دنیا میں سب سے بڑا اور
چھوٹا روزہ کہاں ہوگا؟
(شعبہ اوقاتُ الصلوۃ،دعوتِ اسلامی)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!2021/ 1442 ھ کا رمضان المبارک تشریف
لاچکا ہے۔دنیا بھر کے عشاقِ رمضان اللہ پاک کے اس مقدس مہمان کو مرحبا
کہنے کے لیے بے تاب تھے۔ یاد رہے کہ روزے کا دوسرا نام صبر ہے اور صبر پر اجر ہی اجر ہے۔جو روزہ دار جتنی
زیادہ بھوک وپیاس وغیرہ کے سبب مشقت برداشت کرے گا اتنا ہی اجر کا مستحق ہوگا۔ جن
ممالک میں روزے کا دورانیہ جتنا زیادہ ہوگا وہاں کے عشاقِ رمضان کو اتنا ہی اجر
کمانے کا موقع ملے گا۔آئیے اس مضمون میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں سب سے
زیادہ طویل اور سب سے کم دورانیہ کا روزہ کن ممالک میں اور کیوں ہوگا؟
روزہ
چھوٹا بڑا ہونے کی وجہ
یاد رہے کہ روزے کا وقت
صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک ہے۔چونکہ سورج چھ ماہ شمالی دنیا میں رہتا ہے اور چھ ماہ جنوبی دنیا میں۔ لہذا جب سورج شمالی
دنیا میں آئے گا تو شمالی دنیا بشمول
پاکستان دن بڑا اور رات چھوٹی ہوگی جبکہ جنوبی دنیا کا دن چھوٹا اور رات بڑی ہوگی۔یوں ہی جب سورج
جنوبی دنیا میں چھ ماہ رہے گا تو وہاں کے دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوگی اور شمالی
دنیا میں معاملہ برعکس یعنی راتیں بڑی اور دن چھوٹے ہوں گے۔
21مارچ سے 23ستمبر تک سورج شمالی دنیا میں رہتا ہے ۔ان چھ
ماہ میں یہاں گرمی اور جنوبی دنیا میں سردی کا موسم ہوتا ہے جبکہ 23 ستمبر سے 21 مارچ تک جنوبی دنیا میں ہوتا ہے لہذا سورج کے
قریب ہونے کے سبب جنوبی دنیا میں گرمی اور شمالی دنیا بشمول پاکستان سردی ہوتی ہے۔
چونکہ 1442 /2021 کا رمضان شریف اپریل ،مئی میں آرہا ہے لہذا شمالی دنیا
والوں کے لیے روزہ بڑا اور جنوبی دنیا والوں کے لیے چھوٹا ہوگا۔اب ہم وہ چارٹ پیش
کرتے ہیں کہ جس سے دنیا کے بڑے سے بڑے اور
چھوٹے سے چھوٹے روزے کا دورانیہ آپ جان سکیں گے:
دنیا کے ممالک میں سب سے
بڑا روزہ
٭ٹورمسو (ناروے) Tromso Norway : 22
گھنٹے 50 منٹ
٭بوڈو(ناروے) Bodo Norway:21 گھنٹے 56 منٹ
٭اوسلو (ناروے) Oslo Norway: 20 گھنٹے 35 منٹ
٭کوپن ہیگن (ڈنمارک) Copenhagen
Denmark : 20 گھنٹے 13 منٹ
٭اوڈینسی (ڈنمارک)Odense Denmark: 20 گھنٹے 08 منٹ
دنیا کے ممالک میں سب سے
چھوٹا روزہ
٭پونٹا اریناس
(چلی) Punta Arenas Chile: 10گھنٹے 47 منٹ
٭دونیدین (نیوزی
لینڈ) Dunedin New zealand : 11گھنٹے 18 منٹ
نوٹ:پاکستان میں روزے کا دورانیہ سب سے بڑا ”چترال : 15 گھنٹے
45 منٹ “اور سب سے چھوٹا ”نگر پارکر 14 گھنٹے 40 منٹ“ ہوگا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(One day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
یورپین یونین
ریجن کی گزشتہ ہفتے کی دینی کاموں کی دینی تحریک کی کارکردگی
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے
کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین
یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
48
اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
102 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
156
اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
335
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
150 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
204
اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے رسالہ”رشتےداروں سے بھلائی“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار421 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”رشتےداروں سے بھلائی“پڑھنے
اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسپین کے ڈویژن لوگرونیو کے کئی علاقوں میں سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño)کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)،اور آرجینڈہ (Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش41 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”رمضان کی آمد مرحبا“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی
دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے کورنییا میں پہلی مرتبہ آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے
علاقے کورنییا (Cornellà) میں
پہلی مرتبہ آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش07 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”عبادت کا موسم بہار“
کےموضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا
روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا بادالونا کے مختلف علاقوں میں ”کورس رمضان کیسے گزاریں؟“
کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona)
بادالونا (Badalona) کے مختلف علاقوں میں
”کورس رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و
اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ
جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے فیضان اسلام دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے
جس کا کام نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت،
اور غیر مسلم کو ان کی خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ساؤتھ امریکہ ریجن کی ایک اسپینش
خاتون کا دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی ایک ذمہ دار
اسلامی بہن سے رابطہ ہوا ۔
شعبہ فیضان اسلام پر مقرر اسلامی بہن نے ان کے
سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیےاور ان کو اسلامی عقائد کے بارے میں بتایا جس پر وہ
فوری مسلمان ہو گئیں۔ اس موقع پر ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا اور ان کی اسلامی
تربیت بھی کی جارہی ہے۔
نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت و قبول اسلام کے
حوالے سے فیضان اسلام کی اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا ہے؟ سائل
: محمد دانیال رضا(ڈڈیال، کشمیر)
بِسْمِ
اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ
اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزہ
کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا اگر چہ ناجائز و حرام نہیں ، مگر بلا ضرورتِ صحیحہ
مکروہ ضرور ہے۔
سیدی
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ (المتوفی 1340ھ )اسی طرح کے سوال کے جواب میں
ارشاد فرماتے ہیں: ’’منجن ناجائز و حرام
نہیں جبکہ اطمینانِ کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا ،مگر بے ضرورتِ
صحیحہ کراہت ضرور ہے ۔درِّ مختار میں ہے : ”کرہ لہ ذوق شیء۔۔۔ الخ“ یعنی روزہ دار کو کسی چیز کا چکھنا مکروہ
ہے۔ ‘‘ ( فتاویٰ رضویہ ، جلد 10 ،
صفحہ 551 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )
چونکہ ٹوتھ پیسٹ میں زیادہ امکان ہے کہ کوئی جزو اندر چلا جائے ، اس لیے
روزہ کی حالت میں اس سےضرور احتراز کیا جائے۔
سیدی
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’روزہ میں منجن ملنانہ چاہیے۔‘‘ ( فتاویٰ
رضویہ ، جلد 10 ، صفحہ 511 ، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور )
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب:شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم قادری مدظلہ العالی
تاریخ
اجراء:21صفرالمظفر1435 ھ/25 دسمبر2013 ء
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کی کابینہ رائیونڈ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت
کابینہ نگران ، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کو دینی کام بڑھانے اور جدول مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور ڈونیشن کارکردگی
بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک
نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون میں ماہانہ
مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ
نگران اور کابینہ سطح کی تمام شعبہ ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اور زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کو اپنے ماہانہ جدول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
*اسی طرح قصور زون میں شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کےتحت مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نےشعبہ میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئےاور اور تقرریاں مکمل
کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کامونکی کابینہ
کی ڈویژن موڑایمن آ باد کے علاقہ فیضانِ مدینہ میں محفلِ نعت کاانعقادہواجس میں موڑایمن آ باد کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ اسلامی بہن نےصدقہ کے فضائل پر
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئےڈونیشن جمع کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
جبکہ کامونکی کابینہ کی ڈویژن قلعہ دیدار سنگ
میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ذیلی تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت
کی،مبلغۂ اسلامی بہن اسلامی بہنوں کودینی کام احسن انداز میں کرنےکاذہن دیا۔
اسی طرح قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ ہیگر میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مبلغۂ اسلامی بہن نے استقبال رمضان کے موضوع پر
بیان کیا۔