دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03 مئی2021ء کو   عالمی مجلس و بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے عالمی مجلس و بین الاقوامی امور کی اراکین نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنیو تقرر ہونے والی اسلامی بہن کو کس طرح کام سمجھایا جائے؟،ذمہ داری تبدیل ہونے پر کس طرح کام لیا جائے ؟ اور اس کے علاقہ دیگر اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں ممبئی ریجن تھانے زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کوسہ ڈویژن کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ممبرا کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کرتےہوئےذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام03 مئی2021ء کو ایران میں20 دن پر مشتمل کورس ”فیضان تلاوت قراٰن“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے آخری دن مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ،تھانے زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاح ِاعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کر نے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں ایران میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کےلئے اہداف طے کئے نیز دوسرے علاقوں میں سفر کرکے ملاقاتوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


ممبئی  ریجن ویسٹرن زون میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

Fri, 7 May , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن کے ویسٹرن زون پالگھر کابینہ کے بویسردھانو میں اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کونیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے،مدنی چینل دیکھنے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 مئی2021ء  کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنے، آچے کی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنےاور انڈونیشین زبان سیکھنے کے حوالے سے بات چیت کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”قرآنی سورتوں کے فضائل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 519 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”قرآنی سورتوں کے فضائل“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین کے ملک جرمنی(Germany ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور ذیلی حلقے کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل 2021 کے آخری ہفتے کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بریشیا ( Brescia ) میں آن لائن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بیلجیم میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” وضو کے طبّی فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور بزرگان دین کی حکایات و واقعات بیان کیے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام اپریل2021ءکے آخری ہفتے  اسپین کے ڈویژن بارسلونا وبادالونا میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش26 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔