دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت گزشتہ ماہ مارچ 2020میں گاوں اللہ دادا خان میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا تھا معلم عبدالوہاب عطاری ڈیرہ اللہ یار نے پچھلے دنوں گاوں اللہ دادا خان کا مدنی کاموں کے حوالے سے جدول کیا ۔

معلم مدنی کورسز نے اس ولیج میں شرکاء کورس و دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہ خدا میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر الحمدللہ عزوجل تین عاشقان رسول ہاتھوں ہاتھ 63 دن کے تربیتی کورس دن مدنی کورس کیلئے تیار ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے راہ خدا کے عاشقان رسول کو لاڑکانہ زون کورس کیلے روانہ کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت 27 ستمبر 2020ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی ریجن کے دو زون ایسٹ زون اور ساوتھ سینٹرل کے زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح کے کورسز ذمہ دارن کا مشورہ ہوا ۔

مشورے میں نگران مجلس محمد طارق عطاری نے شرکا کو یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے رہائشی 7دن کا فیضان نماز کورس اور10 اکتوبر سے 63 دن کے تربیتی کورس کی تیاری کرنے کے حوا لے سے اہداف دیئے ۔

واضح رہے مجلس مدنی کورسز کے نظام کی بہتری کیلئے مجلس تفتیش بنائی گئی ہے جن کے ذمے مدنی کورسز کے جدول ،نصاب اور معلمین وغیرہ کی تفتیش کرناہے۔مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مدنی مقصد (مجھے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے جذبے کے تحت کہا کہ ہمیں اپنے اندر خوف خدا پیدا کرنا ہے خوف خدا ہوگا تو احساس رہے گا،ہمیں باطنی بیماریوں سے بھی بچنا ہے اسلامی بھائیوں سے حسدنہ ہو ،ان کی غیبت نہ ہو ،چغلی کا سلسلہ نہ ہو وغیرہ


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 25ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک ملتان ریجن وہاڑی زون غوثیہ مسجد بورے والا میں پریکٹیکل کفن دفن اجتماع ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی صابر علی عطاری مجلس کفن دفن کے ملتان ریجن ذمہ دار نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے ماڑی پور کابینہ پنجاب کلب کے اطراف کا جدو ل کیا جہاں مختلف گڈز ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور ورکروں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی نے ذمہ داران کے ساتھ ملکرحاضرین کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی۔

دوسری جانب 26 ستمبر2020ء بروز ہفتہ کراچی ریجن قائد آعظم نیو ٹرک اسٹینڈ ماڑیپور کابینہ میں نگران مجلس پاکستان مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے گڈز ٹرانسپورٹ شخصیات سے ملاقات کی اور آل کراچی گڈز ٹرانسپورٹ یونین آفس میں تربیتی حلقہ لگایا۔

مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے موجودہ کورونا وائرس کی و باء میں دعوت اسلامی ویلفئیر کی خدمات سے آگاہ کیا اور آل کراچی کار کیریئر گڈز یونین آفس میں رانا اسلم صدر کار کریئر گڈز ،سردار آعظم نائب صدر آل کراچی گڈز ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی ۔

واضح رہے! اس ملاقات میں نگران مجلس پاکستان مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری کے ہمراہ ریجن ذمہ دار محمد ذیشان مدنی اور ذون ذمہ دار ایسٹ ملیر عبدالوہاب عطاری بھی موجود تھے(رپورٹ؛ عبدالوہاب عطار ی ایسٹ ملیر مجلس ٹرانسپورٹ)


دعوت اسلامی  کی مجلس سکیورٹی کے تحت 27 ستمبر 2020ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سکیورٹی عملہ کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سکیورٹی عملہ ،مدرستہ المدینہ بالغان کے رکن کابینہ اور نگران کابینہ نے سمیت سکیورٹی ذمہ دار رئیس عطاری نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نےشرکا کو ہفتہ وار اجتماع ،ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی، ماہانہ شعبہ کارکردگی سمیت 12مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ مجلس مقدس اوراق کراچی ریجن ذمہ داران  کے مدنی مشورے میں مجلس کفن دفن کے متعلق آگاہی کا سلسلہ ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن کے ذمہ دار نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار سمیت مدنی بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی شکیل حسین عطاری مجلس مدنی بستہ لاہور ریجن ذمہ دار نے شعبے کے نظام کی مضبوطی اور دعوتِ اسلامی کی خود کفالت کے متعلق شرکا کو ذہن دیتے ہوئے 12 مدنی کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔( رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 27ستمبر2020ءبروز اتوار فاروق آباد کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں ڈویژن نگران غلام مصطفیٰ عطاری،رکن کابینہ مجلس ازدیاد حب عبدالرشید انجم عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد انور عطاری مجلس ازدیادحب لاہور جنوبی زون ذمہ دار نے حاضرین کو ایصالِ ثواب کا ذہن دیتے ہوئے

خیرخواہی و بھلائی کے موضوع اور اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ مجلس رابطہ ذمہ دار  اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی ۔

دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔شخصیات اسلامی بہن دعوت اسلامی کے شعبہ جات سے بہت متاثر ہوئیں اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور آئندہ ماہ اپنے گھر میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت بھی کی ۔

دعوت اسلامی کے تحت ایران کے شہرچابھارکے ذیلی حلقہ مراد آ باد میں پچھلے دنوں  ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نماز کی پابندی كرنے کا ذہن ديا اور آئندہ ہفتے اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی اور مزید اسلامی بہنوں کو اپنےساتھ لانے کی ترغیب دلائی۔


قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے کے لئے آج   بروز بدھ شام 5:40 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام  پچھلے دنوں ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون کی جڑانوالہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 126 RB پہاڑنگ کے گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول کی پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیانیز ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ ’’زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی‘‘ تحفتاً پیش کیا اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔