دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے  زیر اہتمام نگران مجلس گل شیر عطاری نے حیدرآباد ریجن ،کشمور زون کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مجلس ائمہ کے حیدرآباد ریجن کے ذمہ دار قاری شفیق عطاری ، نگران زون ارشاد عطاری سمیت ائمہ کرام نے شرکت کی۔

ائمہ مجلس کے نگران گل شیر عطاری نے ائمہ کرام کو 12 مدنی کاموں اور خود کفالت کا ذہن دیا نیز نگران مجلس نے  کشمور زون کی ڈہرکی کابینہ کے شہر سرحد میں  ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 86 موڈ ڈویژن فورٹ عباس،  ہارون آباد ، اطراف کابینہ میں مدنی بستے کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور زون محمد نعیم رضا عطاری نے بیان کیا اور مدنی بستے پر روزانہ حاضری دینے اور اپنی نیک کمائی سے کچھ نہ کچھ روزانہ کی بنیاد پر ڈالنے کی نیت کروائی جس پر ہاتھوں ہاتھ بھی لوگوں نے تعاون کیا۔(رپورٹر: محمد نعیم رضا عطاری تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد  کے زیر اہتمام گوجرانوالہ زون ، گوجرانوالہ سینٹر ل کابینہ میں نگران کابینہ قاری قمر الدین عطاری نے کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مساجد کو خود کفیل کرنے اور مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔(عبدالرحمن مدنی ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں  کے زیر اہتمام نگران مجلس انجم رضا عطاری نے ایبٹ آباد میں ملک ہیڈن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور ملک کیبل ہیڈن نتیھیا گلی کے CEO علی جنید بھائی سے ملاقات کی۔

مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ کڈز مدنی چینل کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی مکتبتہ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔

اس موقع پر اسلام آباد ریجن ذمہ دار سید جلیل شاہ صاحب بھی موجود تھے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11ستمبر 2020ء کو  بلوچستان کے شہر اوتھل میں فیضان مدینہ صابرین مسجد میں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے لسبیلہ کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں نگران کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری اوتھل بیلہ کنراج کے ڈویژن نگران محمد ایوب عطاری، احسان عطاری ، رمضان عطاری اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے جھوٹ کی مذمت کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ کسی چیز کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا جھوٹ کہلاتا ہےچاہے وہ جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے ۔

زونل نگران نے جھوٹ کی قسموں کے بارے میں کہا کہ اپنے قول کے ذریعے خلاف واقع خبر دے دوسرا اپنے فعل کے ذریعے عمل قول کے خلاف ہو یعنی کہے کچھ اور کرے کچھ ۔عقیدے میں جھوٹ میں اسطرح کہ غلط عقائد اختیار کرے مثلا خالق تو ایک ہے لیکن کسی کا عقیدہ یہ ہو کہ خالق چند ہیں تو یہ عقیدے کا جھوٹ ہوا ہر جھوٹ برا ہے لیکن عقیدےکا جھوٹ سخت براہے۔ ( رپورٹر محمد جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادرزون1)


دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7ستمبر 2020ء کو گوادر و کوئٹہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوادر زون کے نگران حاجی محمد امتیاز عطاری، کوئٹہ زون کے نگران غلام محی الدین عطاری، لسبیلہ حب تربت کوئٹہ خضدار کے نگران کابینات حاجی محمد گلفام عطاری، عبدالرزاق مدنی عطاری، محمد حنیف عطاری ، لیاقت عطاری اور اراکین زون نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے جھوٹ کی مذمت کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ کسی چیز کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا جھوٹ کہلاتا ہےچاہے وہ جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے ۔

رکن شوری نے جھوٹ کی قسموں کے بارے میں کہا کہ اپنے قول کے ذریعے خلاف واقع خبر دے دوسرا اپنے فعل کے ذریعے عمل قول کے خلاف ہو یعنی کہے کچھ اور کرے کچھ ۔عقیدے میں جھوٹ میں اسطرح کہ غلط عقائد اختیار کرے مثلا خالق تو ایک ہے لیکن کسی کا عقیدہ یہ ہو کہ خالق چند ہیں تو یہ عقیدے کا جھوٹ ہوا ، ہر جھوٹ برا ہے لیکن عقیدےکا جھوٹ سخت براہے۔ ( رپورٹر محمد جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادرزون1)

دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد اسلام آباد ریجن کے رکن سید عمیر عطاری نے جہلم چکوال زون کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکن زون جہلم محمد بدر عطاری کے ہمراہ دینہ شہر میں ڈیف اسپیشل افراد سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دی۔ ذمہ داران نے اسی مقام پر ایک ڈیف اسلامی بھائی کے والد محترم سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب تحفے میں پیش کی۔

اسی طرح مجلس اسپیشل افراد کے تحت سوہاوہ شہر کے بازار میں رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر عطاری اور رکن زون جہلم محمد بدر عطاری نے مدنی حلقے کا سلسلہ کیا جس میں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مجلس اسپیشل افراد کے تحت رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر عطاری نے رکن زون جہلم محمد بدر عطاری کے ہمراہ دولتالہ شہر میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر اور گوجر خان میں اسپیشل افراد کے اسکول کا وزٹ کیا۔ ذمہ داران نے اسکولز میں ٹیچرز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مجلس اسپیشل افراد کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔


عاشقان رسول کو دینی معلومات سے آگاہی حاصل کرنے اور علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں “ پڑھ یا سن لےاس کی دنیا و آخرت میں آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت فرمااور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکےڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن برمنگھم یوکے  کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران برمنگھم یوکے ریجن سید فضیل رضا عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی کی۔سید فضیل رضا عطاری نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔


17 ستمبر 2020ء کو گورنر ہاؤس پنجاب میں اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروقی صاحب اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلزمحمد ثوبان عطاری نے دعوت اسلامی ویلفیئر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دعوت اسلامی کے وفد نے ان معززین کو کتاب ”معرفۃ القراٰن علیٰ کنز الایمان“ تحفے میں پیش کی۔


پچھلے دنوں کراچی کے علاقے D.H.Aمیں قائم مسجد فیضان اسلام میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میں Learning Sessionکا سلسلہ ہوا جس میں D.H.A کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکاکو علمِ دین کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں مدنی قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی انعامات، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ یہ اہم کام ہے۔ مختلف ریجنوں  میں وقتاً فوقتاً ان تمام شعبوں کا مدنی مشورہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد اورلاہور ریجن میں ان تمام شعبے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور شرکا کو12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائی 12 اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔

واضح رہے کہ3 اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والےاسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔

فیصل آباد اور لاہور ریجن میں 12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے لئے تیار ہونے والے اسلامی بھائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

شعبہ

فیصل آباد ریجن

لاہور ریجن

12 ماہ (اسلامی بھائی)

1ماہ(اسلامی بھائی)

12 ماہ (اسلامی بھائی)

1ماہ(اسلامی بھائی)

مدنی قافلہ

31

7

27

13

مدنی انعامات

11

9

4

0

مدرسۃالمدینہ بالغان

27

6

10

0

ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ

13

9

11

13

مجموعی

82

31

52

26