دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نےسرگودھازون میں امین اللہ خان نیازی (M.P.A)، محمد عبد الطیف مہر (A.S.Pعیسیٰ خیل)، قاسم نتھوکہ (S.H.Oکمر مشانی) اور حسین عمران مہندی (S.H.Oداؤد خیل) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور کتب و رسائل تحفے میں کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے سندھ سیکٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اختر حسین بگٹی (اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جیل)، ابو بکر (ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ) اور محمدفرحان (سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ) سمیت دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


عاشقان رسول کے لئے خوشخبری، مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹیم کی سلیکشن کے لئے آڈیشن کا  سلسلہ ہوگا ۔ اس آڈیشن میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

خواہش مند اسلامی بھائی اپنے شہر کے آڈیشن کی معلومات کے لئے دوپہر 2:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک اس واٹس ایپ نمبر اور E:mailپر رابطہ کرسکتے ہیں۔

03131200026

Zehniazmaish@madanichannel.tv


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کے شہر مظفر گڑھ بمقام شیروانی چوک میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے صفر المظفر کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں ٹیچرز نے پابندی کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیتیں کیں اور دعوتِ اسلامی سے محبت کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے کوئٹہ میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

ملاقات کرنے والے صحافیوں کے نام یہ ہیں:

ارشد انصاری (صدر لاہور پریس کلب)، ذوالفقار علی مہتو (خزانچی P.A.U.J)، قمر الزمان بھٹی (صدر P.U.J)، سعید اختر (P.U.J)، جمال (ممبر ایگزیکٹوکونسل)، F.E.C کے ممبران پیر زادہ مخدوم احمد بلال، عامر، شبیر مغل، ظہیر شہزاد


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت کا مجلس بیرون ملک و عالمی سطح پر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک مالیات ٹیسٹ کے نکات کو مضبوط کرنے ، اسپیشل مجلس رابطہ کے لئے جدا سے مدنی پھول بنانے اور نیکی کی دعوت کی ترغیب دلانے پر گفتگو ہوئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا  جس میں عرب شریف ، عمان ملک نگران ، بحرین کابینہ نگران ، کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حضرت ابو الحسن المخدوم سید الشیخ علی بن عثمان ہجویری  داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس 20صفر المظفر 1442ھ کو لاہور میں نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔

داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7،6 اور 8 اکتوبر 2020ء کو لاہور ریجن کے عاشقان رسول 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرینگے۔

تمام عاشقان رسول سے داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب اور علم دین سیکھنے کے لئے اس مدنی قافلے میں ضرور سفر کریں۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا۔

ملک و بیرون ملک میں

71,694اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کیا۔

21,962اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

25,822 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

54,624 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

1200 درودپاک 38,358 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

313 درود پاک 59,819 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

67,852 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

13,270 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

9,029اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

6,019 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان  ریجن ، شجاع آباد زون ، کابینہ میلسی میں مدنی انعامات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مدنی انعامات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی اور مدنی انعامات کے اجتماعات کے بارے میں نیت کروائی نیز مدنی انعامات کے اہداف بھی لئےگئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو ملتان ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار  اسلامی بہن نے تمام زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ملتان دارالسنہ میں لیا ۔

شعبہ تعلیم ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کاموں میں استقامت کیسے ملے، اسلاف کی قربانیوں اور جذبہ ایمانی و استقامت پر بیان کیا نیز کار کردگی جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر بنانے کا ذہن دیا ۔