دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے اراکین کابینہ  نےشرکت کی۔ مجلس خدام المساجد والمدارس پاکستان کے نگران عبد السمیع عطاری نے پیشگی عملی جدول بنانے کے لئے شرکا کی تربیت کی اور مساجد ومدارس کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے نگران عبد الواحد عطاری نے ریجن ذمہ دار لاہور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار اور ڈسٹرکٹ کورٹ قصور میں نیکی کی دعوت دی۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس پریزیڈنٹ جہانگیر بھٹی سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبد الواحدعطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سلطان کوٹ شکار پور میں حضرت علامہ مفتی محمد صاحبدادجمالی صاحب اور حضرت علامہ مولانا تقدس علی خان رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی ۔ ذمہ داران نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے سانگھڑمیں مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب سے ملاقات کی۔نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام سرگودھا زون  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن دانیال عطاری، رکن سرگودھا زون حاجی عبد المالک عطاری اور نگران زون سرگودھا عادل رضا عطاری نے شرکت کی۔ نگران مجلس پاکستان نیو مسلم محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے شعبے میں مدنی کام کرنے کا انداز بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام جڑانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن دانیال عطاری، رکن زون جڑانوالہ مولانا ساجد عطاری مدنی اور نگران زون جڑانوالہ حاجی خالد عطاری نے شرکت کی۔ نگران مجلس پاکستان نیو مسلم محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے شعبے میں مدنی کام کرنے کا انداز بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے نگران محمد افضل عطاری مدنی نے رکن ریجن، رکن کابینہ اور معاون رکن کابینہ کے ہمراہ  میرپور خاص میں مفتی شریف سعیدی صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور فیضان مدینہ حیدر آباد آنے کی دعوت پیش دی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے رکن ریجن فیصل آباد دانیال عطاری  اور نگران زون جڑانوالہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں شعبے کی بہتری کے حوالے گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مختلف مزارات پر حاضری دی اور متولی صاحبان سے ملاقات کرتے ہوئے اعراس کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن کابینہ قائد آباد نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ بندیال شریف میں قائم دار العلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے مولانا ظفر الحق بندیالوی صاحب، مفتی مظہرالحق بندیالوی صاحب، مولانا انوار الحق صاحب، مولانا احسان الحق صاحب اور مفتی حسین صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

بعد ازاں ذمہ داران نے حضرت علامہ مولانا یار محمد بندیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ حاضری کے بعد ذمہ داران نے مولانا یار محمد رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان کو درسی کتب پر المدینۃ العلمیہ کی کاوش سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


وضو کے ایسے سائنسی اور طبّی فوائد جنہیں پڑھ کر آپ کی عقل دَنگ رہ جائے

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

وُضُو اور سَائنس

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

24صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2013سے لیکر اب تک اردو زبان کے9مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ97ہزارسے زائد

جبکہ دیگر13 زبانوں میں36ہزار سےزائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سےپاکٹ سائز میں 5روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 ستمبر2020ء کو سوڈان کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس میں شرکت کرنے ، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24 ستمبر2020ء کو  ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ربیع الاول کے حوالے سےنکات بیان کئے۔