21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دینِ اسلام کی عالمی سطح پر خدمت کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اگست 2024ء کو میلبرن نگران و
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے فیضان
ویک اینڈ اسلامک اسکول میں نئی ٹیچرز رکھنے، مدنیہ اسلامی بہنوں کے ذریعے مختلف کورسز کروانے اور بطورِ وقف مبلغہ اسلامی
بہن رکھنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح نگرانِ میلبرن نے دیگر امور پر گفتگو
کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی معلمات کے متعلق مشاورت کی نیز میلبرن میں اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے کورسز کروانے کا ذہن دیا۔