فیضان مدینہ
کاہنہ نو فیروزپور لاہور میں صحافی کےلئے افطار اجتماع کا اہتمام
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن فیضان مدینہ کاہنہ نو فیروزپور
لاہور میں صحافی کےلئے افطار اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں نگران کابینہ محمد شہباز عطاری نے بیان کیا اور صحافیوں میں
خصوصی دعا کروائی ۔
اس صحافی
اجتماع میں سینئر صحافی ملک بشیر اعوان نشتر پریس کلب ، سینئر صحافی محمد سعید جٹ، اکبر علی بھٹی صدر پریس کلب نشتر
ٹاؤن ، سینئر صحافی ملک صابر اعوان، رانا خلیل ضمیرممبر نشتر ٹاؤن پریس کلب ، ڈاکٹر ارشد چوہدری نشتر ٹاؤن پریس کلب ، لیاقت
بخاری صدر پریس کلب ، سینئر صحافی عبدالستار عاجز، سینئر صحافی سہیل باجوہ ایکسپریس
میڈیا گروپ ، ڈاکٹر عدنان صدر سٹی پریس
کلب کاہنہ، سینئر صحافی رشید بھٹہ ممبر سٹی پریس کلب ، صحافی جاوید حاکم، نعمان
گھمن ممبر نشتر ٹاؤن پریس کلب ، ولید بھٹی پریس کلب نشتر ٹاؤن ، سینئر صحافی عمران
سندھو ایکسپریس میڈیا گروپ ، ڈاکٹر ارشد
چوہدری سب ٹی وی ، سینئر صحافی میاں ریاض سب ٹی وی ، سینئر صحافی طارق محمود نشتر
پریس کلب ، سینئر صحافی رانا خلیل ضمیر صدر پنجاب میڈیا ایسوسی ایشن ، سینئر صحافی
نعمان اکرم نیو ٹی وی اور دیگر صحافیوں نے
شرکت کی اس دوران رکن لاہور ریجن میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جوہرٹاؤن لاہور میں FGRF
کے تحت بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلسیمیا اور دیگر
مریضوں کے لئے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔ اس دوران بلڈ کیمپ کی کوریج کے لیے 8 مختلف نجی چینلز نے کوریج کی اور مختلف اخبارات کے
نمائندگان نے بھی عوام سے تاثرات لئے اس دوران رکن ریجن عثمان عطاری بھی ساتھ
موجود تھے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون فیضان مدینہ حیدرآباد میں بلڈ کیمپ لگا گیا جہاں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلیسیمیا اور دیگر بیمارمریضوں
کے لئے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔ اس دوران
پاکستان کے مختلف نجی چینلز نے کوریج کی اور لوگوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔اس
موقع پر رکن زون عارف عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔
گوجرانوالہ
زون فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں صحافیوں کے لئے افطار اجتماع
میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گوجرانوالہ زون فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں
صحافیوں کےلئے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت
کی۔
رکن لاہور
ریجن میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےذمہ دار عثمان
عطاری نے صحافیوں کو تربیت کے مدنی پھول دئیے۔ اس اجتماع میں مختلف نیوز چینلز کے بیوروچیف
صاحبان، فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے نمائندگان، اینکر پرسن، کالم نگار اور کثیر
تعداد میں صحافیوں نے ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کی اس دوران رکن مجلس و رکن
زون محمد فاروق مدنی بھی ساتھ موجود تھے۔
بین
الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مئی 2021ء بروز بدھ ریجن سینٹرل افریقہ،
زنجبار تنزانیہ میں راشن کی تقسیم ،مدنی
حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
غلام محمد
عطاری نگران کابینہ نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے کھانا کھانے کی سنتیں و آداب بیان کیں۔مزید امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے
سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں مرید ہونے کا ذہن دیا جس پر 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے امیر اہل سنت
سے بیعت ہونے کی نیت کی۔(رپورٹ: غلام محمد عطاری نگران کابینہ)
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 6 مئی 2021ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل
آباد مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ
اور فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس
یاسر مدنی اور رکن مجلس سلمان عطاری نے مدنی
عطیات اور صدقہ فطر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی
اور رمضان المبارک میں کام کرنے کی وجہ سے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے اُن کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ: فیضان
عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ)
ٹمبر مارکیٹ
میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی زیر تعمیر برانچ کا جائزہ
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اپریل 2021 ء بروز بدھ نگران
مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مدثر مدنی نے لاہور میں پرانی سبزی منڈی کے قریب ٹمبر مارکیٹ میں واقع فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز کی زیر تعمیر برانچ کا جائزہ لیا اور تعمیرات کے حوالے سے ذمہ داران
کو مدنی پھول دیئے۔ اس جدول میں نگران
مجلس کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز لاہور ریجن کے ذمہ دار علی حسن مدنی بھی
تھے۔(رپورٹ:
مبارک علی عطاری۔رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)
شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 05 مئی 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن ، گجرانوالہ زون ،
گجرانوالہ کابینہ ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سندس
فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات اور تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے مریضوں سے تاثرات لینے کے لئے وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔
زون ذمہ دار شعبہ تعلیم و بلڈ کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر
ساجد مشتاق عطاری نے دعوت اسلامی و امیر
اہلسنت کا تعارف پیش کیا ۔ سندس فاؤنڈیشن میں موجود لوگوں نے امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کو سالگرہ کی
مبارکباد دی اور بلڈ کیمپ لگائے جانے پر
شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گجرانوالہ زون زمہ دار شعبہ تعلیم)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 06 مئی 2021ء بروز
جمعرات لاہور ریجن ، حافظ آباد زون، اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ سکیھکی منڈی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران زون
حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی توجہ
دلائی اور فطرہ مہم کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ:محمد جواد
حسن عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مناواں لاہور میں جامع مسجد عائشہ کا افتتاح کیا
گیا۔ افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور اپنی جانب سے ہر
ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ نے مسجد میں اذان بھی دی، نماز بھی ادا فرمائی اور دعائے خیر بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن پونہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پونہ زون کی تمام کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ممبئی ریجن کی
پونہ زون نگران اسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے اور
ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
حکومت پاکستان نے دعوت اسلامی کو اپنا تعلیمی بورڈ بنانے
کی اجازت دے دی
دعوتِ اسلامی کے 897 جامعات، 4000 سے زائد مدارس اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسناد سرکاری اسناد کا درجہ رکھیں گی۔
گورنمنٹ کی اجازت کے
بعد دعوت اسلامی نے اپنا تعلیمی بورڈ بنام ”کنزُ المدارس بورڈ“ تشکیل دےدیا ہے جس کے صدر اراکین شوری کے
فیصلے کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی کو مقرر کیا گیا۔
وقافی وزارتِ تعلیم کی
طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دے دیا گیا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اب جامعۃ
المدینہ خود ہی ایم اے اسلامیات کی ڈگری
جاری کرسکے گا اور جامعۃا لمدینہ سے امتحان دینے والے طلبہ اب ڈبل ایم اے کی ڈگری
حاصل کرسکیں گے۔
جامعۃ المدینہ سے ڈگری
جاری ہوتے ہی High Education
Commission بھی جامعۃ
المدینہ کے ان اسٹوڈنٹس کو ایم اے اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔یہ دونوں خبر یں H.E.C کی ویب سائٹ پر بھی لگادی گئی ہیں۔
اب ملک و بیرون ملک
میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز میں طلبہ کو امتحانات کے بعد جامعۃ المدینہ ایم
اے کی ڈگری خود جاری کرسکے گا۔ بیرون ملک سے پاکستان کے جامعۃ المدینہ میں پڑھنے
کے لئے آنے والوں کو ویزوں میں بھی آسانی ہوجائیگی۔
Dawateislami