7اگست2024ء کو دعوت اسلامی کے رکن شوری
ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری کا پاکپتن شریف کا وزٹ ہوا جس میں تحصیل نگران
حافظ امین اور صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے شرکت کی رکن شوری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائی۔
فیضانِ صحابیات کا پاکپتن میں افتتاح کیا اور
مدنی مشورہ فرمایا ساتھ ہی رکن شوری ابوماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری نے اوراق
مقدسہ کے نیو باکسز لگائے اور آخر میں
رکنِ شوری نے دعاؤں سے نوازا ۔(رپورٹ:حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد)
24اگست2024ءکو ڈویژن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ
پاکپتن کے شہر بونگہ حیات میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت نشست ہوئی جس میں
خصوصی شرکت اور بیان ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے حاضرین کو شعبے کا تعارف
کروایا جبکہ باکس لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذہن دیا
۔
اس موقع پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ باکسز لگوانے کے لیے مالی تعاون
کیا جس پر ڈویژن ذمہ دار عابد حسین مدنی نے دعاؤں سے
نوازا۔(رپورٹ حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:محمد
شعیب احمد)
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محمودآبادچنیسر ٹاؤن میں 07اگست2024کو کفن دفن کے متعلق ایک
نشست منعقد ہوئی جس میں ادارہ معارف القرآن کے درس نظامی کے طلباء ،حفظ کے طلباء
اساتذہ اور متولی کی شرکت ہوئی۔
نشست میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری
نے مسلمان میت کو غسل دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حاضرین کو کفن کاٹنے، پہنانے کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے غسل میت
اور تدفین کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ مسلم
فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروا یا جس پر شرکا نے تعاون کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:
کفن دفن ایسٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:محمد شعیب احمدعطاری)
آسٹریلیا ریجن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 19 جولائی 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ملک سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تنظیمی اپڈیٹس کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ
بالغات کے تحت لرننگ سیشنز منعقد کرنے اور کینبرا شہر میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
آغاز کرنے پر مشاورت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کوئنز لینڈ سے رسالہ کارکردگی و اصلاحِ اعمال کارکردگی
وصول کرنے اور اگست 2024ء میں یومِ آزادی منانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ
نومبر 2024ء میں ہونے والے نگران اجتماع کے متعلق بھی کلام کیا گیا۔
کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام
کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے
جو اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔
12 جولائی 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کینٹربری
کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر تبادلۂ
خیال کیا گیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭نئے جامعۃ المدینہ گرلز شروع کروانا٭علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ
گرلز کے بستوں کے متعلق ٭رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭نومبر 2024ء میں ہونے والے
اجتماع میں شرکت٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭2024ء آسٹریلیا کے 8 دینی
کاموں کے اہداف ٭نئی تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورت تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے
سیشنز اور نگرانِ شوریٰ کے بیان میں آن
لائن شرکت کرنا٭تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹریننگ سیشنز رکھنا٭3 دن کے
اجتماعات کا شیڈول۔
نگرانِ بلیک ٹاؤن ، نگرانِ اوبرن اور شعبہ
مشاورتوں کی ذمہ داران کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی
تعلیمات عام کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک ہے جوکہ اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کا کام
بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔
11 جولائی 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ بلیک ٹاؤن ، نگرانِ
اوبرن اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ میٹنگ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا
گیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭نئے جامعۃ المدینہ گرلز شروع کروانا٭علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ گرلز کے
بستوں کے متعلق ٭رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭نومبر 2024ء میں ہونے والے اجتماع
میں شرکت٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭2024ء آسٹریلیا کے 8 دینی کاموں کے
اہداف ٭نئی تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورت تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے سیشنز اور نگرانِ شوریٰ کے بیان میں آن لائن شرکت
کرنا٭تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹریننگ سیشنز رکھنا۔
آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی
کاموں کے سلسلے میں 9 جولائی 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے متعلق کلام
کرتے ہوئے نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی نیز دیگر موضوعات پر بھی مشاورت ہوئی ۔
فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول اور شعبہ مشاورت
ملک سطح کی اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9
جولائی 2024ء کو فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول اور شعبہ مشاورت ملک سطح کی اسلامی
بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے آن لائن کلاسز میں نیو ایڈمیشن کرنے اور ٹیچرز کے لئے مدنی آن
لائن / بالمشافہ مدنی مشورہ منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تقسیمِ
اسناد اجتماع(Award distribution
Ceremony) کا انعقاد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کے شوہر کے انتقال پر ایصالِ ثواب کا
اہتمام
گزشتہ روز عالمی مجلسِ مشاورت (دعوتِ اسلامی) کی رکن
اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے 18 جولائی 2024ء کو مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب
کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی
جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
17 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں
مانٹریال اور لاوال سٹیز کی تمام ذمہ داران شریک ہوئیں۔
میٹنگ کے دوران کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران
اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ
گرلز و مدرسۃ المدینہ بالغات میں سمر کیمپ کروانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران نے
محرم الحرام میں ہونے والے اجتماعات کا جائزہ لیا نیز ہفتہ وار رسالے اور نیک
اعمال رسالے سمیت دیگر اہم نکات کے بارے
میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10
جولائی 2024ء کو تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 8 دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
دینی کاموں سے کلام کرتے ہوئے کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانےبالخصوص نیکی کی دعوت،
سنتوں بھرے اجتماع اور مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران نے فیملی
اجتماعات منعقد کرنے سمیت دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور برانچ کے
ذمہ داران و اسٹاف کا مدنی مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب پاکستان میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے فیضان مدینہ بہاولپور
برانچ میں 6 اگست 2024ء کو شعبے کے نگران
مولانا یاسر عطار مدنی سمیت دیگر اراکین شعبہ کی حاضری ہوئی۔
ابتداءً فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز بہاولپور برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
شعبہ اور دیگر اراکین نے برانچ میں درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا حل
بتایا نیز تمام ذمہ داران کو ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں برانچ
کے تمام اسٹاف کا بھی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شرکا کی جانب سے ہونے والے
سوالات کے جوابات دیئے گئے جبکہ رکنِ شعبہ (12 دینی کام) مولانا عرفان عطاری مدنی نے برانچ کے تمام اسٹاف
کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہ صفر
ماہ مدرسۃ المدینہ بالغان مناتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے سے اُن
کی ذہن سازی کی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور رکنِ
شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)