پچھلے
دنوں فیضان مدینہ اوکاڑہ صدر یوتھ وینگ اوکاڑہ رانا مجاہد ایڈوکیٹ ، صدر سنی تحریک
سٹی اوکاڑہ شفیق قادری ، وہڈا آفیسر سٹی اوکاڑہ مشہود ارشاد ہاشمی ، سیاسی رہنما
مہربابر ودیگر شخصیات نے دورہ کیا ۔
جہاں
مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی رفیع عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور بعد عصر
مدنی مذاکرہ میں شرکت کی ۔رکن شورٰی نے شخصیات کو تحفے میں ماہنامہ فیضان مدینہ
پیش کرتے ہوئے اعتکاف کرنے اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام صحبت پور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہو اجس میں مختلف اسکولوں کے ٹیچرز
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شعبہ تعلیم اور دعوتِ اسلامی کے ڈیجیٹل
ایپس کا تعارف کروایا نیز رمضانُ المبارک
کے آخری عشرے میں ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے ٹیچرز سے ملاقات کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
باڈھ سٹی لاڑکانہ میں ماہِ رمضان کے سلسلے میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اپریل 2022ء
بروز بدھ باڈھ سٹی لاڑکانہ میں ماہِ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن
ذمہ دار اویس رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 13 مئی 2022ء کو ایک ماہ کے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم کےڈویژن ذمہ دارمولانا منصور احمد عطاری مدنی نے شرکائے
اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں دعوتِ
اسلامی کی ایپلیکیشن دارالافتاء اہلسنت کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قصور کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورے کا
انعقاد، ذمہ داران کی کثیر تعداد میں شرکت
گزشتہ دنوں قصور کی جامع مسجد نورانی میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں قصور اور چونیا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک
کے آخری عشرےمیں عاشقانِ رسول کو اعتکاف
کروانے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی عطیات سمیت عشر بھی جمع
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ رادھا کشن میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات
پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے
زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے علاقے نتھے خالصہ میں پتوکی کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے
علاقے نتھے خالصہ ضلع قصور میں پتوکی
کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ و نگرانِ لاہور
ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر
کلام کیا اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ ( بوائز، گرلز) کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی سٹی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی
سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،
حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے جبکہ کراچی سٹی
کے شعبہ ذمہ داران، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران ٹاؤن مشاورت اور تنظیمی ڈویژن کے
ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
نگران
شوریٰ نے ان کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں
اعتکاف کرانے کے متعلق رہنمائی کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔
آخر میں
نمایاں کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ نگران ، ٹاؤن نگران اور تنظیمی ڈویژن نگرانوں میں
”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین“ تحفے میں پیش کیا۔
سندھ
کے شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے
دادو روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں دعوت اسلامی کے شعبے خدام المساجد
والمدارس کے تحت ” فیضان مشتاق“ مسجد کا افتتاح ہوا۔ اس تقریب میں مقامی اسلامی
بھائی، نگران حیدر آباد شہر، علاقائی ذمہ دار اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔
رکن
شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں بھر پور تعاون کی یقین
دہانی کروائی۔ آخر میں نماز و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
ترکی
کے شہر استنبول میں حال ہی میں قائم ہونے والے دعوت اسلامی کے عظیم الشان مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد الیاس
رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی تشریف آوری
ہوئی جہاں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب
ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش
آمدید کہا ۔
نگران
سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن نے ترکی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہونے والے مدنی مراکز کے حوالے سے
بتایا۔بعد ازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم مدنی چینل کے
اسٹوڈیو سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونے والے کاموں کے متعلق
بریفنگ دی۔
اس
موقع پر مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
ترکی میں قائم ہونے والے فیضان مدینہ اور امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازئ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔
جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور اہم ذمہ
داران کے لئے نشست کا انعقاد
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں ایک نشست
ہوئی جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور شعبے کے اہم ذمہ داران سمیت اراکینِ مجلس نے
شرکت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور
ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیا ت جمع کرنےکی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی
کروائی۔اس موقع پر اراکینِ مجلس مولانا سید ساجد عطاری مدنی اور مولانا عارف
رضا عطاری مدنی موجو د تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کی تمام برانچز کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے تمام برانچز کی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ’’ڈونیشن کی ترغیب ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ذاتی ڈونیشن دینے ، تمام منسلک سے فطرہ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔
عوام
کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے مجلس مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز
میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے
لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات،
دینی حلقوں ،دارالسنہ اورمدرسۃ المدینہ
بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔
مارچ 2022ء کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد: 4 ہزار 854
مدرسۃالمدینہ
بالغات میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : ایک ہزار
852
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے
گئے اسٹال کی تعداد : 369
دارالسنہ
میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد:12
ملنے
والے کل آرڈر کی تعداد: ایک ہزار 345