18 اپریل 2022ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ادارتی شعبہ جات مدرسۃ المدینہ (گرلز)اور دارالمدینہ کی ملک و اوورسیز ذمہ داراسلامی بہنوں کا رمضان ڈونیشن کے سلسلےمیں مدنی مشورہ لیا جس میں ان دونوں شعبہ جات کی متعلقہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسٹوڈنٹس کی mothers سے انفرادی رابطہ کرنے کا ہدف دیا گیا نیز ڈونیشن کے حوالے سے وقت دینے اس کا ہدف پورا کرنے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف بتایا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیر اہتمام19 اپریل 2022ء کو آسٹریلیا، سینٹرل افریقہ، ساؤدرن افریقہ ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ان ریجنز کے ملک ( نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، ملبرن، کویت ، تنزانیہ ، موریشس ، یوگنڈا )کی شارٹ کورسز ذمہ داراور مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ حج وعمرہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول برائے حج بیان کئےاورسنتوں بھرے حج اجتماعات اور تقسیم رسائل کے اہداف دئیے نیز انہیں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


گزشتہ دنوں رنگپورہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں ہونے والے 1 ماہ کے اعتکاف میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد سجاد عطاری نے صحابۂ کرام کا عشقِ رسول ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان  کیا ۔

ڈسٹرکٹ نگران نے معتکفین اسلامی بھائیوں کو اپنی عادات بدلنے اور بارہ دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شُرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اِظہار بھی کیا ۔

بیان کے بعد ڈسٹرکٹ نگران نے دعا بھی کی اور معتکفین اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم کے تحت پنجاب یو نیورسٹی میں نوجوانوں کی تربیت اور  علم دین کو عام کرنے کی غرض سے اجتماع ذکرو نعت کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس ، یونیورسٹی کے اسٹاف و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اعتکاف کرنے کی ترغیب دی مزید اصلاح اعمال کے حوالے سے بھی ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری : محمد مصطفی انیس ) 


19 اپریل 2022 ء کو فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائےحکیم کے تحت افطار اجتماع ہوا جس میں شہر کے  حکما اور ایک ماہ کے اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ نگران حکیم محمد حسان عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور رقت انگیز دعاکرائی۔ اس کے علاوہ حکما نے افطاری کے بعد شعبہ نگران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں شعبے کی کارکردگی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ (رپورٹ: حکیم محمد عظیم شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


19 اپریل 2022 ء کو شعبہ تعلیم کے تحت لاڑکانہ فیضان مدینہ میں افطار اجتماع ہوا جس میں میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے منسلک تقریبا 30  افراد نے شرکت کی ۔

افطار اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی ذیشان مدنی نے ”علم دین کے فضائل “پرسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بعد مغرب شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی نے حاضرین کی مزید تربیت کی۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


17 اپریل 2022 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت اسلام آبادکے علاقے سید پور گاؤں کی ایک مسجد میں  کفن دفن اجتماع ہوا جس میں ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے کفن کاٹنے، میت کو کفن پہنانے کے مسائل بتائے اور نماز جنازہ کا طریقہ سکھایا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ  عبادت  اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: زبیر عطاری شعبہ کفن دفن  ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


17 اپریل 2022 ء بروز اتوارشعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کےتحت  سدھار بائی پاس میاں آٹوز پر افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

بعد اجتماع شعبے سے وابستہ افراد کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں عطیات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔

اس اجتماع میں فیصل آباد کے سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری اور سٹی ذمہ دار غلام شبیر عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: ابو مقداد حسن عطاری شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوت اسلامی کی  جانب سے پچھلے دنوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی واہ کینٹ میں افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کافی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ’’ رمضان المبارک کےفضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا ئے اجتماع کو آخری عشرے میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے تربیتی اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شیخوپورہ  لاہور ڈویژن میں لوگوں کی اصلاح و تربیت کےلئے مختلف جگہوں پر سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھر ئے بیانات کئیں ۔

مزید شرکاحلقہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”اے ایمان والو“ تحفے میں تقسیم کیں گئیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام لاڑکانہ  فیضان مدینہ میں عصر تا مغرب افطار اجتماع ہوا جس میں اسکول اور یونیورسٹی کے طلبہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مغرب کے بعد تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں طلباء اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو آخری دس دن کے سنت اعتکاف کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی جانب سے  آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے مدنی عطیات کے حوالے سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر مشتمل ڈاکو مینٹری بتائی اور ڈیجیٹل پین قراٰن پاک اور کنزالعرفان قراٰن پاک تحفے میں پیش کئے۔

دوسری جانب شام کو ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور کے ہاسٹل میں افطار اجتماع ہوا جس میں خیرپور ڈسٹرکٹ کے نگران نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں آخری عشرے کے اعتکاف کا ذہن دیا۔ کچھ اسٹوڈنٹس نے اعتکاف کی نیتیں بھی کیں ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)