دعوت اسلامی کے تحت احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شاہی والا کے مدرسین اور ناظم نے شرکت کی۔ نگران کابینہ احمد پور شرقیہ مظفر حسین عطاری نے مدرسے میں بچوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور قاری صاحبان کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران نے ساہیوال زون کے ڈویژن تلمبہ میں موجود مختلف مزارات اولیاء پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں درباروں پر ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ داران نے ایک ماہ کے قافلے کے لئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام برنالہ کشمیر کیبل نیٹ ورک ہیڈینڈ کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ضلع بھمبر کیبل ایسوسی ایشن کےصدر رضا صاحب، ڈسٹرکٹ لیول ایڈور ٹائرنگ مینیجر راجہ زاہد اور پنگالی کیبل ہیڈینڈ نے شرکت کی۔ نگران مجلس انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں کیبل پر مدنی چینل اچھے رزلٹ کے ساتھ چلانے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں نگران مجلس انجم رضا عطاری نے صدر صاحب کو ڈسٹرکٹ لیول پر کیبل آپریٹر اجتماع کروانے ذہن دیا جس میں صدر صاحب نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت کیبل ہیڈینڈز کو شرکت کروانے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے  نگران انجم رضا عطاری نے ریجن ذمہ دار سید جلیل عطاری کے ہمراہ مظفر آباد کشمیر میں موجود حضرت سائیں سہیلی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مانگا منڈی لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ سمیت پولیس اہلکار نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں  بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام K.P.Kکے علاقے وگی کی مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے پاکستان بھر میں باکسز لگائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈیفنسU منظور کالونی کراچی کی جامع مسجد ڈائمنڈ ایجنسی میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسزلگایا گیا۔ (رپورٹ:محمد ندیم عطاری، رکن زون مدنی چینل عام کریں بن قاسم زون)


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پورمیں اسٹار ہائیر سیکنڈری اسکول کے ڈائیریکٹر چوہدری رضا مصطفیٰ سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا اور علی پور میں موجود جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے وزٹ کی دعوت دی نیز نگران کابینہ نے انہیں کڈز مدنی چینل کے کلپ بھی دکھائے۔


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پور صدر بار ایسوسی ایشن ملک صادق رند سمیت دیگر ممبران سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نےانہیں دعوت اسلامی کے مختلف ایپلیکیشن کا تعارف کیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت رکن ریجن ملتان ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے  علی پور میں راشد منہاس اسکولز سسٹم کے ڈائیریکٹر ملک عبد الغفور سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت گوجرانوالہ کی جیولرز مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس عبد السمیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ماسٹر سٹی سوسائٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویلپرز، انویسٹرز اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔نگران مجلس عبد السمیع عطاری نے مساجد بنانے کی اہمیت اور مساجد کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ شرکا کو اپنی زندگی میں ایک مسجد بنانے کا ذہن دیاجس پر شخصیات نے نیتیں بھی پیش کیں۔