Under Majlis-e-Kafan Dafan for Islamic sisters, a Kafan Dafan Tarbiyyati Ijtima was recently held in Ilford, London Region, in which approximately 13 sisters participated.

A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspired Bayan and explained the discussion on the time of death, the method of bathing and shrouding the deceased and rulings of used water. Moreover, she motivated the Islamic sisters to get training for bathing and shrouding the deceased so that they are able to do so according to the principles of Shariah when needed.


On 16th September, 2020, an online Madani Halqah was held under Dawat-e-Islami in Ilford, London Region, in which 9 Islamic sisters participated.

A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspired Bayan and described to the Islamic sisters attending the Madani Halqah, the importance of reciting the Holy Quran, and learning and teaching the Holy Quran. Moreover, she motivated them to remain associated with the Madani environment of Dawat-e-Islami and attend the weekly Ijtima.


On 16th September, 2020, an online Madani Halqah was held under Dawat-e-Islami in Woking, London Region, which was attended by the local Islamic sisters.

A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic, ‘Training of Female Preachers’ and presented Madani pearls to the Islamic sisters attending the Madani Halqah on the qualities of a preacher. Moreover, she motivated them to develop politeness and affection in their character.


دعوت اسلامی کی مجلس  مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں میر پور زون فیضان مدینہ میں میر پور سندھ زون کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی اجتماع ہوا جس میں رکن مجلس محمد طارق عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے اور تعویذات عطاریہ کی دہرائی کا سلسلہ کروایا۔

دوسری جانب میر پور زون فیضان مدینہ میں میر پور سندھ زون کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی مشورہ کیا اور تعویذات عطاریہ کے بستوں پر حاضری دینے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شریک رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں حیدر آباد ریجن فیضان مدینہ آفندی ٹاون میں حیدر آباد ریجن کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں میں نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے بستہ ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے اور بستہ ذمہ داران کو بستوں پر حاضری کا ذہن دیا ۔ نیز مدنی بہاروں کے ذمہ دار کی بھی تربیت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس نے مدنی بہاریں جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے مدنی بہاروں کے بستے لگانے کے حوالے سے بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی  مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 13 ستمبر2020ء بروز  اتوار زون ذمہ دار محمد ذیشان مدنی مجلس ٹرانسپورٹ نے کوئٹہ زون کا دورہ کیا جہاں مختلف بس مالکان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی ذمہ دار نے بس مالکان کے درمیان تربیتی مدنی حلقہ لگایا اور مختلف شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور علم دین کی شمع روشن کرنے کے جذبے کے تحت بسو ں میں مدنی چینل ڈیٹا چلانے کے متعلق کلام کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت 18 ستمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک کراچی ایسٹ ملیر کورنگی گلستان جوہرکامران چورنگی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹیچر اور اسٹو ڈنٹ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی رفاقت عطاری ڈویژن نگران نے صفر میں نحوست نہیں کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع اور مدنی قافلہ کی دعوت دی ۔(رپورٹ:سرمد عطاری رکن کابینہ شبعہ تعلیم)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم  کے تحت 16 ستمبر2020ء بروز بدھ کوسٹ گارڈ ، کورنگی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی بلال عطاری ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار نے والدین کے لئے دعا خیر کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو والدین کی دعائیں لینے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: ارسلان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم )


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 06ستمبر 2020ء بروزاتوار سیدمحمدقمررضاعطاری مدنی رکن زون نے اسلام آباد میرپور کشمیر زون ہجیرہ کابینہ کا دورہ کیا ۔

دورے میں رکن زون مجلس اثاثہ جات دمحمدقمررضاعطاری نے عباس پورڈویژن میں زیرتعمیرفیضان مدینہ کاجائزہ لیااورجامعۃالمدینہ للبنات کے لئے پلاٹ کاسروے کیا نیز واقف سردارناہید احمد سے ملاقات کی اور ان کو اثاثہ جات کے حوالے سے نظام کاتعارف پیش کیا۔

دوسری جانب ہجیرہ ڈویژن میں مسجد کے پلاٹ کاوزٹ کیا اورواقف سے ملاقات کرتے ہوئے شعبے کاتعارف اوردعوت اسلامی کے لیے پراپرٹی لینے کے حوالے سے نظام اورطریقہ کاربیان کیا جبکہ مڈہول ڈویژن میں تین مساجدکاوزٹ کیا اور واقفین اورکمیٹی اراکین سے ملاقاتیں کیں اوران کوشعبے کاتعارف اورنظام بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  فیضان مدینہ کے تحت 16 ستمبر2020ء بروز بدھ سرائے سدو اور عبد الحکیم میں زیر تعمیر فیضان مدینہ کا شفیق مدنی عطاری رکن زون مجلس فیضان مدینہ نے وزٹ کیا۔

اس موقع پر مقامی فیضان مدینہ مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو خدمات دین میں بڑھ چڑھ تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیکی کی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 16 ستمبر2020ء بروز  بدھ لاہور ،کے پی کے،شیخوپورہ اور ننکانہ،میں عطیات بستے کا افتتاح ہوا اس موقع پر مفتش مدنی بستہ ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد شکیل عطاری ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے تادم تحریر اللہ کے فضل کرم سے دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر انتظام لاہور ریجن میں 15 نیو مدنی بستے خدمات دین میں تعاون کے حوالے سے لگے اور ان کا افتتاح کیا گیا ۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری)


دعوت اسلامی کی  مجلس کارکردگی کے تحت واہگہ ٹاؤن کابینہ ہجویری اسکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے کارکردگی، مکی، مدنی اور عطاری شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے شرکا کو مطالعہ کارکردگی سے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے جدول پر کلام کیا نیز کارکردگی کے نظام کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ:شہزاد عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار )