دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 ستمبر 2020ء کو یوکےگریٹر مانچسٹر( Greater Manchester) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نیکی اور بدی کے اثرات کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اجتماعات میں شرکا کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ میں شرکت کرنے، مدنی کاموں کی مدنی تحریک میں اضافہ کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 ستمبر ء2020 کو لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” مبلغات کی اصلاح “ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر ووکنگ (Woking) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں چار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ فون نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه صفرالمظفر 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !659 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور262 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام22 ستمبر 2020ء کویوکے کے شہر اسٹاکٹن آن ٹیز( Stockton On Tees)میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں چھ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ فون نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کے پانچ علاقوں میں (La Salut، Trinitat، Besós ، VirreiAmat، Artigues) مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 108 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 ستمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ذیلی حلقوں آرتیگاس(Artigues)، پارالیل(Paral lel) ، لا سالوت(La Salut) ، ویری امات(Virrei Amat) ، کورنیلا(Cornella) کی کم و بیش27 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں مختلف موضوعات پر مدنی پھول دئیے گئے۔ شعبہ فقہ میں مجلس مشاورت ذمہ دار ڈویژن سطح نے ”نکاح کی سنتیں اور آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنی انفرادی کوششیں بڑھانے کاذہن دیا ۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام نارتھ امریکہ ریجن کے ملک کینیڈا میں”زندگی پر سکون بنائیے بفیضان خاتونِ جنت کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نکاح طلاق ، عدت، سوگ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع ملا۔ شرکائے کورس نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار فرمایا نیز کورس کے اختتام پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت حیدرآباد کابینہ آفندی ڈویژن فیضان مدینہ میں معلم مدنی قاعدہ کورس کا آگازہوا جس میں فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں قائم جامعۃ المدینہ کے دورہ حدیث کے طلبہ نے شرکت کی ۔

معلم مدنی قاعدہ کورس میں مبلغ دعوت اسلامی قاری زاہد عطاری نے قرآن پاک تجوید کیساتھ سیکھ کر پڑھنے اور مدرستہ المدینہ بالغان میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت بالغ افراد کو فی سبیل اللہ قرآن پاک پڑھانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان حیدرآباد کابینہ)


شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ اس ہفتے کا رسالہ

کن لوگوں کی دُعا قَبول ہوتی ہے

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

19صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2020 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں10ہزار شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



   اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یورپین ریجن کے ملک ہالینڈ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کو تفسیر سیکھنے کا موقع ملا۔ شرکائے کورس نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز کورس کے اختتام پر مزید شارٹ کورس کرنے تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت کراچی ایسٹ ملیر کورنگی ذون لانڈھی بابر مارکیٹ کا محمد سلمان عطاری، رکن زون مجلس شعبہ تعلیم نے دورہ کیا جہاں مختلف ادارے کے مالکان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سلمان عطاری نے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ٹیچرذ اجتماع کروانے، اور مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کی دعوت دی جبکہ دین اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی عطیات باکس رکھوایا۔

دوسری جانب رابعہ سٹی، گلستان جوہر، کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سید قزافی مدنی نگران کابینہ نے صلح کی اہمیت کے موضوع پر حاضرین کو مدنی پھول دیتے ہوئے اسٹوڈنٹ اجتماع اور مدنی قافلے کی دعوت دی ۔