23 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ داران محمد مہشید عطاری اور محمد فہد عطاری نے کوئٹہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نےO.K اکیڈمی میں اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان کو ماہ میلاد میں ٹیچرز کے لئے میلاد اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔


23 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ داران محمد مہشید عطاری اور محمد فہد عطاری نے کوئٹہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑہ غروی ہائی اسکول نواں کلی میں اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے اسٹاف کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اسکول میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ہری پور میں 22 ستمبر 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ہزارہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیر اہتمام 20ستمبر 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان کے ذمہ داران اور اراکین ریجن نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا کی تربیت کی اور ملتان میں ہونے والے سابقہ مشورے میں دیئے گئے مدنی پھولوں کے حوالے سے کارکردگی لی گئی۔ رکن شوریٰ نےمدرسۃ المدینہ بالغات اور ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں 500 سے زائد اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں تعلیمی میدان میں دینی خدمات میں سرانجام دینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر P.H.Dہولڈرز، Consultant اور دیگر شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد موجود تھے۔


25 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دوپہر 1:00 بجے  رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس دوران سینئر صحافی عامر اقبال بٹ کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جمعہ کی نماز 2:00 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کراچی پولیس ہیڈ آفس میں ایڈیشنل I.G غلام میمن سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں ماہ ربیع الاول 1442ھ میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 


دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی امور کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

واضح رہے دعوت اسلامی نے بچوں کو اسکول کے چھٹی والے اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے ایک شعبہ بنام ”فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول“ قائم کیا ہوا ہے جس کی مختلف ممالک میں برانچز قائم ہے ۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام ممبئی ریجن کےآکولہ زون میں آن لائن کورس ’’اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا۔ جس کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسائل پرمشتمل مختلف معلوماتی مدنی گلدستے وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

شیخ ِطریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا

چنانچہ

ماه صفر المظفر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 96 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھا سنا اور کم و بیش 41اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020 ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا بوٹسوانا کی کابینہ نگران اور مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں نیو مدنی کام کارکردگی سمجھانے اور مقامی خواتین میں اجتماع شروع کرنے کا ہدف دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام23ستمبر2020ءکوفیصل آباد ریجن میانوالی زون میں شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔