دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز(East Midlands) کابینہ کی علاقائی دورہ و محفل نعت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کا تعارف پیش کیا اور مدنی خبریں دینے کے اہم نکات پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیو کارکردگی فارم فل کرنا سکھایا اور کارکردگی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیز ڈونیشن جمع کرنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے نیلسن(Nelson) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تلاوت کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خصوصاً رمضان المبارک میں کثرت سے تلاوت قراٰن کرنے کا ذہن دیا،اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کے رسالے کا تعارف بھی کروایا اور جائزہ کرتے ہوئے روزانہ اس کے خانے فِل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے  مانچسٹر (Manchester)ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فیضانِ ذوقِ قراٰن کورس کے متعلق گفتگو کی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتےجانشینِ امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رسالہ ” ماہِ رمضان اور امیرِ اہلِ سنت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار893 ، لندن ریجن سے 1ہزار987، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار919، برمنگھم ریجن سے 6ہزار328، آئرلینڈ سے 65 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 430 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 18ہزار622 بار رسالہ ” ماہِ رمضان اور امیرِ اہلِ سنت “ پڑھا یا سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ   ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

526اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

487اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

480اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

2ہزار618 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

1ہزار36 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

663 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ماہ مارچ 2021ء میں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیئے:

پورے ریجن میں درجات کی تعداد: 52

مدرسہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد :348

مدرسات کی تعداد: 51

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد: 5

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 10

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 56

اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 16

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 202

ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 202

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 140

ماہ مارچ 2021 میں 8 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  17 اپریل 2021ء بروز ہفتہ شعبہ تقسیم رسائل کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں تقسیم رسائل کے نگران مجلس سید محمد حسنین عطاری کے ساتھ ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

ایچ او ڈی مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے مسائل اور انکے حل پر کلام کیا۔(رپورٹ:احمدرضا عطاری معاون نگران مجلس تقسیم رسائل) 

فیضان آن لائن اکیڈمی  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 اپریل 2021ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران فیس ڈیپارٹمنٹ قاسم عطاری نے انداز گفتگو کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے اور کردار کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات دئیے۔(رپورٹ: ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ)

17 اپریل 2021ء بروز ہفتہ  دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام شعبہ مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں بذریعہ زوم سیل کی ٹیم کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن ذمہ داران، ماہنامہ فیضان مدینہ اور سوشل میڈیا کی ٹیم نے شرکت کی ۔ جنرل منیجر مکتبۃ المدینہ علی محمد اور مارکیٹنگ منیجر عبدالاحد نے رمضان المبارک میں سیل بڑھانے پر زور دیا۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی) 


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑہنے ،خوف خدا و عشق مصطفیﷺ کی لازوال دولت دل میں بسانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طر یقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش837 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


شعبہ رابطہ برائے  تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے لاہور الرحمن گارڈن میں منعقدہ افطار اجتماع میں سنتوں بھرابیان کیا۔

بیان میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے اور دین کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی بالخصوص اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دیکر دین کے کاموں میں مدد کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان)