دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم لاڑکانہ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی نیز انہیں رمضانُ المبارک میں کثرت سے عبادت کرنے اور خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اپریل 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ صحافیوں اور یوٹیوبرز کی آمد ہوئی جہاں اُن کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

بعدنمازِ مغرب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک میں کثرت سے عبادت کرنے اور نفلی اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے جس میں عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور رمضانُ المبارک کے علاوہ بھی اخلاص کے ساتھ عبادات کرنے کا ذہن دیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اعتکاف کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود معتکفین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے شرکائے اعتکاف کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سیکورٹی دیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ ملتان سیکورٹی کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگوکی اور رمضان اعتکاف کے اہداف دیئے نیز رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو افطار اجتماعات کرنے اور فطرہ مہم کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں سیکورٹی دیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ ڈویژن بہاولپور کےاسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگوکرتے ہوئے رمضان اعتکاف کےاہداف دیئے نیز رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران کے ہمراہ ایک سیکورٹی گارڈ اسلامی بھائی کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمدعادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران سے رمضانُ المبارک میں آخری عشرے کے اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنےاور افطار اجتماعات کا انعقاد کرنے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت لاہور میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کے گھر افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں  ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا ، علاقے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور ذمہ داران کو عطیات جمع کرنے کے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے سیکھنےسکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز مدنی عطیات کے حوالے سے بھی کلام کیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سکیورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 اپریل 2022 ء کو شعبہ ربطہ برائے شخصیات کے تحت لاہور کینٹ  تھانہ فیکٹری ایریا میں افطار اجتماع ہوا جس میں پولیس کے جوانوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


19 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ شخصیات ڈسٹرکٹ  کے تحت اقبال ٹاؤن لاہور میں ریٹائرڈ بیوروکریٹس رائے منصب سے ذمہ داران نے انکے گھر پر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دیتے ہوئے سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اعتکاف کرنے اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


20 اپریل 2022 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید ہاشمی ، ڈی آئی جی جیل ڈویژن فیصل آباد و سرگودھا سعید اللہ گوندل اور انٹر نیشنل کبڈی کمنٹیٹر محمد طیب گیلانی نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

شخصیات کو دعوت اسلامی کی ڈاکیو مینٹری دکھائی ، فیضان مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کرایا ، دعوت اسلامی ڈیجیٹل سروسز ایپ موبائل میں ڈاؤن لوڈ کروائی اور فیضان قراٰن ڈیجیٹل پین تحفہ میں دیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کو 26 رمضان المبارک یوم ولادت پر مبارک باد بھی پیش کی اور رمضان المبارک میں کم از کم ایک رات نفلی اعتکاف فیضان مدینہ میں گزارنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


20 اپریل 2022ء بروز بدھ مراد میمن ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران نے مراد میمن ٹاؤن کی جامع مسجد امِ عطار میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نیاز عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار زوہیب عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)