شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء میں پیر شریف کو یوکے کی ریجن، لندن،مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ (London, Manchester, Birmingham, Scotland and Bradford) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!541 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن47، اسلامی بہنوں نے3 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور جبکہ 623اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


شعبہ رابطہ برائے  تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17اپریل بروز ہفتہ نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے کامونکی کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے النور رائس کارپوریشن، کریانہ مرچنٹ صدر، موڑ ایمن آباد غلہ منڈی میں شخصیات سے ملاقات کی مزید اس موقع پر کامونکی میں افطاراجتماع کا سلسلہ ہوا جہاں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدقہ کی ترغیب دلائی اور آخر میں اپنے عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔رکن کابینہ محمد وسیم عطاری کی کوشش سےکثیر تعداد میں مدنی عطیات کی کلیکشن ہوئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران گجرانوالہ زون)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر نیلسن (Nelson)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتما م گزشتہ دنوں  نگران اوکاڑہ زون حاجی منیر احمد عطاری نے ڈویژن بنگلہ گوگیرہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں فیضان مدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ذمہ داران کے دینی کاموں کو سراہا ۔ دینی کاموں کو بڑھانے اور رمضان عطیات کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ۔ نگران کابینہ ستگھرہ لیاقت علی عطاری نے بھی اس مدنی مشورے میں شرکت کی۔( رپورٹ:اویس رضا عطاری)


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنے ذیلی حلقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021 ء بروز اتوارحیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ ودیگر ذمہ داران کے ہمرہ حیدرآباد پریس کلب کا دورہ کیاجہاں میڈیا سے وابستہ افرادمیں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

رکن شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور فضائل رمضان پر گفتگو کی۔اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی اور کتب و رسائل بھی تحفے میں دیئے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لندن ریجن کی تمام کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 548اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


شعبہ ڈونیشن سیل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  16 اپریل 2021ء بروز جمعۃ المبارک ریجن لاہور، کابینہ گوجرانولہ فیضان مدینہ گوجرانولہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن ورکن زون و سپر وائزر ز و بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ڈونیشن سیل پاکستان ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نیازی نے درود شریف پڑھنے اور اس کے اہداف اور ساتھ رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ (رپورٹ: سپر وائزر ڈونیشن سیل حافظ آباد زون محترم رضوان مدنی )


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش121 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن(West London) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے ،اسلامی بہنوں کی تقرری فارم فِل کرنے کا طریقہ اور نیک اعمال کا جائزہ رسالے کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام مارچ 2021ء میں یوکے میں  بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں برمنگھم ریجن سے2، بریڈ فورڈ ریجن سے 3 ، مانچسٹر ریجن سے3اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔