دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ  کے زیر اہتمام سیالکوٹ اور چکوال زون کے اساتذہ کرام کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوری حاجی اسد مدنی، نگران مجلس ظفر عطاری نگران اور مجلس تعلیمی امور گل رضا عطاری نے اساتذۂ کرام میں تربیتی بیان کیا۔

پچھلے دنوں سیالکوٹ زون پھالیہ کابینہ پاہڑیانوالی ڈویزن  میں نگران کابینہ محمد آصف رضا عطاری کی والدہ ماجدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوا جس کی نماز جنازہ رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی ۔

نماز جنازہ میں نگران کابینہ گجرات عامر عطاری،نگران کابینہ منڈی بہاوالدین رفعت عباس عطاری،نگران کابینہ کھاریاں محمد اقبال عطاری، سادات اکرام، علمائے کرام ، وکلا ء ،صحافی اور علاقے بھر کی مذہبی, سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوری نے اس موقع پر والدہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ، والدین کے چہرے کومحبت سے دیکھنے سے حج مبرور کا ثواب ملتا ہے۔

رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ جب محبت کی نگاہ سے دیکھنے کا اتنا ثواب ہے تو خدمت میں کتنا ثواب ہو گا۔ جنکے والدین زندہ ہیں وہ اپنے والدین کی خدمت کریں۔ رکن شوری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اپنی قبر کی تیاری کرنی چاہیئے ۔(رپورٹ: طارق جاوید عطاری رکن زون مدنی چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 16 ستمبر 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری نے سینئر صحافی تجزیہ گار حسن نثار سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر، شجر کاری اور دیگر امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر انتظام اسلام آباد کابینہ کے علاقہ بری امام میں 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں اور دیگر مریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کیا گیا ۔

اس عظیم فلاحی خدمات کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈو نر ز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ واضح رہے! اس بلڈ کیمپ پرتقریبا 54 بلڈ بیکز ڈونرز نے جمع کروائے اور اس فلاحی خدمات میں اپنا حصہ شامل کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے تحت 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار حیدر آباد زون کے رکن و رکن مجلس محمد عارف عطاری اور رکن کابینہ عبدالغنی عطاری نے آواز چینل کے بیوروچیف فاروق تبسم، روز چینل کے سینئر صحافی سید عاشق حسین، اور روزنامہ دنیا اخبار کے بیوروچیف سید محفوظ شاہ صاحف سے انکے دفاتر میں ملاقاتیں کییں۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی موجودہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور دینی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار پاکپتن پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکپتن زون کے رکن محمد یار عطاری اور رکن کابینہ پیر فیضان چشتی عطاری نے پاکپتن پریس کلب میں موجود سینئر صحافی پیر طارق سجاد چشتی، کوہ نور نیوز & ڈیلی سماء لاہور، فنانس سیکرٹری پریس کلب پاکپتن، حیدر علی شہزاد انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب، ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب ٹی وی سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہ کیا اور مختلف شعبہ جات دعوت اسلامی کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ  آف دعوت اسلامی کے تحت 12 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ کامونکی پریس کلب میں صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن مجلس و رکن زون محمد فاروق انجم مدنی عطاری نے پریس کلب کے صدر،جرنلسٹ یونین، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اور انکے ممبران سے ملاقات کی اور نیکی دعوت دیتے ہوئے دنیا بھر میں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 11 ستمبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک حیدر آباد میں اخبار مارکیٹ کے نیوز پیپر ایجنٹ فاروق مشتاق صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول اور صحافیوں سمیت رکن زون عارف عطاری نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عارف عطاری حیدر آباد زون ذمہ دار نے اس مو قع پر میڈیا سے وابستہ افراد کو نیکی دعوت دیتے ہوئے دنیا بھر میں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں کشمیر میرپور زون کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی و مدنی بہاروں کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کشمیر میرپور زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی آصف عطاری نگران مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ نے بستہ ذمہ داران کی مدنی کاموں میں مصروف رہنے ،ہفتہ وار اجتماع میں مدنی بہاروں کے بستے لگانے اور مدنی بہاریں جمع کرنے کے متعلق تربیت کی۔(رپورٹ:  محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 15 ستمبر 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کی جوہر ٹاؤن کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی لاہور ریجن ذ مہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا سے 12 مدنی کام کرنے اور ان کارکردگی مجلس کو پیش کرنے، بستوں کی مجالس مکمل کرنے اور بستے بڑھانے، بستے پر آنے والے مریضوں کو 12 مدنی کام کرنے، ہفتہ رسالہ پڑھنے سمیت دعائے صحت اجتماعات جیسے کئی امور پر کلام کیا جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:  محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)


دعوت اسلامی  کی مجلس مالیات کے تحت 11اور12ستمبر 2020ء بروز جمعہ اور ہفتہ ملتان شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و ریجن ذمہ داران سمیت مالیات،مدرسہ و جامعہ للبنین و للبنات،مدنی عطیات بکس اور مدنی بستہ کے زون اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی و ریجن نگران حاجی اسلم عطاری نے شرکا سے 6سالہ بجٹ اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کرتے ہوے شرکا کو مختلف اہم نکات دیئے جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: سید احمدرضا عطاری ۔رکن زون مالیات مظفرگڑھ+ڈی جی خان زون ملتان ریجن)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت پچھلے دنوں علی پور میں مظفر گڑھ زون کے اراکین کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مظفر گڑھ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ڈویژنوں کے مشہور مقامات پر تشہری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے 2مدنی کاموں کو کرنے ، کیبل پر مدنی چینل کا ڈیٹا دینے، موبائل ما رکیٹ میں مدنی چینل کا ڈیٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹ بنانے ،25ویں اور 12ویں پربھرپور مدنی چینل عام کرنے، گھروں دوکانوں اوربازاروں کو سجانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اشرف عطاری ملتان زون زمہ دار بھاولپور/وھاڑی زون)