10 مارچ 2022 ء کو ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں شریف میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارن نے ڈسٹرکٹ نگران کے ہمراہ AC رانا غلام مرتضی ، SDPO چوہدری فیاض الحق اور ایس ایچ او محمد علی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات کو مد نی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےکُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


گزشتہ دنوںشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام صوبہ ٔسندھ سکھر ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کی ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےایڈمنسٹریٹر کودعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی پلانٹیشن کے متعلق آگاہی دی ۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی اورسٹی ذمہ داران سمیت HRڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جلد از جلد ائمہ مساجد (جو تراویح کی امامت کے خواہش مند ہیں) کوٹیسٹ دلوانے اور مسجد انتظامیہ کے ذریعےاُن کا اجارہ کروانے پر اہم امور پر گفتگو کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں قائد آباد ٹاؤن کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے دو مساجد میں درس دیا۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران، مسجد کی انتظامیہ اور علاقے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِؕ-وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْؕ-مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ اَكْثَرُهُمُ الْفٰسِقُوْنَ۔

ترجمہ کنز الایمان: تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر کتابی ایمان لاتے تو ان کا بھلا تھااُن میں کچھ مسلمان ہیں اور زیادہ کافر۔ (سورہ آل عمران، آیت نمبر 11)

رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:

مَنْ رَاٰى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ فَاِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهٖ فَاِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهٖ وَذٰلِكَ اَضْعَفُ الْاِيْمَانِ۔

یعنی جو تم میں سے کوئی بُرائی دیکھے تو اُسے اپنے ہاتھ سے بدل دے اور اگر وہ اِس کی قوت نہیں رکھتا تو اپنی زبان سے (روک دے) پھر اگر وہ اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو دل سے (بُرا جانے) اور یہ سب سے کمزور ایمان کادَرَجہ ہے۔ (مسلم،ص 48، حدیث: 177)

امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو برائی سے روکنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ مریض طبیب بن گیاپڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہمریض طبیب بن گیا پڑھ یا سن لےاُسے گناہوں کی بیماری سے شفا دے، جہنم سے بچا اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوت اسلامی کےتحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ  کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ ذمہ دار محمد عادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ملکی حالات کی پیش نظر حفاظتی اقدمات اور مدنی مراکز میں آنے والے عاشقان رسول کی سیکورٹی کے حوالے چند اہم باتیں بتائیں۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو نئے یونیفارم بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے اوورسیز میں ماہ  فروری 2022ء میں عالمی سطح پر مختلف ریجنز میں تفسیر صراط الجنان،فقہ کورس اور سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کی کارکردگی پیشِ خدمت ہے۔

تفسیر صراط الجنان کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک ہزار 107

فقہ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 823

سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 711

نئی شامل ہونے والی اسلامی بہنیں کی تعداد: 469


عالمی مجلس مشاوت اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کاکراچی میں اسلامی بہنوں کے مرکز فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ میں ہوا۔بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رسالہ نیک اعمال کی عاملات بڑھانے اور اس نظام کو نافذ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بنائے گئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں نیک اعمال کے حلقے لگانے کے اہداف طے کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 9 مارچ 2022ء بروز بدھ کھیالی ٹاؤن گوجرانوالہ کی ایک مسجد میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کےشعبے کفن دفن کا تعارف پیش کیا جس پر شرکا نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: مستنصرعطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 9 مارچ 2022ء بروز بدھ نارتھ امریکہ میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نیویارک، یویسٹرن شکاگو اور کینیڈا کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ شعبان المعظم میں نفل روزوں کی تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ ذیلی سطح تک شعبہ ذمہ داران کی تقرری کو یقینی بنانے کے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال سے متعلق اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ سندھ  کے شہر نواب شاہ میں واقع سکرنڈ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے ویٹرنری اینڈ سائنس یونیورسٹی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نےوائس چانسلر سے ملاقات کی۔اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وائس چانسلر سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ملانٹیشن کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں اسٹوڈنٹس کے درمیان مدسۃ المدینہ بالغان شروع کیا اور انہیں وائس چانسلر سمیت دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: فہیم رضا عطاری ڈویژن نواب شاہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 مارچ 2022ء بروز منگل صوبہ پنجاب میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژن کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ماہ شعبان المعظم میں نفل روزوں کی تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں میں عاملات نیک اعمال بنانے کے جذبے کو اُجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں کو مضبوط کرنے پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ہدف دیا۔