اسلامی بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں فرید کوٹ میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ
سطح کی ذمہ داراسلامی نے شرکت کی۔
شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر
خبریں آگے بڑھانے، مدنی خبریں لینے اور تحریری کام کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگہ حیات کے ایک
علاقے میں ایک دن کا نماز تراویح کورس کا انعقاد ہوا جس میں18 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شعبہ شارٹ کورس کی علاقہ سطح ذمہ دار نے اسلامی بہن نے تراویح
کے فضائل کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو تراویح پڑھنے سے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز ماہ رمضان میں تراویح پڑھنے اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کے متعلق ترغیب دینے کاذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےزیر اہتمام گزشتہ
دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران کابینہ مشاورت اور
ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے،کفن
دفن تربیتی اجتماعات کروانے اور تقرریاں
مکمل کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے
ہوئے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
شعبہ وائز لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں ٹیلیفونک مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ سطح ذمہ دار اور ڈویژن سطح کی مدرسات
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کام مضبوط کرنے اور
کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز
شعبہ کے تحت ہونے والے کورسز کےاہداف دیئے اور کورسز کے متعلق مدنی پھول بھی پیش کیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں پاکپتن
زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ
اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ سطح شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے شعبہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا، شعبہ کے دینی کاموں کوبڑھانے
اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی شعبہ وائز لینے اور رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن و کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ سطح شعبہ شب وروز ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی خبروں کےمتعلق اسلامی بہنوں کو مدنی
پھول سمجھائے، مدنی خبریں وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی خبروں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقاد
ہواجس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں کام کرنےکے مدنی پھول سمجھائے، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ
2 دار المدینہ میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں زون نگران اسلامی
بہن نے بیان کرتے ہوئےرمضان گزارنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیئے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر دار المدینہ میں موجود عملہ نےاچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
اسی طرح کراچی ساوتھ 1میں مدنی مشورے
کاانعقادہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے معاف
کرنے کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی کام بڑھانے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات پیش
کئے ۔
کراچی کورنگی کابینہ ، ملیر کابینہ اور لیاری کابینہ میں اجتماعات کاسلسلہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
کورنگی کابینہ ، ملیر کابینہ ، لیاری کابینہ میں اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں
کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ داراسلامی
بہنوں نےمختلف موضوع پر سنتوں بھرےبیان
کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو
پابندی سے جائزہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئےمدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، رمضان المبارک میں ہونے والے
تلاوت ِقرآن کورس میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کے ڈویژن چکی شاہوانی میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے درودوسلام
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبہ اصلاح ِاعمال کے بارئے میں نکات فراہم کئےاور نیک اعمال رسالہ
کارکردگی پر عمل کرنے کا آسان طریقہ کار
سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو پابندی سے
جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی زون نگران
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی
تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کوبڑھانے کا
ذہن دیا اور دینی کاموں کےاہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اسی طرح کوئٹہ کابینہ میں اسلامی بہنوں کےشعبہ علاقائی دورہ کےتحت مدنی
مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ذون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں ملتان زون کےمختلف مقامات پر بستوں کا سلسلہ ہواجس میں ملتان زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مارچ2021ء میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے 8 مقامات پر روحانی علاج کے بستے لگائے ۔
جن میں 2 ہزار ،چھ سو 80 مریضوں
کے لئے 3420 تعویذاتِ عطاریہ دیئےگئے نیز بستہ
پر آنے والی اسلامی بہنوں کواجتماع میں شرکت کی دعوت دینے پر 235 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔