اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے  واہ کینٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مالیات ذمہ دار ،زون اور کابینہ مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ مالیات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا نیز مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مدنی پھول پیش کئے، ریجن مالیات ذمہ دار اسلامی بہن کے آفس کا جائزہ بھی لیا اورسفری اخراجات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی راہنمائی کی۔ اس کے علاوہ ماہانہ ڈونیشن میں اضافہ کرنے ،ماہانہ ڈونیشن وقت پر جمع کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔