دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت16ستمبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بارہ ماہ سفر کرنے والے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ ہوا ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن نے شرکا کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت 14 ستمبر 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بارہ ماہ سفر کرنے والے عاشقان رسول کا مدنی حلقہ ہوا ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن نے شرکا کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کفن دفن کے تحت 14 ستمبر 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلس حفاظتی امورفیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن نے شرکا کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ سیکھایا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس آئمہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تمام آئمہ کرام سمیت رکن زون آئمہ مساجد فضل الرحمان عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و نگران زون نے مدنی مشورے میں امام صاحبان کو کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو امام صاحبان کا اخلاق اچھا ہونے ، ملنسار ہونے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلوں کی بھرپور نیت کی۔ 


پچھلے دنوں مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے پچھلے دنوں  لاہور الیکٹرک سپلائی کرنے والی کمپنی لیسکو واپڈا آفس شیخوپورہ میں ڈپٹی کمرشل مینجر واپڈا DCM محمد شہزاد حنیف چھٹی صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کا تعارف پیش کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ملاقات میں مدرستہ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ لیسکو واپڈا آفس شیخوپورہ میں مدرستہ المدینہ بالغان شروع کیا جس میں ڈپٹی کمرشل مینجر شہزاد حنیف بھٹی صاحب نے بھی شرکت کی۔( رپورٹ: عمر عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس  تاجران کے تحت پچھلے دنوں زون ذمہ دار مجلس تاجران مظفر حسین عطاری نے صدر انجمن تاجران رانا مشتاق احمد

ترنڈہ محمد پناہ سےملاقات کی اورانھیں 4 اکتوبر2020 کوہونےوالے تاجر اجتماع کی دعوت دی جس پر رانا صاحب نے انجمن تاجران کو اجتماع میں شرکت کروانے کی نیت کا اظہار کیا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے رانا مشتاق احمد کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کام میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: قاری احسان عطاری نگران کابینہ اوچ شریف)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں میر پور زون فیضان مدینہ میں حیدرآباد ریجن میر پور سندھ زون کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی اجتماع ہوا ۔

دہرائی اجتماع میں رکن مجلس مدنی بہاروں کے ذمہ دار محمد محبوب رضا عطاری نے شرکا کی مدنی بہاروں کے حوالے سے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی بہاریں جمع کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں مدنی بہاروں کے بستے لگانے کا شرکا کو ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں 16ستمبر 2020ءبروز بدھ لاہور ریجن کی فیروز پور روڈ کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے کیا ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے 12 مدنی کام کرنے اور ان کی کارکردگی مجلس کو پیش کرنے ، ہفتہ رسالہ پڑھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، دعائے صحت اجتماعات کرنے ،بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر بستہ ذمہ داران نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت  رائیونڈ شہر کے علاقہ تین مرلہ اسکیم میں واقع فیضان مدینہ جامع مسجد گلشن رسول میں17 ستمبر2020ء بروز جمعرات لاہور ریجن کی رائیونڈ کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے کیا ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے 12 مدنی کام کرنے اور ان کی کارکردگی مجلس کو پیش کرنے ، ہفتہ رسالہ پڑھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، دعائے صحت اجتماعات کرنے ،بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر بستہ ذمہ داران نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب 18 ستمبر 2020ءبروز جمعۃ المبارک مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت حیدر آباد ریجن کے شہر عمر کوٹ کے تھر زون کی جنت البقیع مسجد میں تھر زون کے بستہ ذمہ داران کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے بستہ ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی پھول دیئے۔ ( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت مانگا منڈی شہر میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ جامع مسجد حسان میں 18 ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک لاہور ریجن کی شاہ پور ملتان روڈ کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لاہور ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے کیا ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے 12 مدنی کام کرنے اور ان کی کارکردگی مجلس کو پیش کرنے ، ہفتہ رسالہ پڑھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، دعائے صحت اجتماعات کرنے ،بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر بستہ ذمہ داران نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


قصور  شہر میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحفظ اوراق مقدسہ کے اراکین کابینہ ‏ اور ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو بڑھانے اور نئے بکس لگانے کے متعلق اصلاحی مدنی پھولوں سے نوازا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں لاہور فیضان مدینہ کاہنہ کا محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے دورہ کیا جہاں نگران مجلس نے باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور شعبہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں نگران مجلس نے مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو خوب سراہا اور اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

دوسری جانب مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے حضرت بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر تحفظ اوراق مقدسہ مجلس نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے قصور شہر میں 500 نئے بکس لگائے۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری)