بلوچستان
نصراآباد کے ڈگری کالج میں استقبالِ ماہ رمضان سیمینار کا انعقاد

گزشتہ
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام صوبۂ بلوچستان کے ڈسڑکٹ
نصراآباد میں میں قائم ڈگری کالج میں
استقبالِ ماہ رمضان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے استقبالِ ماہ رمضان کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
اس
سیمینار میں شعبہ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری ، صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد فہد
عطاری ، ڈویژن ذمہ دار اختر عطاری اور ڈسڑکٹ ذمہ دار علی احمد عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)
.jpeg)
گزشتہ
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت
سکھر IBA
یونیورسٹی میں ذمہ داران کا دورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے انجینئر ڈاکٹر زاہد حسین اور
ریجسٹرار IBA
سے ملاقات کی۔
اس دوران
شعبہ ذمہ دارنےانہیں دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات مدنی چینل ، جامعۃ المدینہ ،
ایف جی آر ایف اور ڈیجیٹل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا اورعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)

گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام صوبۂ بلوچستان ڈسٹرکٹ سبی کے ڈگری کالج میں
استقبالِ ماہ ِرمضان سیمینارکا انعقاد
کیا گیاجس میں کالج کے وائس پرنسپل ، ٹیچرز
، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر چکر خان
رند اور دیگر مختلف اداروں کے اونرز نے
شرکت کی ۔
اس
سیمینار میں شعبہ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔ اس موقع پرصوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری اور
دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی
انیس)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے تحت شیرانوالہ میں لاہور ڈویژن کے برانچ
ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ
مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکت کی اور
مدنی عطیات کے لئے مزید کوشش تیز کرنے
کاذہن دیا ۔
رمضان
المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد رضاذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)

گزشتہ
دنوں بہاولپور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے ہوم اور برانچ کے
مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا عامر سلیم عطاری نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار نے مدنی
عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی
عطیات مہم تیز کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس موقع پر ڈویژن ملتان کے ذمہ
دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی ، بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعیم غفار عطاری
مدنی اور ہوم مدرسۃالمدینہ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:
محمد احمد رضاذمہ دار فیضان آن لائن
اکیڈمی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)

16
مارچ 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر و
لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام حاجی اللہ ورایو
دولت آباد کھپرو ڈویژن سانگھڑ میں مختلف
شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی ندیم رضا مدنی نے زمیندار
عطاء محمد خاصخیلی اور گل حسن خاصخیلی ٹیچر ہائی اسکول سے ملکر انہیں شعبے کا
تعارف پیش کیا اور ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمت سے آگاہ کرتے ہوئے ایک
ماہ کے اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع
پر زمیندار حاجی گل حسن اور عطاء محمد خاصخیلی انہوں نے اپنے علاقوں سے دس اسلامی
بھائیوں کو ایک ماہ کے اعتکاف کروانے کے
حوالے سے نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:
ڈسٹرکٹ ذمہ دار ندیم رضا مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر و
لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام16 مارچ
2022ء کو ڈسٹرکٹ
میرپورخاص حاجی رستم لغاری پھلاڈیوں ڈویژن میں ندیم رضا
مدنی اور نگران پھلاڈیو ڈویژن محمد خان عطاری نے ایک زمین دار سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں شعبے کے دینی کام کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمت کرنے پر مشتمل بریفنگ دی اور انہیں اپنا عُشَرْ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:
ڈسٹرکٹ ذمہ دار ندیم رضا مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )

شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے تحت 16 مارچ 2022ء کو الٰہ
آباد لاہور میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین نے شرکت کی۔
ضلع قصور کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے علاقے کی مسجدوں میں جہاں
مدرسۃ المدینہ بالغان نہیں لگ رہا
وہاں مدرسہ بالغان شروع کرنے کاذہن دیا ۔ مزید
12 دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: صغیر عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا )

اللہ پاک کے آخری نبی حضرت
محمد مصطفیﷺ نے ”شعبان المعظم“ کو اپنا مہینہ قرار دیا اورخاص طور پر اس کی پندرہویں رات یعنی شب براءت کی عظمت وفضیلت کو بیان کیا ہے اور اس میں عبادت ودعاوغیرہ کی خوب ترغیب ارشاد
فرمائی ہے،یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسلاف کرام
اس رات میں کو عبادتِ الٰہی میں بسر کیا کرتے تھے جیسا کہ منقول ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزيز رحمۃ اللہ علیہ شبِ براءت میں عبادت
میں مصروف رہا کرتے تھے۔(تفسیرروح البیان،8/402) حضرت خالد بن مَعدان، حضرت لقمان بن عامر اور دیگر
بزرگان دین رحمۃ اللہ علیہم شعبان کی
پندرھویں(15ویں) رات اچھا لباس پہنتے، خوشبو، سُرمہ لگاتے اور رات مسجد میں (جمع
ہو کر) عبادت کیا کرتے تھے۔(ماذا فی شعبان، ص75)
یوں ہی تیسری صدی ہجری کے بزرگ حضرت ابو عبدالله محمد بن اسحاق فاکہی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب شبِ براءت آتی تو اہلِ مکّہ کا آج تک یہ
طریقۂ کار چلا آرہا ہےکہ مسجد ِحرام شریف
میں آجاتےاور نَماز ادا کرتے ہیں، طواف کرتے اور ساری رات عبادت اور تلاوتِ قراٰن
میں مشغول رہتےہیں، ان میں بعض لوگ 100
رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرتے کہ
ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ
سورۂ اخلاص پڑھتے۔ زم زم شریف پیتے، اس سے غسل کرتے اور اسے اپنے مریضوں کے لئے محفوظ کر لیتے اور
اس رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں
سمیٹتے ہیں۔(اخبار مکہ،3/84) معلوم ہوا کہ شب براءت میں اہتمام کے ساتھ مساجد میں جمع ہونا،عبادات
کرنا،تلاوت کرنا اور نوافل پڑھنا وغیرہ یہ صدیوں سے بزرگوں کا طریقہ چلا آرہا ہے۔
عام مسلمانوں کی طرف
سے یہ سوال اکثر ہوتا ہے کہ ہم اس رات کو
کیسے گزاریں ،کون سے ایسے اعمال بجالائیں کہ زیادہ سے زیادہ فوائدوبرکات حاصل ہوں
؟ استاد محترم مفتیٔ دعوتِ اسلامی شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابوصالح محمد قاسم
قادری مدظلہ العالی سے مدنی چینل کے ایک
پروگرام میں یہی سوال ہوا تو آپ نے شب براءت کو گزارنے کے لیے انتہائی اختصار کے
ساتھ درج ذیل8 اعمال بتائے۔راقم نے افادہ
عام کے لیے ان معمولات کو تحریری شکل دے دی ہے ، تحریر کے تقاضوں کے تحت کچھ ترمیم واضافہ بھی کردیا ہے اور جن احادیث
مبارکہ ، آثار شریفہ اور روایات کریمہ کی روشنی میں استاد صاحب مدظلہ العالی نے یہ
اعمال بیان کئے ان کو ذکر کردیا ہے تاکہ فضائل وبرکات پیش نظر رہیں اور مسلمان مزید اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شب
براءت کو گزار سکیں۔
(1)شب براءت میں نفل پڑھے جائیں کہ صلوۃ اللیل یعنی رات میں نفل پڑھنے کی ترغیب وفضیلت
قرآن پاک میں آئی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:قُمِ الَّیْلَ (پ29،المزمل :2) یعنی رات میں قیام فرمائیے ۔اور اللہ پاک رات میں رات میں نفل ادا کرنے والا کا ذکر یوں فرماتا ہے:وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ
لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا (پ19،الفرقان:64) ترجمہ:اور وہ
جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں ۔شعبان المعظم کی پندرہویں شب کے علاوہ بھی راتوں میں کچھ نہ کچھ نفل پڑھنے چاہیں کہ عبادت کے ساتھ شب بیداری کرنا اللہ پاک کے آخری نبیﷺ کی سنت اور صحابہ کرام وبزرگان دین کے معمولات سے ہے۔
(2)شب براءت میں بطور خاص ”صلوۃ التسبیح“ ادا
کیجئے کہ حدیث پاک میں فرمایا: اگر تو یہ نماز پڑھے گا تو اللہ پاک تیرے اگلے پچھلے، نئے پرانے ، جو بھول کر کئے
اور جو جان بوجھ کر کئے، چھوٹے بڑے ،پوشید ہ اور ظاہر تمام گناہ معاف فرما دے گا۔(سنن ابن ماجہ،حدیث:1374)حضرت علامہ ملا علی قاری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ شبِ براءت میں
صلوٰۃُ التسبیح بھی ادا کر لی جائے کیونکہ یہ کسی شک و شبہ کے بغیر صحیح طور پر ثابت
ہے۔( مجموع رسائل العلامۃ الملا علی القاری ،3 / 51)
(3)شب براءت میں کلمہ طیبہ کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا جائے کہ افضل ترین ذکر
ہے ۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے افضل ذکرلَا إِلٰـہَ إِلَّا اللہُ ہے اور سب سے افضل دعا اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ ہے۔(سنن
ترمذی،حدیث:3394) نیز فرمایا:’’جس بندے نے اخلاص کے ساتھ لَا
إِلٰـہَ إِلَّا اللہُ کہا تو آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ، یہاں تک کہ وہ کلمہ عرش تک پہنچ جاتا ہے جبکہ کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔(سنن ترمذی ،حدیث:3590)
(4) اس بابرکت رات کو” سُبْحَانَ ﷲ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ “ کی کثرت کی جائے کہ یہ اللہ پاک کو بہت پسند ہیں۔حدیث پاک میں فرمایا:100 مرتبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہہ لیا کر و کہ یہ تمہا رے لئے سو کجاوے اور زین والے گھوڑے راہ
خدا میں دینے سے بہتر ہے۔(مسند
احمد،حدیث:26977)نیزرحمت عالم ﷺنے ارشادفرمایا:کیا تم میں سے کوئی رو زانہ ایک ہزار نیکیاں کرنے سے عا جز ہے؟ایک شخص نے عرض کی:کوئی ایک ہزار
نیکیا ں کیسے کما سکتا ہے؟فرمایا:اگروہ سو مرتبہ سُبْحَانَ ﷲ کہے تو اس کے لیے ایک ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں یا ایک
ہزار گناہ مٹا دئیے جا تے ہیں ۔ (صحیح مسلم،حدیث:2698)
(5)مبارک رات میں پیارے آقاﷺ پر بکثرت درود
شریف پڑھا جائے یعنی آپ ﷺ کے لیے رحمت کی دعا کی جائے کہ اس کی برکت سے ہمارے گناہ معاف ہوں گے۔حدیث شریف میں فرمایا: میرا
جو اُمتی اخلاص کے ساتھ مجھ پر ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھے گا اللہ پاک اس پر 10رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے 10درجات بلند
فرمائے گا، اس کے لئے 10نیکیاں لکھے گا اور اس کے 10 گناہ مٹا دے گا۔(سنن کبری للنسائی،حدیث:9892)
(6)شب براءت میں استغفاریعنی دعائے مغفرت اوررزق
و عافیت کی دعا بہت زیادہ کرنی چاہیے کہ اس کی خاص طور پر ترغیب ارشاد ہوئی ہے۔ رسول کریم ﷺ نے
فرمایا:جب نصف شعبان کی رات (شب براءت)آئے تو اس کی رات میں قیام کیا کرو اور اس
کے دن میں روزہ رکھاکرو کہ اللہ پاک غروبِ آفتاب سےآسمان دنیا پر خاص تجلّی کرتا اور فرماتا ہے:”ہے کوئی مغفرت چاہنے
والاکہ اس کی مغفرت فرماؤں ،ہے کوئی رزق کا طلب گا ر کہ اسے رزق عطا فرماؤں ، ہے
کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت دوں، ہے کوئی ایسا !ہے کوئی ایسا!۔۔۔۔“ یہاں تک کہ فجر طلوع ہوکرآتی ہے۔(سنن ابن ماجہ،حدیث:1388)
(7)اس مقدس رات میں قرآن کریم کی تلاوت بھی کی جائے کہ تلاوت قرآن بے انتہا برکتوں،رحمتوں اور سعادتوں کے حصول کا ذریعہ ہے،یہ بڑی عظیم عبادت ہے اور اس پر بہت زیادہ اجروثواب ہے۔حضور نبی کریمﷺ
نے ارشاد فرمایا:جو شخص کتابُ
اللہ کا ایک حَرف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو10 کے
برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا الٓـمّٓ ایک حَرف ہے،بلکہ اَلِف ایک حَرف،لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔(سنن ترمذی،حدیث:2919) اور قرآن پاک کو تو دیکھنا بھی عبادت بتایا گیا۔حدیثِ پاک میں ہے:اَلنَّظْرُ فِی الْمُصْحَفِ
عِبَادَۃٌ یعنی قرآنِ مجید کو
دیکھنا عبادت ہے۔(شعب الایمان،حدیث:7560)
(8)شب براءت میں قبروں کی زیارت کی جائے کہ اس رات قبرستان جانا رسول کریمﷺ کے عمل مبارک سے ثابت ہے
اور زیارت قبور سے عبرت حاصل ہوتی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک رات میں نے حضور
نبیِّ پاکﷺکو نہ پایا۔ میں آپ کی تلاش میں نکلی تو آپ مجھے جنّتُ البقیع میں مل
گئے۔آپ ﷺ نے فرمایا: بیشک اللہ پاک شعبان کی پندرھویں رات آسمانِ دنیا پر تجلّی فرماتا ہے، پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے
بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔(سنن ترمذی،حدیث:739) رسول اکرمﷺ نے فرمایا:میں نے تم لوگوں کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا(اب
میں تمہیں اجازت دیتا ہوں کہ)ان کی زیارت کرو۔(صحیح
مسلم ،حدیث:104)نیز آپ ﷺ نے فرمایا: سن لو! قبروں کی زیارت کرو کہ وہ
تمہیں دنیا سے بے رغبت کرے گی اور آخرت
یاددلائے گی۔(سنن
ابن ماجہ،حدیث:1571، مستدرک، حدیث:1425)
ہمارے ہاں پاک
وہند میں عام طور پر شب براءت میں قبرستان جانے کا رواج ہے ۔اگر اچھی نیت کے ساتھ حاضر ہوا جائے تو یہ ایک اچھا عمل ہےلیکن اسے صرف ایک رات
تک محدود نہ کیاجائے بلکہ عام دنوں بالخصوص جمعہ کے دن قبرستان کی حاضری کواپنا معمول بنانا چاہیے تاکہ دل
گناہوں سے اُچاٹ ہو اور قبر و آخرت کی فکر پیدا ہو اور یہ بھی یاد رہے کہ قبرستان میں مذاق مسخری بالکل نہ کی جائے کہ دل
کی سختی کا باعث ہے اور زیارت قبور کرتے وقت یہ احتیاط کی جائے کہ ہمارے پاؤں کسی قبر پر نہ پڑئیں اور نہ قبروں کو پھلانگیں اور
نہ قبروں پر بیٹھیں اور یہ بات ذہن نشین رہے کہ عورتوں کو زیارت قبور منع ہے۔ حدیث میں ہے: لعن اﷲ زائرات القبور یعنی اﷲ کی لعنت ان عورتوں پرجو قبروں کی زیارت کوجائیں۔(عمدۃ القاری شرح البخاری،8/69)
14شعبان المعظم1443ھ
مطابق18مارچ2022ء

وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا
بَنِیْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ
الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا۠
ترجمہ
کنزالایمان: اور بےشک ہم نے اولادِ آدم کو عزت دی اور ان کو خشکی اور تری میں
سوار کیا اور ان کو ستھری چیزیں روزی دیں اور ان کو اپنی بہت مخلوق سے افضل کیا۔ (سورہ
بنی اسرائیل، آیت 70)
یہ
ارشادات مبارکہ واضح دلیل ہیں کہ صحت اللہ پاک کی ایک عظیم نعمت ، ایک امانت اور
ذمہ داری ہے۔ لہٰذا صحت کی قدر کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہم پر لازم ہے۔ اس کے
علاوہ اسلام،دین فطرت ہے، جوپوری انسانیت
کی ہرشعبے میں مکمل رہنمائی کرتا ہے، اس کی پاکیزہ تعلیمات جہاں عقائد وعبادات
،معاشرت ومعاملات اور اخلاق وآداب کے تمام پہلوؤں کوجامع ہیں،وہیں حفظان صحت اور
تندرستی کے معاملے میں بھی اسلام کی معتدل ہدایات موجود ہیں،جن پر عمل پیرا ہوکر
ہم نہ صرف صحت مند زندگی گزار سکتےہیں، بلکہ بہت سی مہلک بیماریوں سے بھی محفوظ رہ
سکتے ہیں ۔
امیر
اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اس ہفتے
رسالہ ”تندرست رہنے کے فارمولے“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” تندرست رہنے کے
فارمولے “ پڑھ یا سن لے اُسے اپنی عبادت کے لئے اچھی
صحت دے اور اُسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما، بلا حساب مغفرت سے نواز
دے۔اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
حافظ محمد نیاز الازہری صاحب کا مرکز امتحان سیالکوٹ
میں امتحانی مرکز کا وزٹ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے
تحت حافظ محمد نیاز الازہری صاحب مہتمم
جامعہ تاجدار مدینہ سیالکوٹ نے مرکز
امتحان سیالکوٹ میں قائم امتحانی مرکز کا وزٹ کیا۔
ڈسٹرکٹ
سیالکوٹ شہر پر مقرر شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار قاری یعقوب عطاری نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اور مرکز امتحان کا
دورہ کروایا۔حافظ
محمد نیاز الازہری نے دعوت اسلامی کے اس نظام کے حوالے سے اچھے جذبات کا اظہار
فرمایا۔
مولانا پیر سید مزمل عمرکاظمی صاحب کا جامعۃ
المدینہ منڈی بہاؤالدین میں امتحانی مرکز کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کی جانب سے سالانہ
امتحانات جاری ہیں، اس دوران معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا پیر سید مزمل
عمرکاظمی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے منڈی
بہاؤالدین میں قائم جامعۃ المدینہ کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
منڈی بہاؤالدین شہر پر مقرر شعبہ رابطہ بالعلماء
کے ذمہ دار مظہر فاروق عطاری نے پیر مزمل عمرکاظمی صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں امتحانی مرکز کا وزٹ کروایا۔ پیر مزمل عمرکاظمی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی
تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اپنے نیک جذبات
کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔