12 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین یونین
ریجن کے ملک اسپین کے ڈویژن بارسلونا میں مدنی حلقے کا انعقاد
Thu, 24 Sep , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 ستمبر 2020ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ذیلی
حلقوں آرتیگاس(Artigues)، پارالیل(Paral lel) ، لا سالوت(La Salut) ، ویری امات(Virrei Amat) ، کورنیلا(Cornella) کی کم
و بیش27 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں مختلف موضوعات پر مدنی پھول دئیے
گئے۔ شعبہ فقہ میں مجلس مشاورت ذمہ دار ڈویژن سطح نے ”نکاح کی سنتیں اور آداب“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت دینے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنی انفرادی
کوششیں بڑھانے کاذہن دیا ۔