اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سپیریر کالج(Superior college)کی پرنسپل کے گھر ماہانہ مدنی حلقہ لگایا جس میں شعبۂ تعلیم کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے وضو کا عملی طریقہ سکھایا اور آخر میں شعبۂ تعلیم کے مدنی پھول عطا فرمائے نیز شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش بھی کی ۔ 

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں پچھلے دنوں بنت عطار سلمہا الغفار نے زون نگران اور زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ۔

اس موقع پر 12 اسلامی بہنوں نے مدنی برقع پہنا۔ جن اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن اور کھالوں کے حوالے سے نمایاں کارکردگی رہی انہیں بنت عطار سلمہا الغفار کے ذریعے تحائف دئیے گئے۔ تین سو سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنت عطار سلمہا الغفار نے ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر انکی دل جوئی کی اور اسلامی بہن کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی کام کے لئے وہ راضی ہوگئیں۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام کراچی کے علاقہ ہاکس بے میں 26 ستمبر 2020ء کو کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے حوالے اہم معلومات دیتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو اہم نکات دئیے۔ ریجن مشاورت کی ترغیب دلانے پر تقریباً 19 اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ اور اس شعبہ پر کام کرنے کی نیتیں کیں۔ 12اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ خرید کر پڑھنے کی نیتیں کیں ۔

مصیبت چُھپانے ،بیماری پر صبر کرنے کے فضائل اور مختلف بیماریوں کے روحانی علاج  پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

مینڈک سُوار بچھو

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

29صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے6مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ46ہزارسے زائد

جبکہ دیگر10 زبانوں میں10ہزار500 سےزائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے14روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام اطراف کمالیہ ڈویژن کے ایک سرکاری اسکول میں شجر کاری  کا سلسلہ ہوا۔ رکن زون مدرسۃ المدینہ رکن زون عمر رضا عطاری، نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر رشید احمد سمیت دیگر اسٹاف نے اسکول میں پودے لگائے۔ اس موقع پر رکن زون نے دینی و فلاحی کاموں میں مصروف عمل دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اسکول کے اسٹاف کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے پڑھنے کی نیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملائشیا میں بذریعہ  اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” سیرتِ اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن تلک چاڑی حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 50 ذیلی مشاورت کے نگرانوں نے شرکت کی۔ نگران ڈویژن مشاورت محمد سہیل رضا عطاری نے 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور شرکا کو آئندہ ایک ماہ کے اہداف دیئے۔نگران ڈویژن مشاورت نے ذیلی مشاورت کے نگرانوں کو ذیلی نگرانوں کی ذمہ داری، منسلک فارم،اہداف فارم اور ماہانہ کارکردگی فارم پیش کیا۔ اس موقع پر علاقائی مشاورت کے نگران بھی موجود تھے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں  9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” معاشرے کی رسومات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن تلک چاڑی کی جامع مسجد بخاری کھائی روڈ میں تربیتی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تلک چاڑی کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ریجن ذمہ دار اور مقامی عاشقان رسول کے ہمراہ  حیدر آباد میں موجود اولاد غوث الاعظم سید عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔


حیدر آباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کے جامعۃ المدینہ  میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جزوقتی12 مدنی کام کورس ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ دوران کورس زون ذمہ دار اور معلم اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی جبکہ اس موقع پر ناظم جامعۃ المدینہ اور ڈویژن مشاورت کے نگران بھی موجود تھے۔ 


رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اورنگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی  نےمقامی ذمہ داران کے ہمراہ سرگودھا میں حضرت خواجہ محمد معظم الدین، حضرت خواجہ محمد حسین معظمی، حضرت خواجہ غلام سدید الدین معظمی اور حضرت خواجہ غلام حمید الدین احمد معظمی رحمۃ اللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے مزار شریف کے سجادہ نشین پیر محمد معظم الحق معظمی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔