علمِ دین وہ نور ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں اور بےعملی کی نحوست کا خاتمہ ہوتا ہے۔اسی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِ اسلامی نے تعلیمی ،تدریسی اورتحقیقی شعبے قائم کئے جن کی بدولت ہر عمر کے فرد کو علمِ دین حاصل کرنے کے مواقع میسر آرہے ہیں اورجہالت کے اندھیرےدم توڑرہے ہیں۔

ان شعبہ جات میں سے ایک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ بھی ہے جو 1422ھ مطابق2001ء سے کتب و رسائل کے ذریعے نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کےلئےکوشاں ہے ۔اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کی کتب دلچسپ اورذہن کو اپنی جانب کھینچ لینے والے موضوعات، عمدہ اورآسان اسلوب ِتحریر اوراعلیٰ معیار کی وجہ سے عوام و خواص میں مقبول ہیں۔ اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کے تحت ابتداءً6 شعبے قائم کئےگئے تھے ، دعوتِ اسلامی کے اس شعبے نے بھی ترقی کی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ذیلی شعبہ جات میں اضافہ ہوتاگیا ،کچھ دن پہلے تک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کےتحت16ذیلی شعبے قائم تھے۔ حال ہی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نےایک نئے شعبے کا اضافہ کرتے ہوئے 17 واں شعبہ بنام ”کتب فقہ شافعی“ کا آغاز کیا ہے جس میں فقہ شافعی پر کتابیں تحریر کی جارہی ہیں۔

اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ کے تمام شعبہ جات کے نام یہ ہیں:

(1)فیضان قراٰن (2)فیضان حدیث (3)شعبہ کتب اعلیٰ حضرت (4)شعبہ تراجم کتب (5)شعبہ درسی کتب (6)شعبہ اصلاحی کتب (7)شعبہ فیضان مدنی مذاکرہ (8)شعبہ تخریج (9)شعبہ فیضان صحابہ و اہل بیت (10)شعبہ فیضان صحابیات و صالحات (11)شعبہ فیضان اولیا و علما (12)شعبہ فیضان امیر اہل سنت (13)شعبہ بیانات دعوت اسلامی (14)شعبہ رسائل دعوت اسلامی (15)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات (16)شعبہ تفتیشِ کُتُب (17)شعبہ کتب فقہ شافعی


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مکتبہ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو مکتبہ المدینہ للبنات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ زون کی چینوٹ کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں مکتبہ المدینہ للبنات ریجن ، زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور اسلامی بیانات جلد 4 کے آرڈر کروانے پر اہداف دئیے جبکہ اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔

مصیبت چُھپانے اور بیماری پر صبر کرنے  کے فضائل پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

بیمار عابد

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

48صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے10مختلف ایڈیشنز میں2لاکھ90ہزارسے زائد

جبکہ دیگر11 زبانوں میں 20ہزار سےزائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ کوریا( South Korea)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یورپین یونین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مقامی زبان کی مدرسات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز نئے مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے کام شروع کروانے اور 41 دن کےمعلمہ مدنی قاعدہ کورس کی طالبات کے ٹیسٹ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 19ستمبر 2020ء کو اٹلی  (Italy ) کے ڈویژن میلان کے شہر گل راتے( Gallarate) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 19 ستمبر  2020ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بیلجیم کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول نیزمستعمل پانی اور اس کے اسراف متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام19 ستمبر 2020 ءکو اسپین( Spain) کے علاقے لا سالوت (La Salut) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اورعاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  20 ستمبر 2020ء کو سویڈن میں بذریعہ زوم ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیٹھنے کی سنتیں بتائیں نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ  ریجن کی شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع کروانے اور ٹیسٹ دینے نیز اسلامی بہنوں کو شعبےکے مدنی کاموں کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 19  ستمبر 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں بذریعہ اسکائپ مد نی مشورہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی حلقے کے نکات سمجھائے نیزمدنی حلقوں کی ترکیب مضبوط بنانے کے لئے مدنی حلقوں کے شیڈول اور نکات کے مطابق مدنی حلقے لگانے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ٹوٹنگ (Tooting) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔