اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام16
ستمبر 2020 ء کو زون احمد پور شرقیہ، ڈویژن چنی گوٹھ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں BRB
نہر برکی لاہور ڈویژن برکی کابینہ میاں میر لاہور شمالی زون میں ذمہ داران کا دورہ ہوا جہاں ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ ،ڈویژن
ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران نے تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے نئے بکس لگائے ۔
ذمہ داران نے
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے مدنی کاموں کو
بڑھانے کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول
دیئے ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری)
اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسُنّت کی
عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو
دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے، یہ اس وقت دنیا
کے 200 سے زائد ممالک میں،تقریباً100 شعبوں کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کے لئے
کوشاں ہے۔ اِنہی شعبوں میں سے ایک’’ مجلس المدینۃ العلمیۃ‘‘ بھی ہے , جو دعوتِ اسلامی کے عُلمائےکرام کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہُ السَّلام پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی اوراشاعتی کام کا
بیڑا اُٹھایا ہے۔
اس کے 17 شعبے ہیں۔شعبہ درسی کتب اِن میں سے ایک ہے جودرسِ نظامی (عالم کورس ) کی
کتب پر کام کررہاہے۔ درسِ نظامی کےآٹھ سالہ نصاب میں اسّی 80 کے
قریب کتب پڑھائی جاتی ہیں۔ المدینہ العلمیہ کے شعبہ درسی کتب نے ان میں سے 56 کتب پر کام مکمل کر
کے شائع کردیا ہے۔ نیزرواں سال2020 میں ان شاء اللہ عزوجل 5 سے زائد کتب چھپنے کے لئے پریس پر جائیں
گی۔ان کتب نے ملک وبیرونِ ملک سے خوب دادِ تحسین حاصل کی ہے۔ اور علماء کرام وطلبہ
دین نے ان کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے ہیں۔ ان میں سے اکثر کتب عربی میں اور کچھ
ابتدائی کتب اردو اور فارسی میں بھی ہیں۔
ہم نے حتی المقدور کتب کو شرعی
وفنی اعتبار سے جانچ کر شائع کیا ہے۔ شرعی اعتبار سے دارالافتاء اہلسنت نے تفتیش
کی ہے اور فنی اعتبار سے اہلِ فن اساتذہ کرام نے جانچاہے۔نیز کتب کو جدید دور کے
اعتبار سے دلکش وجاذبِ نظر بنانے کے لئے فور کلر (چاررنگی)یا ٹو کلر (دورنگی) بھی
شائع کیا ہے اور کورل کی مدد سے خوبصورت ڈیزائننگ بھی کی گئی ہے۔ الغرض ہماری
بھرپور کوشش رہی ہے کہ قارئین کو صحت مند وخوبصورت مواد فراہم کیا جائے۔ اللہ کریم
سے دعا ہے کہ کتب کے اس ہار کو ہماری جیت کا ذریعہ بنائے۔ وما ذلک علی اللہ بعسیر۔
درسی کتب کم وبیش 19مختلف
مراحل سے گزر کر شائع ہونے کے قابل ہوتی ہیں، یہ مراحل درج ذیل ہیں۔
(۱)۔جمع نسخہ جات (مطبوعات
ومخطوطات)(2)۔جمعِ حواشی وشروحات(3)۔تقابلِ متن (4)۔تقابل حاشیہ(5)۔انتخابِ مواد برائے حاشیہ
وشرح(6)۔مفتی بہ اقوال(7)۔اصح الاقوال(8)۔تخریج آیات (9)۔تخریجِ احادیث(10)۔وضعِ
اعراب(11)۔مشکل الفاظ کے معانی(12)۔بین السطور (13)۔فرقِ نسخ(14)۔کورل(15)۔پہلی
پروف ریڈنگ (16)۔دوسری پروف ریڈنگ (17)۔تیسری پروف ریڈنگ(18)۔شرعی تفتیش (19)۔پریس
پر روانگی
(1)جمع
نسخہ جات (مطبوعات ومخطوطات)
جس کتاب کو شائع کرناہوتا ہے
سب سے پہلےاسکے مختلف نسخہ جات (جو کہ
مطبوعات یا مخطوطات کی شکل میں ہوتے ہیں) حاصل کئے جاتے ہیں۔ پھر صحیح ترین نسخے،
مطبوعے یا مخطوطے کو معیار بنا کر اس پر اعتماد کیا جاتا ہے تاہم دیگر کوبھی مدنظر
رکھا جاتا ہے۔ نسخہ جات، المدینۃ العلمیہ کی لائبریری یا ملک وبیرون ملک کے مکتبوں
اور انٹرنیٹ وغیرہ سے حاصل کئے جاتے ہیں۔
(2)جمعِ
حواشی وشروحات
اگر اس کتاب پر حاشیہ یا شرح
لکھنے کی ضرورت ہو تو اس کتاب کے مختلف حواشی وشروحات جمع کی جاتی ہیں۔ پھر ان میں
سے چن چن کر حواشی لگائے جاتے ہیں یا شرح لکھی جاتی ہے۔غیر ضروری ابحاث وطوالت سے
اجتناب کیا جاتا ہے۔
(3)تقابلِ
متن
پھر صحیح ترین نسخے سے کتاب کا
تقابل کیا جاتا ہے۔اسطرح کتاب کافی حد تک کتابت وغیرہ کی اغلاط سے پاک ہو جاتی ہے۔
(4)تقابل
حاشیہ
متن کے تقابل کے بعد حاشیہ یا
شرح کا بھی تقابل کیا جاتا ہے۔ اسطرح متن ، حاشیہ اور شرح تینوں سے اغلاط نسبتا
رفع ہو جاتی ہیں۔
(5)انتخابِ
مواد برائے حاشیہ وشرح
حاشیہ لگانے یا شرح لکھنے سے
پہلے مواد کا انتخاب کیا جاتا ہے اور صحیح ترین، مختصر اور جامع عبارات کے ذریعے
متن کی وضاحت کی جاتی ہے تاکہ پڑھنے والے کو تشنگی یا غیر ضروری طوالت سے اکتاہٹ محسوس
نہ ہو۔
(6)مفتی
بہ اقوال
اگر متن میں کوئی غیر مفتی بہ
قول پایا جائے تو حاشیہ یا شرح میں اسکی نشاندہی کر کے مفتی بہ قول بھی ذکر کرنے
کا التزام کیا جاتا ہے۔
(7)اصح
الاقوال
اگر کسی چیز کے بارے میں مختلف
اقوال ہوں تو صحیح ترین قول کی نشاندہی کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے۔
(8)تخریج
آیات
کتاب میں جہاں بھی آیاتِ
قرآنیہ ہوں وہاں اس بات کا التزام کیا جاتا ہے کہ انکا پورا حوالہ دیا جائے یعنی
پارہ، سورت اور آیت نمبر ذکر کر دیا جائے۔ نیز اردو کتب میں ترجمہ کنز الایمان
بھی نقل کر دیا جاتا ہے۔
(9)تخریجِ
احادیث
آیات کریمہ کے حوالوں کے ساتھ ساتھ احادیث مبارکہ کا
بھی مکمل حوالہ درج کر دیا جاتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت مراجعت کی جاسکے۔اور احادیث
کی فنی حیثیت بھی معمول ہو جائے۔
(10)وضعِ
اعراب
مشکل وغیرمانوس الفاظ پر اعراب
کا التزام کیا جاتا ہے۔اس طرح صحیح تلفظ سے قارئین کو روشناس کرایا جاتا ہے۔
(11)مشکل
الفاظ کے معانی
ضرورت کے وقت مشکل الفاظ کے
معانی بھی آسان کر کے لکھ دیئے جاتے ہیں۔تاکہ کسی ایک لفظ کے سمجھ میں نہ آنے کی
وجہ سے پوری عبارت کے فہم سے محرومی نہ ہو۔
(12)بین
السطور
عبارت کو کم وقت میں حل کرنے
کے لئے متعدد جگہوں پر بین السطور لگا کر آسانی پیدا کی جاتی ہے تاکہ حاشیہ وشرح
میں حل تلاش نہ کرنا پڑے اور وقت کی بچت ہو۔ نیز لغت کی طرف مراجعت بھی نہ کرنی
پڑے۔
(13)فرقِ
نسخ
اگر کتاب کی عبارت مختلف نسخوں
میں کچھ فرق کے ساتھ ہو تو عند الضرورۃ اسکی وضاحت کر دی جاتی ہے۔کیونکہ بعض
عبارات بعض کی نسبت اقرب الی الفہم ہوتی ہیں۔
(14)کورل
مندرجہ بالا مراحل وغیرہ کے
بعد کتاب کو ڈیزائننگ یعنی تزیین وآرائش کے لئے کورل پر بھیج دیا جاتا ہے اوراس
میں مختلف قسم کے ڈیزائن ورنگ بھر دیئے جاتے ہیں۔
(15)پہلی
پروف ریڈنگ
کتاب کو تیار کرتے ہی چھپنے
کے لئے نہیں بھیج دیا جاتا بلکہ کم وبیش تین مرتبہ اسکی پروف ریڈنگ کی جاتی ہے۔
پہلی پروف ریڈنگ عموما کمپیوٹر پر ہی کر لی جاتی ہے۔
(16)دوسری
پروف ریڈنگ
دوسری پروف ریڈنگ کورل پر
بھیجنے سے پہلے پرنٹ پر کی جاتی ہے۔ اسطرح کورل پر کم سے کم کریکشن لگانے پڑتی
ہیں۔
(17)تیسری
پروف ریڈنگ
تیسری پروف ریڈنگ کورل کی
ڈیزائننگ کے بعد ہوتی ہے یہ عموما سرسری طور پر ہوتی ہے اور اگر ضرورت ہو تو گہری
نظر سے پوری کتاب کی پروف ریڈنگ کی جاتی ہے۔
(18)شرعی
تفتیش
ان تمام مراحل کے بعد کتاب کو
دار الافتاء اہلسنت کے علمائے کرام ومفتیانِ عظام کے بارگاہ میں شرعی تفتیش کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ حضرات کتاب کو شرعی اعتبار سے دیکھ کر اس میں ضروری کمی،
بیشی اور تبدیلی وغیرہ کے بعد اسکی اشاعت کی اجازت مرحمت فرماتے ہیں۔
(19)پریس
پر روانگی
اب بالآخر ان تمام تر مراحل
کے بعد کتاب زیورِ طبع سے آراستہ ہونے یعنی چھپنے کے لئے پریس پر چلی جاتی ہے اور
مکتبہ المدینہ اسے عمدگی کے ساتھ شائع کرکے دنیا بھر کے طول وعرض میں بھیج دیتا
ہے۔
ریجن حیدرآباد نگران اسلامی بہن کی علاقائی دورہ براۓ نیکی کی دعوت میں شرکت
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام 14 ستمبر 2020 ء کوزون و ریجن ملتان، کابینہ قادر پور راواں میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16ستمبر 2020 ء کو کابینہ صدر کراچی کے علاقے
جہانگیر روڈ ميں ہفتہ وار درس اجتماع منعقد کیا گیا جس ميں بنت عطار سلمھا
الغفار اور زون نگران نے شرکت کی۔
درس
اجتماع میں بنت عطار سلمھا
الغفار نے اعلانات کئے، شرکاء اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کی بھی نیت کروائی نیزاجتماع
کے بعد اسلامى بہنوں سے ملاقات بھى کی اور ان ميں رسائل تقسیم کئے۔
حیدرآباد ، ملتان کی ریجن تا کابینہ اور ناظمات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام18 ستمبر 2020ء کو مدرسۃ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد
اور ملتان کی ریجن تا کابینہ اور ناظمات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا ۔
شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ
محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
تحریر کردہ
274 کلاموں پر مشتمل حمدو مناجات،نعت ، منقبت اور سلام کا بہترین مجموعہ
وسائلِ
بخشش(مُرَمَّم)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی
ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف
رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭عربی
عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر
اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭پوری کتاب کے تفصیلی
عنوانات دیکھنے کےلئے کتاب کے شروع میں فہرست (Index) ٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار
لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
737صفحات پر مشتمل یہ کتاب2011سے
لیکر اب تک اردو زبان کے11 مختلف ایڈیشنز میں
2لاکھ75 ہزار سے زائد شائع ہوچکی
ہے جبکہ اس کتاب کاہند ی اور گجراتی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے235روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
Download
Now
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے ،سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار720
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
کینیا کی دو
کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقر یباً 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان حسنین کریمین میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان
حسنین کریمین میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”فکر مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کی ضرورت و اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کی نیز اپنے
اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”محاسبہ“
کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل
کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کا رسالہ ہر ماہ جمع کروانے، فضول گفتگو سے بچنے اور خاموش شہزادہ پڑھنے کا
ذہن دیا۔