16 اگست 2025ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ
سنت کے مدنی پھول
16 اگست 2025ء بمطابق 22صفر المظفر 1447ھ کو
بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ
رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
حاضرین و ناظرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائےجن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
مدنی مذاکرے میں ہونے والے بعض سوال
و جواب
سوال: ہم ہرسال اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا جشنِ ولادت مناتے ہیں، اس مرتبہ 15سواں جشن ِولادت کس طرح منائیں؟
جواب:سارے گناہوں سے توبہ کرکے منائیں ،جونمازوں کی
پابندی نہیں کرتے وہ نمازوں کے پابندہوجائیں ۔روزانہ 1500مرتبہ درودشریف پڑھیں ،12 جھنڈے لگاتے تھے تواس
سال 15 جھنڈے لگائیں ،لائٹنگ میں اضافہ کردیں ،نفل اعمال
میں بھی اضافہ کردیں۔ 12ربیع الاول کوروزہ
نہیں رکھتے تھے تو روزہ رکھ لیں ،بلکہ 1ربیع الاول سے 12 تک 12 روزے رکھ لیں
۔شعبہ اصلاح اعمال کے ہاں اس موقع پر 12روزے رکھنا ممتاز،7
روزے رکھیں تو اچھا اور3 رکھیں
تو مناسب درجہ ہے ۔اس
موقع پردعوت اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ساتھ کم ازکم 3دن کے قافلے میں سفرکریں ۔دعوت اسلامی والوں کا 1500 فیضانِ میلاد مساجدبنانے
کا ہدف ہے،اس میں حصہ لیں ۔
سوال: مالی صدقہ کرنے کا کیافائدہ ہے ؟
جواب: مالی
صدقے کے بھی اپنے فضائل اور فوائد ہیں مثلا صدقہ بَلا کےلیے رکاوٹ بن جاتاہے ۔
سوال: لفظ
جہنم کا درست تلفظ کیا ہے ؟
جواب: اس کا درست تلفظ
جَہَنَّم ہے یعنی لفظ نون پر زبرہے۔
سوال: کسی سے دوستی کس نیت سے کریں ؟
جواب:
دوستی اللہ پاک کی رِضا کے
لیے ہونی چاہئے ۔دوست اُسے بنائیں جسے دیکھ کرخدایاد آجائے ۔اس دوستی سے ہماری
آخرت کی تیاری کا سامان ہو۔ دوست سےروزروزنہ ملیں ۔اللہ کے لیے دوستی ہوگی تو ثواب
ملے گا اوراس کے فوائد بھی ہوں گے ۔کہاگیا ہے کہ دوست تمہارے ساتھ وفا کرے یا نہ
کرے تم اس سے وفاکرتے رہو۔دوست کے بارے میں دل بڑارکھنا اوردرگزرکرناچاہئے ،اُس کی
زیادتیوں اورغلطیوں کویادرکھیں گے تو خواہ مخواہ دل جلتارہے گا۔
سوال: اعلیٰ حضرت ،امامِ اہلسنت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کیسے تھے؟
جواب: میرے آقااعلیٰ حضرت ولی اللہ ،پرہیز
گار،متقی ،عالمِ باعمل ، مفتیِ اسلام ،بہت
بڑے عالمِ دین اورنعت گو شاعرتھے
۔
سوال: اسلام نے بیٹی کوکیاعزت دی
ہے ؟
جواب: اسلام نے بیٹی کو عظمت بخشی اوراس کا وقاربلندکیا ہے ۔بندہ
اللہ پاک کے احکامات کاپابندہوتاہے ،بیٹاملے یا بیٹی ملے یا بے اولاد رہے، ہرحالت
میں اسے راضی بارضا رہناچاہئے ۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں آپ کی پیاری بیٹی سیدہ خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہرارضی اللہ عنہا حاضرہوتیں تو آپ
کھڑے ہوکران کی طرف متوجہ ہوجاتے ،پھراپنے پیارے پیارے ہاتھ میں ان کا ہاتھ لے کر
بوسہ دیتے ،پھرانہیں اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے ،اسی طرح جب آپ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم ان کےہاں تشریف لے
جاتے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہابھی اسی طرح کرتیں ۔بیٹی بھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ بیٹی بھی اچھی
اوربیٹا بھی اچھا ہے مگربیٹی فرسٹ(1st) ہے ۔نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے ہاں بیٹوں سے
پہلے بیٹی تشریف لائیں تھیں۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کی 25 باتیں ایک عاشق کے قلم سے
“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیراہلسنت مدظلہ العالی
نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ ”امام
احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی
25 باتیں ایک عاشق کے قلم سے“ پڑھ یا سُن لے، اُسے مسلکِ اعلیٰ حضرت پر استقامت عطا
فرما کر اُس کا خاتمہ بِالخیر فرما اور اُسے ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
ایف جی آر ایف کی ضلع بونیر میں امدادی اقدام، پکے
ہوئے کھانے اور خشک راشن تقسم کئےجارہے ہیں
14 اور 15 اگست 2025ء کو ہونے والی تیز بارش
اور بادل پھٹنے (Cloudburst) کے سبب پیداہونے والی سیلابی صورتحال سے خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع
بلخصوص ضلع بونیر میں انتہائی خطرناک حالات دیکھنے میں آئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق
سیلاب کی وجہ سے300 سے زائد افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے جن میں خواتین، بچے،
بزرگ اور نوجوان شامل تھےجبکہ زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اس سیلابی ریلے کی وجہ
سے سینکڑوں گھر بہہ گئے، دُکانیں منہدم ہوگئیں، کئی گاؤں کے نام و نشان مٹ گئے۔
ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری و غیر سرکاری
فلاحی تنظیمیں ان کی داد رسی، ان کے غم میں شریک ہونے اور ان کی امداد کے لئے فوری
طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا۔
مصیبت کی اس گھڑی میں اور امت محمدیہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور ہر صورت ان
کی ممکنہ ضرورت کو پورا کرنے کے لئے عاشقانِ رسو ل کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے
فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کی ٹیم ہنگامی طور پر خیبر پختونخوا پہنچی اور
پہنچ کر متأثرین کی مدد میں مصروف ہوگئی۔اِس وقت بھی نگران شعبہ FGRFشفاعت
علی عطاری اپنی ٹیم کے ساتھ K.P.Kکے مختلف اضلاع میں موجود ہیں جہاں دُشوار گزار
راستوں سے گزر کر متاثرین تک پکے ہوئے کھانے، پینے کے لئے صاف پانی اور خشک راشن پیک کرکے پہنچایا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں FGRF کے
نمائندوں نے بونیرکے ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم
سے بھی ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ضلع میں
جاری سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے امدادی
کاموں میں FGRF کے
ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اپنے پریشان
حال مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے FGRF کے ساتھ جانی و مالی تعاون کریں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ / جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی جانب سے ایک رسالہ مطالعہ کے لئے دیا جاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے
عاشقانِ رسول کے علم میں اضافہ ہو اور اُن
کی دینی و اخلاقی تربیت ہو سکے۔
اس ہفتے
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو 40 صفحات پر مشتمل رسالہ ”اَرْبَعینِ عطاّر (قسط 3)“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک ! جو
کوئی 40 صفحات کا رسالہ ”اَرْبَعینِ عطاّر (قسط 3)“ پڑھ یا
سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کا جنّت میں پڑوسی بنا۔اٰمین بجاہِ خاتَم
النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
دنیا بھر کے ملکی و ریجن نگران اور شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ذمہ داران کی میٹنگ
17 اگست 2025ء کو اتوار کے روز انٹرنیشنل افئیرز
کے تحت دنیا بھر کے ملکی و ریجن نگران اسلامی بھائیوں اور شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے آن لائن میٹنگ ہوئی۔
اس اہم میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی کو مضبوط و مؤثر
بنانے کے لئے تفصیلی نکات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
انہوں
نے ذمہ داران کو ترغیب دلائی کہ مساجد، مارکیٹ، تعلیمی اداروں اور اپنے ممالک کی تقسیم کاری کے مطابق مدرسۃالمدینہ بالغان کو ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل و ٹاؤن ذمہ داران کے
ساتھ مضبوط کریں۔ رکنِ شوریٰ نے واضح کیا کہ تلاوتِ قراٰن کرنا اور اس کی تعلیم دینا
دونوں اہم ترین کام ہیں۔
رکنِ شوری نے مزید کہا کہ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینا صدقہ جاریہ
کا عمل ہے کیونکہ جب تک سیکھنے والا اس کی
تلاوت کرتا رہے گا چاہے یہ انفرادی طور پر ہو، نماز کے دوران ہو یا اجتماعی طور پر
ہو،سکھانے والے کو مسلسل ثواب ملتا رہے گا لہٰذا ذمہ داران مدرسۃ المدینہ بالغان
کے پڑھنے والوں کی تربیت و تعداد میں اضافہ کے لئے انفرادی کوشش کریں، ملاقات کے
ذریعے محبت اور اخوت کے ساتھ دعوت اسلامی کے اس نظام میں شرکت کی ترغیب دلائیں۔
15 اگست 2025ء کو فیصل آباد میں قائم دعوت
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں
جامعہ فیضانِ مصطفٰی، آھدی گوجر خان، راولپنڈی کے بانی و مہتمم علامہ قاری عبد الغفور ڈارقادری صاحب کی آمد ہوئی۔
اس دوران انہیں بورڈ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی
دورہ کروایا گیا جس پر انہوں نے دین کے کاموں کو جدید طرز پر دیکھ کر خوشی کا
اظہار کیا اور تعلیمی و دینی سرگرمیوں میں
جاری اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سے علامہ
قاری عبد الغفور ڈارقادری صاحب کی ملاقات بھی ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال اور مستقبل کے
حوالے سے مختلف امور پر میٹنگ کی گئی۔(رپورٹ:
ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
زرعی یونیورسٹی، ٹنڈوجام میں مختلف اعلیٰ حکام
سے ملاقاتیں اور اہم سرگرمیاں
زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں مختلف اعلیٰ حکام سے
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ملاقاتیں ہوئیں جس دوران یونیورسٹی میں دینی کاموں کی
ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرشید
عطاری اور ٹیچرز فورم کے ذمہ داران کی پرو وائس چانسلر عمر کوٹ ڈاکٹر جان محمد مری
سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں مختلف نکات
کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس کے
علاوہ عمر کوٹ کیمپس میں جاری پلانٹیشن سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے اور ماہِ میلاد
کے دوران میگا ایونٹ کے متعلق کلام کیا گیا۔اسی دوران ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر
انوار خانزادہ سے بھی 27 اگست 2025ء کو پلانٹیشن پروجیکٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ
ڈائریکٹر اسٹیٹ آفیسر سے پلانٹیشن لیٹر کے اجراء اور وائس چانسلر کی شرکت کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
الحمدللہ ”1500
واں جشن ولادت“ کی تیاریاں بھی زوروشور سے جاری ہیں، اس حوالے سے ”آخری نبی
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلامی تعلیمات
پر مبنی جدید تعلیم کے ساتھ کامیاب مستقبل کی ضمانت!
دارالمدینہ کالج کا آغاز 2022ء میں فیصل آباد،
پنجاب سے ہوا، جہاں سب سے پہلے لڑکوں کے لئے
ایک کیمپس قائم کیا گیا۔ اس کا مقصد جدید تعلیمی معیار کو اسلامی اقدار کے ساتھ
اعلیٰ ثانوی سطح پر فروغ دینا تھا۔
اس کامیابی کے بعد 2025ء میں راولپنڈی میں لڑکوں
اور لڑکیوں کے لئے جبکہ کراچی میں لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ
کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ہمارا مشن ہے کہ ہم جدید تعلیمی نصاب ایک محفوظ اور شریعت
کے مطابق ماحول میں فراہم کریں تاکہ ہماری نوجوان نسل گمراہ کن نظریات اور غیر
اسلامی اثرات سے محفوظ رہ سکے۔
پیش کردہ مضامین
٭ پری میڈیکل٭پری انجینئرنگ٭کامرس٭کمپیوٹر سائنس٭ہیومینٹیز
(Humanities)۔
اپنے بچوں کو ایک محفوظ، بااخلاق اور روشن
مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لئے دار المدینہ کالج کا انتخاب کریں جہاں تعلیم کے
ساتھ ساتھ تربیت کا حسین امتزاج آپ کے بچے کی شخصیت کو نکھارے گا۔
محدود نشستوں پر
داخلے جاری ہیں آج ہی کیمپس وزٹ کریں یا آن لائن رجسٹریشن کریں:
www.dmcollegepk.net/registration
ناظم آباد ڈسٹرکٹ، کراچی کی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں قراٰن ٹیچنگ
کورس کا اختتام
تعلیماتِ قراٰن کو عام کرنے کا جذبے رکھنے والے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ناظم آباد ڈسٹرکٹ، کراچی کی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ سیکٹر 5E نیو
کراچی نزد سندھی ہوٹل میں 12 دن کا قراٰن ٹیچنگ کورس منعقد کیا گیا ۔
معلومات کے مطابق کورس کے اختتام پر ایک تقسیمِ اسناد تقریب کا اہتمام ہوا جس
میں کورس کے شرکا سمیت نمازی حضرات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ظفر عطاری نے ”قراٰنِ
پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اس طرح
کے دیگر کورسز کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
78 ویں جشن آزادی کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 14
اگست 2025ء کو پاکستان بھر سے اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے قافلوں میں سفر کیا۔
اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر
G11 میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ سے 14، 15 اور 16 اگست 2025ء کو اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائی) کا قافلہ صوبائی ذمہ دار کامران
عطاری اور راولپنڈی سٹی ذمہ دار نعیم عطاری کے ہمراہ سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل
پرسنز نے ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے دعائیں کیں ۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے قافلے میں موجود اسپیشل پرسنز کو طہارت، ناپاکی اور نماز کے
مسائل سمیت عقائدِ اہل سنّت سے آگاہ کرتے ہوئے نماز و وضو کا عملی طریقہ بھی سکھایا
۔
علاوہ ازیں قافلے کے آخر میں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ میں عملی طور پر کام کرنے نیز اپنی اور ساری دنیا
کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:کامران عطاری
صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملیر کھوکرا پار، ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں نئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ اسٹور
کا افتتاح
کھوکراپار، کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی 17 اگست 2025ء :
کورنگی
ڈسٹرکٹ، کراچی کے ملیر کھوکرا پار میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے
تحت نئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا افتتاح کیا گیا جس میں علاقے کے معززین
اور شخصیات سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کافی تعداد موجود تھی۔
اس افتتاحی تقریب میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا
حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی شریک ہوئے جنہوں نے اس نئے اسٹور کے افتتاح پر حاضرین کو مبارکباد دی اور اس کے متعلق اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں رہنمائی کرنے کے حوالے سے پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ
رینالہ خورد، اوکاڑہ پنجاب کی جامع مسجد رازقیہ شرفیہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت
3 دن کا رہائشی 12 دینی کام کورس منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کے ناظمین،
مدرسین، طلبۂ کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس 3 دن کے رہائشی کورس میں معلم اظہر سلیم
عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور کس انداز
میں 12 دینی کام کرنا ہے اس پر رہنمائی کی۔
اسی طرح 12 دینی کاموں کا شیڈول، اہداف، شرعی و
تنظیمی احتیاطیں، دعوتِ اسلامی کا تنظیمی اسٹرکچر، کارکردگی اور تقرری سمیت دینی
کام کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی
کاموں پر ترغیبات بھی بیان کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں خلیفۂ
امیر اہلسنت سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دنیا
بھر میں رہنے والے مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کرنے کے لئے دینِ اسلام کی
عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 21 اگست 2025ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
آج
مدنی چینل پر براہِ نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں ریلوے کرکٹ گراؤنڈ بلمقابل
ریلوے اسٹیشن سکھر سے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق جامع مسجد حسن مہتاب چرڈ ڈیفنس لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری، مردان میرج ہال علی پور ضلع
مظفر گڑھ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد مدینہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور جامع مسجد
نورانی نشتر اسکوائر ملیر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔
Dawateislami