دعوتِ
اسلامی کے تحت 20اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ شانِ علی زبان النبی ﷺ ؟ ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا۔ بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
اور زکوۃ کون لے سکتا ہے؟ اس حوالے سے شرعی
معلومات فراہم کیں جس پر اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ دعوت ِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع
کروائے ۔
اسلام
آباد سٹی کی زون 3 میں فیضان تلاوت قراٰن
کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 21اپریل 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد سٹی کی زون 3 کے علاقے بارہ کہو میں منقعد ہونے والے فیضان تلاوت قرآن
کورس کی اختتامی تقریب کا سلسلہ ہوا اس تقریب
میں مختلف سطح کی ذمہ دار، کورس میں شرکت کرنے والیاں اور منسلک کم و بیش 200
اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’ علم دین کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں مبلغہ دعوت
ِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف بھی پیش
کیا اور دعوت ِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے نیز دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ دعوت ِ
اسلامی کو ایک پلاٹ دینے کی نیت کا اظہار
کیا جبکہ کچھ اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروائے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 22اپریل 2022ء بروز جمعہ پاکستان صوبہ
بلوچستان کی سبی، رخشان اور لورالائی سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سندھ صوبہ
نگران، سبی ، رخشان اور لورالائی سرکاری
ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے اور سابقہ سال کی ریکوری
کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22اپریل2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشور ہ ہوا جس میں عالمی و پاک سطح شعبہ دارالسنہ ذمہ دار، کراچی
اور سندھ صوبہ و سرکاری ڈویژن سطح شعبہ دارالسنہ ذمہ دار اور مدنی عملے نے
شرکت کی۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
٭علاوہ
ازیں 22اپریل 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے پاک سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا۔
٭مزید22
اپریل 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ
انٹرنیٹ شعبہ فیضان اسلام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی و پاک
سطح شعبہ فیضان اسلام ذمہ دار اور تمام
صوبہ و سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں شعبے کا دینی کام کرنے کے مدنی پھول
بیان کئے گئے نیز تمام صوبوں میں صوبہ سطح
پر فیضان اسلام ذمہ دار کی تقرری کے اہداف دیئے گئے ۔
19اپریل2022ء
کوعالمی مجلس مشاورت شعبہ مکتبۃ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام شعبہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں ہند، یوکے، بنگلہ دیش سینٹرل افریقہ ،یورپین یونین اورآسڑیلیا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لئےاہداف دیئے
گئے نیزاسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے
گئے۔
پاک
مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 21اپریل
2022ءبروز جمعرات پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں
صوبہ/سٹی مکتبۃالمدینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی ، کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی
کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ماتحت
اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔رسالہ ’’گھریلو مسجد بنانا سنت ہے ‘‘کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
مجلس بین
الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی طرف سے18 اپریل 2022 ءکو عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملک وبیرون ملک کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی مشاورت سے کچھ
نکات طے کئے گئے اور اس کے نفاذ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اپریل 2022ء کو نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ
انٹر نیٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں اوور سیز میں فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے ذریعے سے رقم کی ادائیگی کی تفصیل سے متعلق مشاورت ہوئی اور اس طریقہ کار پر فالو اپ کا ہدف دیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17اپریل 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا
کی ملک نگران اور علاقائی دورہ ملک مشاورت
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ ہوا ۔ اس میں ملک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں دینی کام کو مضبوط کرنے اور کارکردگی
شیڈول بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
رسالہ ”مولا علی کے 72 ارشادات“ کو عربی زبان میں ویب سائٹ
پر اپلوڈ کردیا گیا
دعوت اسلامی کے مختلف
شعبہ جات میں سے ایک شعبہ عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ بھی ہے جس کا کام دعوت اسلامی کے
کتب ورسائل کو عربی زبان میں ترجمہ کرنا اور اسے شائع کروانا ہے۔
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ
حضرتِ سیدنا علی
المرتضٰی شیر خدا کرم اللہ تعالی وجہہ
الکریم کے عرس شریف کے موقع پر عربی ٹرانسلیشن ڈیپارٹ نے عاشقان رسول کو علمِ دین
کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کے دِلوں
کو صحابہ، اہل بیت اور اولیاء کرام کی محبت سے لبریز کرنے کے لئے رسالہ ”مولا
علی کے 72 ارشادات“ عربی زبان میں بنام (إرشاد ذوي المطالب إلى بعض أقوال سيدنا
علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه) پیش
کردیا ہے۔
اس رسالے میں آپ جان
سکیں گے:
٭سیدنا علی المرتضٰی کرم
اللہ تعالی وجہہ الکریم کا مختصر تعارف
٭ آپکرم اللہ تعالی وجہہ
الکریم کے مختلف اقوال
٭ شیخینِ کریمین
کا مقام ومرتبہ مولا علی کی نظر میں(رضی اللہ عنہم)
٭ مولا علی کی
اپنے بیٹے حضرت سیدنا حسن مجتبٰی کو وصیتیں(رضی اللہ عنہما)
27صفحات پر مشتمل یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ سے مفت پڑھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی ٹاؤن میں معتکفین کو کفن
دفن کے مسائل سکھانے کا سلسلہ
22 اپریل 2022ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے
لانڈھی ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد بخاری میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار مولانا آصف عطاری
اور اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت علاقے کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز اس دوران ہونے والی چند غلطیوں کی طرف نشاندہی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کودعوتِ
اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع بابر مارکیٹ غوثیہ
گیٹ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
کراچی کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ غوثیہ گیٹ
میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ٹاؤن ذمہ دار مولانا آصف عطاری اورمعتکفین سمیت علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکا
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 1 میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ بعد نمازِ تراویح طیبہ مسجد میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ٹاؤن ذمہ
دار مولانا آصف عطاری اور معتکفین سمیت علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا
کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے لئے
مدنی عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)