اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان بھر میں علاقہ و ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کے لیے 26
دن کے مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں
ایڈمیشنز انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوئے ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ، شجاع آباد زون اور کابینہ میلسی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
ذمہ دار ،کابینہ ذمہ دار، زون نگران، ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کی ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھولوں کے ذریعے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن، زون
بہاولپور، کابینہ بہاولنگر منچن آباد،
محلہ غلہ منڈی میں غسل ِ میت اور کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں 45 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام
27 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد
زون، حیدرآباد کابینہ میں تین مقامات پر
ڈاکٹرز اجتماعات ہوئےجن میں ڈاکٹرز ، نرسز
، ہیلتھ ورکر اور میڈیکل اسٹوڈنٹ نے شرکت کی۔
اجتماعات میں شعبہ تعلیم ریجن اورحیدرآباد ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے متعارف کروایا جس پر ایک
ڈاکٹر اسلامی بہن نے’’پولیس ہاسپٹل‘‘ میں
ماہانہ درس شروع کروانے کی نیت کا بھی اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو
بھی سراہا۔
حیدرآباد ریجن
مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کامیر پور خاص زون میں مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 26 ستمبر 2020 ء کو بروز ہفتہ حیدرآباد ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے میر پور خاص زون میں مدنی مشورہ لیا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کا مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ میر پور زون میں مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کی مکتبۃ
المدینہ للبنات ذمہ دار نے میر پور زون میں مدنی مشورہ کیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی
کابینہ، ڈویژن اور میر پور ڈویژن کے مکتبۃ
المدینہ للبنات کی بستہ ذمہ داران کی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں خیرپور کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں گمبٹ پیر جو گوٹھ اور خیرپور ڈویژن کی علاقہ تا کابینہ نگران مع شعبہ مشاورتوں
نے شرکت کی۔
جس میں
سکھر زون نگران اسلامی بہن نے انکی تربیت
فرمائی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد
بڑھانے اور ماہانہ مدنی حلقہ کو مضبوط بنانے کے اہداف دئیے گئےنیز مجلس کفن دفن
اور ڈونیشن بکس زون سطح پر تقرری بھی کی ۔
سیلفی(Selfie) کے نقصانات کے واقعات پر مشتمل
شیخ
طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
18صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2017سے لیکر اب تک اردو زبان
کے2مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ 73ہزارسے زائد
جبکہ دیگر7 زبانوں میں4ہزار سےزائد شائع ہوچکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے13روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
مجلس مکتو بات و اوراد عطاریہ کے زیرِ اہتمام گوادر
زون حب کا بینہ میں تین دن کا رہائشی کورس
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتو بات و اوراد عطاریہ کے زیرِ اہتمام گوادر
زون حب کا بینہ میں 24، 25اور 26 ستمبر
2020ء کو تین دن کا رہائشی کورس ہوا۔
کورس میں
پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے منتخب
اسلامی بہنوں کی تر بیت کی اور خیر خواہی امت کا ذہن دیا ۔کورس میں آنے والی اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی اور مجلس کی اطاعت اور طریقہ کار کے مطابق فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر بیٹھنے کا عہد کیا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن (دھوراجی) میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سیاسی و
سماجی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کوتجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک
اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفّار نے بھی
شرکت کی۔
Dawateislami