فیضان
مدینہ کراچی میں علم توقیت کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ
شعبہ
اوقات الصلوٰۃ دعوت
اسلامی کے زیرِاہتمام پاکستان بھر میں 12 مقامات پر 6 دن کا علم توقیت، فلکیات اور جغرافیہ
کورس کا انعقاد کیا گیا۔
ان
میں سے ایک مقام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی بھی تھا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔
فیضان
مدینہ کراچی میں
ہونے والے کورس میں مولانا عبد القادر عطاری مدنی نے شرکا کو سورج اور چاند کی مدد سے نمازوں و روزوں کے وقت نکالنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔
کورس
کے اختتام پر 29 فروری 2024ء کو امتحان اور تقسیم اسناد کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کامیاب
ہونے والے طلبائے کرام میں ناظم اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی اور دیگر نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ
!اس
کورس کا سیکنڈ لیول رمضان المبارک 1445ھ کے فوری بعد آن لائن شروع ہوجائے گا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)