دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 787 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی شان وعظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار اور ان کی سخاوت و ایثارکے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ اپریل 2021ءمیں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:36

مدرسات کی تعداد: 32

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :256

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:22

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 118

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 15

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :75

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :114

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :97


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم تا20 رمضان المبارک1441ھ تک اسکاٹ لینڈ (Scotland) کے علاقے گلاسگو (Glasgow) میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ آخری دن پر170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں 07 مئی 2021ء جمعہ لاہور ریجن فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں  سینئر صحافیوں کی آمدہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔

سینئر صحافی وحید بٹ نیو ٹی وی ، اویس راضی ایڈیٹر ان چیف میڈیاگروپ، عاشق چودھری سیکرٹری جنرل اخبار فروش یونین ، قسیم گورائیہ ، اور سینئر تجزیہ کار بول نیوز بابر ڈوگر نے نماز عصر فیضان مدینہ میں ادا کی۔ عصر کے بعد بیان و دعائے افطار کا سلسلہ ہوا ۔ مزید بعد نماز مغرب رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے خصوصی بیان میں بھی شرکت کی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، رائیونڈ سٹی میں صحافی افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران جنوبی زون حاجی عبدالرشید عطاری نے بیان کیا اور نگران کابینہ عظیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران  اور صحافیوں آصف نعیم شیخ صدر رائیونڈ پریس کلب، ملک شرافت علی بابوصدر پریس کلب سندر، مہر محمد نوید احمد صدر پنجاب راجہ جنگ پریس کلب، رانا زاہد عمران صدر راجہ جنگ پریس کلب، حاجی عبدالقادر صدر تحصیل پریس کلب کوٹ رادھا کشن، ڈاکٹر الیاس نائب صدر رائیونڈ پریس کلب، رانا نصیر احمد انجم سیکرٹری پریس کلب سندر، علی حسن نمائندہ پریس کلب سندر، میاں منصب اشرف سینئر نائب صدر سندر پریس کلب، غلام الہٰی فنانس سیکرٹری سندر پریس کلب، رانا عدنان خان صدر راجہ جنگ پریس کلب، رانا یوسف علی چیئرمین راجی جنگ پریس کلب، شاہد علی سلطانی سیکرٹری راجہ جنگ پریس کلب اور محمد آصف سیکرٹری نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن ریجن عثمان عطاری اور رکن لاہور جنوبی زون شہزاد مدنی بھی موجود تھے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایس پی انویسٹی گیشن تصور اقبال کے حافظ آباد میں تعینات ہونے پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ایس پی تصور اقبال نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت پر مبارکباد پیش کی اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی دینی کاموں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے تھیلیسیما کے بچوں کے لئے بلڈ ڈونیٹ کرنا، شجر کاری مہم اور تھر میں کنویں کھدوانا بہت اچھا کام ہے ۔

دوسری جانب شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر رانا امین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بھی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کو ولادت پر مبارکباد پیش کی اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دئیے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات حافظ آباد)


بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی ڈپارٹمنٹ  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، دارالسلام تنزانیہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی امتیاز علی عطاری مدنی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار نے وزٹ کیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ذیلی سطح پر ذمہ دار کا تقرر کرنے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ۔(رپورٹ: امتیاز علی عطاری مدنی۔ ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد ، جڑانوالہ زون میں فیصل آباد ریجن کے ریجن ذمہ دار و رکن مجلس محمد عدنان عطاری نے جڑانوالہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا

مدنی مشورے میں مدنی عطیات کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید دعوت اسلامی کیلئے چندہ جمع کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ سابقہ اہداف پورے ہونے پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ مزید اس حوالے سے نگران زون نے خصوصی تعاون کیا اور اس موقع پر شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلیے تبادلہ خیال ہوا۔ (رپورٹ:اللہ دتہ رکن کابینہ و زون )


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن مانگا منڈی پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان  افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران جنوبی زون حاجی عبدالرشید عطاری نے بیان کیا اور نگران کابینہ حاجی عاشق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور کثیر تعداد میں صحافیوں میاں عامر احمد شیخ صدر پریس کلب مانگا منڈی، ڈاکٹر ندیم آصف چودھری صدر پریس کلب چوہنگ نمائندہ ایکسپریس، صلابت نوشاہی نمائندہ جنگ/ جیو، مہرعدنان صدر رائیونڈ پریس کلب نمائندہ نوائے وقت، ملک ممتاز حسین نمائندہ روزنامہ پاکستان، ذیشان بھٹی سیکرٹری اطلاعات پریس کلب مانگا، رانا اشفاق احمد سرپرست مانگا پریس کلب روزنامہ جناح، عابد بھٹی چیئرمین پریس کلب مانگا، سید ناظم رضا سینئر وائس چیئرمین پریس کلب مانگا، عطاء اللہ بھٹی جنرل سیکرٹری پریس کلب مانگا، رانا تنویر خان نائب صدر پریس کلب مانگا، ارشد چودھری ڈپٹی جنرل سیکرٹری پریس کلب مانگا، محمد رمضان منشاء سیکرٹری اطلاعات پریس کلب مانگا، شیخ ناصر نائب صدر پریس کلب مانگا، میاں تنویر احمد جاوا نمائندہ روزنامہ ترجمان، شیخ ذیشان لیاقت ایگزیکٹو ممبر پریس کلب مانگا، محمد اکبر، فضیل احمد، رانا مبشرآف مراکہ مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) آصف رشید صدر انجمن تاجران مانگا منڈی اور رکن مجلس رکن ریجن لاہور عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد میں قائم دعوت اسلامی کی فیضان آن لائن اکیڈمی کا سینئر صحافی و بیوروچیف سید رحت کاظمی اور سٹی ویلفیئر کے صدر و تاجر رہنما اسلم صاحب نے وزٹ کیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ  کے تحت 28 ممالک میں قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ 22 مختلف کورسزکروانے پر دعوت اسلامی کی ان کوششوں کو سراہااس دوران رکن زون عارف عطاری اور عبدالغنی عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   کامونکی گوجرانوالہ زون میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔ اس دوران بلڈ کیمپ کی کوریج کے لئے نجی چینلز نے کوریج کی صحافیوں نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور FGRF کی اس کاوش کو سراہا۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  گجرات، سیالکوٹ زون میں واقع فیضان مدینہ گجرات میں FGRF کے تحت بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے لوگوں نے تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کروایا ۔

اس دوران بلڈ کیمپ کی کوریج کے لئے نجی چینلز نے کوریج کی صحافیوں عبدالستار دا صدر پریس کلب بیورو چیف ایکسپریس نیوزگجرات، ملک شفقت اعوان روزنامہ جنگ ، جلال الدین کرامت روزنامہ خبریں ، مرزا عامر بیگ روزنامہ اوصاف، صہیب سرور گجرات ٹائمز ، نعیم عظمت روزنامہ لیڈر اور مشتاق مغل روزنامہ گجرات ٹائمز نے بلڈ کیمپ اور فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور اپنے تاثرات بھی دیئے ۔