دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں   رحیم یار خان کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اور کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کوبڑھانے کا ذہن دیا اوردرس وبیان کے حلقے لگانے کی حوالے سے مدنی پھول دیئے مزید تقرریوں کو مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کواہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں مظفر گڑھ زون میں ایک شخصیت سے ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں زون ذمہ دار رابطہ برائےشخصیات اسلامی بہن نےمظفر گڑھ میں شخصیت اسلامی بہن سے گھر جاکر انہیں دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن یزمان اور کراچی مومن آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہواجن میں اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا اوراسلامی بہنوں کوکارکردگی فارم سمجھاتےہوئے وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 63 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی بہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئےاور شعبہ اصلاحِ اعمال کے اہم نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ ٹیلیفون زون سطح کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل و ماہنامہ فیضان ِمدینہ زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ملتان شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ کے اہم تنظیمی نکات بتاتے ہوئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انفرادی عبادات کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان تنظیمی سوالات کاسلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں   رحیم یار خان زون کی کابینہ رحیم یار خان میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں رحیم یار خان کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے جنت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیا اور راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے نیز اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی

کا نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ دنوں   ریجن ملتان، زون بہاولپور میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ بہاولپور کی 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے مسائل سمجھاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیااور شعبہ کفن دفن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ،ذیلی حلقہ اور ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی،اس مدنی مشورے میں تقرری مکمل کرنے پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوسری کمیونٹی میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے گروپ بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جوہر ٹاون لاہور میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت اور قصور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ باقی زون نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اور دینی کاموں کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو مختلف نکات دیئے جبکہ شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبوں پر کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے اہداف دیئے نیز نمایاں کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے مختلف علاقوں (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 807 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”رمضان کے آمد مرحبا“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے لندن(London) ریجن میں کم وبیش 19 مقامات پر یکم رمضان المبارک سے کورس ”فیضان تلاوت قراٰن “کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کورس 20 دن پر مشتمل ہے اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں بھرپور طریقے سے گزارنے کےلئے قلیل مدت میں مکمل قراٰنِ پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارہ کی تلاوت قراٰنِ پاک سننےکے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعا وغیرہ سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن باکس کے تحت گزشتہ دنوں وہاڑی اورکوئٹہ زون میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں ڈونیشن باکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈونیشن باکس زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکارکردگیوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی ،ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔