20 اپریل 2022 ء بروز بدھ شیخوپورہ  کے ایک بینکوئٹ میں اجتماع ذکرو نعت کااہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ”توبہ کے فضائل “ پر گفتگو کی اور توبہ کرنے اور اس پر استقامت کے مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں مومن آباد ٹاؤن نمبر 10 اورنگی ٹاؤن میں قائم حنفیہ مسجد میں افطار اجتماع کا اہتمام ہوا جہاں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اور مناجات افطار میں شامل ہوئے ۔

اجتماع پاک میں کراچی سٹی کے نگران و رکن شوری حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ، بیان کے بعد مسجد کمیٹی کے صدر عبد الجبار بھائی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی ، دوران ملاقات مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ ہریانا کالونی مومن آباد ٹاؤن نمبر 10 میں گڈ لک اسکول کے اونر عبدالحنان بھائی سے بھی ملاقات کی اور دعائے خیر کی۔ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )



گزشتہ دنوں  گوریکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول میں th 9 اور th 10 کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان رمضان اجتماع کا پروگرام ہوا۔ صوبائی نگرانِ قافلہ راشد عطاری نے’’ وقت کی اہمیت اور اعتکاف کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران استور ضمیر الدین عطاری ،صوبائی ذمہ دار اورڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسحاق عطاری اور داؤد عطاری نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کی اصلاح   و تربیت کے لئے دعوت اسلامی ہر فورم پر اجتماع ذکرو نعت کا اہتمام کرتی رہتی ہے اسی ضمن میں 18 اپریل 2022 ء بروز پیر فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لیدر انڈسٹری پاکستان کے تاجرا ن کے لئے افطار اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں انڈسٹری کے تاجران و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں تاجر برادران کو تجارت کے احکام کے بارے میں بتاتے ہوئے زکوۃ و صدقات دینے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


14 اپریل 2022 ء  بروز جمعرات مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران مجلس ائمہ مساجد ابو خلیل حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں بعد سحری شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا ۔

رکن شوری نے صاحب خانہ کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کے لئے مسجد تعمیر کروانے کی ترغیب دی اور فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعائے خیر کروائی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوت اسلامی کے تحت  18 اپریل 2022ء بروز پیر کو سرگودھا ڈویژن فیضان مدینہ علی ٹاؤن میں ایک ماہ کےاعتکاف کے شرکا میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ تعلیم کا تعارف اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ا پلیکیشن کا تعارف پیش کیا، مدنی عطیات کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے تحت سکھر ڈویژن میں ہونے والے ایک ماہ کےاعتکاف کے اسلامی بھائیوں میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں مبلغ دعوت اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ تعلیم کا تعارف اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ایپلیکیشن کےحوالے سےآگاہی دی نیز مدنی عطیات کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  17اپریل 2022ء بروز اتوار راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ کی ڈھوک سیداں ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس پاکستان اسلامی بہن نے ’’ ذوق تلاوت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے آنے کی دعوت دی نیز مدنی مذکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  16اپریل 2022ء بروز ہفتہ اسلام آباد سٹی کی زون 2 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی افرادی قوت بڑھانے، سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے اور دیگر دینی کاموں کے حوالےسے تربیت کی ۔

٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے تحت 17اپریل 2022ء بروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان ویک اینڈ اسکولنگ سسٹم سے متعلق دارالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے، نئے مقامات پر برانچز کا مزید آغاز کرنے اورسسٹم کو بہتر کرنے کے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈرگ روڈ کی چند شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر مشتمل پروجیکٹ کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔ مزید عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے فیضان نماز کورس کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے شوّال میں ہونے والے فیضان نماز کورس کرنے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں فرمایا کہ میں اس سال 2022ء میں حج کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ سب دعا فرمائیں کہ اسباب میسر ہوں اور میں اپنے آقا کے مدینے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں کراچی سے ایک کالر محمد حارث عطاری نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے سوال کیا کہ ہمیں سننے میں آیا ہے ، آپ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں، کیا یہ درست خبر ہے؟

مذکورہ سوال کےجواب میں امیرِ اہل سنت کا کہنا تھا کہ میں سالوں سے یہ بیان کرتا چلا آرہا ہوں کہ رمضان میں مکے مدینے جانے کا یقیناً ہر عاشقِ رسول کو ذوق اور شوق ہوتا ہے، ظاہر ہے خواہش تو میری بھی ہوتی ہے مگررمضان میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتا ہے، میں اگر یہاں فیضانِ مدینہ چھوڑ کر عمرے پر چلا جاوں تو مجھے یقیناً عمرے وغیرہ کا ثواب تو ملے گا، مزہ بھی آئے گا مگر وہ ثواب صرف میری حد تک ہوگا، جبکہ سینکڑوں عاشقانِ رسول مدنی مذاکرے میں ملک کے طو ل و عرض سے بلکہ بیرونِ ملک سے بھی فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے صرف اس لئے آتے ہیں کہ یہاں الیاس قادری ہوتا ہے اور مدنی مذاکرے ہوتے ہیں۔

اب اگر میں چلا جاؤں گا تو یہ سب یہاں نہیں آئیں گے، اپنی ٹکٹیں کینسل کروادیں گے۔مدینے جاکر میں اکیلا نیکیاں کماؤں گا جبکہ یہاں رہوں گا تو الحمدللہ سینکڑوں عاشقانِ رسول نیکیاں کماسکیں گے،انہیں نیکی کی دعوت سے نمازی پرہیزگار بنایا جاسکتا ہے،اب آپ بتائیں کہ زیادہ فائدہ کس میں ہے؟ مدینے جاکرمیرے اکیلے نیکی کمانے میں یا یہاں رہ کر سینکڑوں عاشقانِ رسول کے نیکیاں کمانے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے میں؟، یہ ہر ذی شعور خود سمجھ سکتا ہے۔ اس لئے میرا یہ بہت پرانا ذہن ہے کہ میں یہاں فیضانِ مدینہ کراچی پاکستان میں رہ دینی کام کروں کہ رمضان میں اس کا موقع زیادہ ہوتا ہے ۔

البتہ اس سال 2022ء کو ایک بار پھر حج پر جانے کی نیت کی ہے اور ارادہ کیا ہے ، آپ سب دعا فرمائیں کہ اللہ پاک مجھے اسباب عطا فرمادے، صحت و عافیت ہو تو ان شاء اللہ حج پر حاضرہوں گا۔ اللہ بلانے پر قادر ہے، اللہ چاہے تو ایسے اسباب مہیا کردے کہ میں مکے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں ، مدینے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں، میدانِ عرفات، مزدلفہ اور منیٰ شریف کی جیتے جی ایک بار پھر بہاریں دیکھ لوں۔