2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 13 اگست 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دارالحکومت
پرتھ (Perth) کی نگران و ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں سے
گفتگو کرتے ہوئے فیملی اجتماعات منعقد کروانے کا جائزہ لیا اور رسالہ کارکردگی
بڑھانے پر مشاورت کی۔
نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ”سنتوں بھرا اجتماع
کورس“ میں اور میلبرن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے
میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت پر اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔