مسجد حافظ خوشی محمد والی پاکبازار کوٹ رادھا کشن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیرتعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرک قصور ذمہ دارمحمد دانش تفسیر عطاری نےنمازِ جنازہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو چند ضروری مسائل اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا ۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے غسلِ میت میں شامل ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری ڈویژن کوٹ رادھا کشن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)