ماریشس کے دارالحکومت Port louis میں واقع جامعۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 فروری 2024ء کو سیشن منعقد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

سیشن کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”دین پر استقامت“ اور ”اپنی تنظیم سے وفاداری“ کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی خدمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی نیت کروائی جبکہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

بعدازاں جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”عصری علوم کی طالبات کو کیسا ماحول دیا جائے؟“ اس پر بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔