دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجامعۃ المدینہ کی طالبات اور معلمات کو دعوت اسلامی کے آٹھ مدنی کاموں میں حصہ لینے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا نیز جامعۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے لئے معلمات اور طالبات کواہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ گلزار ہجری (میمن نگر) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں میں سستی دور کرنے کے متعلق نکات دئیے نیز ذمہ داری ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنے اور کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے لگانے اور دیگر مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن، میرپور خاص زون اور شہر ٹنڈوالہ یار میں ریجن ذمہ دار و مشاورت مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے SOP's کے مطابق تربیتی اجتماع منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ لگانے کے حوالے سے نکات دیتے ہوئے تربیت فرمائی۔اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ بھی دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں زون ذمہ دار  اسلامی بہن نے سکھر کی کابینہ روہڑی کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح پر کفن دفن کی ذمہ دار کا مقرر کرنے کا ذہن دیا اور شرکائے اجتماع کی تعداد بڑھانے کے اہداف دئیے گئے نیز مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2020ء کو مرادآباد زون ٹھاکردوارہ کابینہ سرورکھیڑا  ڈویژن میں درس اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسٹوڈنٹس اور شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن سطح پر مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے مالیات ٹیسٹ لیا گیا جس میں کم و بیش ایک  سو بارہ 112 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دئیے۔ یہ ٹیسٹ حیدرآباد ریجن سطح مالیات ذمہ دار نے لیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدر آباد ، میرپورخاص زون اور کابینہ ٹنڈوالہ یار میں ‎دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس مکتوبات و اوراد ِعطاریہ نے خصوصی شرکت کی ۔ مزید اس اجتماع میں 257 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آخر میں مکتوبات و اورادِ عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں سنتوں بھرے اجتماع میں نیکی کی دعوت مدنی چینل اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔آخر میں اسلامی بہنوں کو فی سبیل اللہ تعویذات بھی دئیے گئے۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام فیصل آباد زون کی مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور تقرریوں پر کلام کیا۔ مجلس رابطہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے جامعہ کی طالبات کو مدنی کام میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

Under the Supervision of Dawateislami, a Madani Mashwrah of region responsible Islamic Sisters of South Africa was held on 29th September 2020 Via Skype. All kabina responsible sisters attended this Madani Mashwrah.

Region Nigran Islamic Sister of South Africa gave madani pearls to Kabinah sisters to give more training on every department. Look for islamic sisters who are able and capable for madani work and giving them training too. She also gave a mind set to make efforts so that their family members also join madani environment.

The South Africa Region sister encouraged the attendees to give ghar dars daily, fill madani inamaat booklet on daily basis, try to increase mualimmat, mubalighat and responsible sisters. Madani pearls were given to give training and encourage sisters to increase all madani work and get more Islamic sisters attached to madani environment of Dawateislami.


اسلامی  بہنوں کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 27 ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹرز ،اہل ثروت اور ڈپٹی اسسٹنٹ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی شرکا میں مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ویسٹ لندن کابینہ میں مختلف مقامات ولیزڈن گرین ،ہیرو ،سڈبری،ٹوٹنگ،ہنسلو (Willesden Green, Harrow, Sudbury, Tooting, Hounslow)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 90اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔اجتماعات کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔


اسلامی  بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے بستے مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔