اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں زون ڈیرہ
اسماعیل خان میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں اصلاح ِاعمال کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاحِ اعمال کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کا نیو
کارکردگی فارم سمجھایا اور کارکردگیوں کو
مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور ہر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کرانے کا
ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ننکانہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس
میں ننکانہ
زون اور کابینہ کی علاقائی دور ہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت کے حوالےسےمدنی پھول دیئےاور تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول ماتحت سے
وصول کرنے اور جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
12
اپریل 2021ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے
اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران شوری حاجی عمران عطاری مد ظلہ العالی اور رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے
اسکلز میں اضافہ کرنے اور عطیات کے حوالے سے بذریعہ لنک بیان فرمایا۔
بیان میں فیضان
آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف نے اپنی برانچز سے شرکت کی جبکہ کراچی ریجن کے اسٹاف نے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حاضر ہوکر شرکت کی۔
اختتام پر
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع
کے سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہوئے رمضان المبارک کے جدول اور عطیات کے حوالے
رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے زیر اہتمام 16 اپریل 2021ء بروز جمعہ ایس ایس پی ایسٹ آفس میں ایس ایس پی ساجد احمد
سدوزئی ، ڈی جی رینجرز آفس میں بریگیڈیئر
شفیق ڈپٹی ڈی جی ، بریگیڈیئر اشفاق ، کرنل طاہر سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز(ویسٹ زون)،
کرنل رفیق سیکٹر کمانڈر
بھٹائی رینجرز
(ایسٹ زون)۔ کرنل عبدالرحمن انٹیلیجنس ونگ اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔
مبلغ دعوتِ
اسلامی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے معلومات دیں۔ اس موقع پر
فیضان آن لائن اکیڈمی اور فیضان گلوبل فاؤنڈیشن کا تعارف بھی پیش کیا اور خدمات سے آگاہ بھی کیا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کوسراہا اور ہر ممکن
تعاون کی یقین دہانی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ڈویژن)
شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء بروز اتوار باغ زون کشمیر Rise College Hajira میں موٹیویشنل سیشن ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
مبلغ دعوتِ اسلامی حمزہ مختار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔ اس موقع
پر فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کورسز کے بارے میں معلومات دیں
اور شرکا کو دینی تعلیم کےلئے آن لائن کورسز کا ذہن دیا۔(رپورٹ: حمزہ مختار
عطاری)
لکی مروت کابینہ کے پنیالہ ڈویژن علاقہ تالگی میں
سنتوں بھرا اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کے پنیالہ ڈویژن علاقہ تالگی میں سنتوں بھرا
اجتماع کاانعقاد ہواجس میں محفل نعت کی ذمہ دار ، تجہیزو تکفین کی کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو ڈونیشن
جمع کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
لکی مروت کابینہ کے پیزو ڈویژن کے علاقہ شاہ
عالم میں محفلِ نعت کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لکی مروت کابینہ کے پیزو ڈویژن کے علاقہ شاہ عالم میں محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں فنانس
زون ذمہ دار اور لکی مروت کابینہ نگران اور ڈونیشن بکس کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کیااور عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب دیتےہوئے ڈونیشن کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
18 اپریل کو ڈیفنس کراچی میں شعبہ ایف جی آر
ایف کی نیو برانچ کا افتتاح ہونے جارہا ہے
شعبہ F.G.R.Fدعوت اسلامی 18 اپریل 2021ء بروز اتوار دوپہر 11:00 بجے D.H.A کراچی ، فیز 5 میں ایک نئی برانچ کا افتتاح کرنے جارہی ہے۔
برانچ کا افتتاح مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔
مزید
معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
03153025126-03126821292
دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں زون شمالی لاہور جوڑے
پل ڈویژن پیرا گون سٹی میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں میاں میر کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےمدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئےاسلامی بہنوں کو
آن لائن کورسز کرنےکاذہن دیا اور فیضان ِتلاوت
قرآن کورس میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
میراں حسین زنجانی زون شمالی لاہور ڈویژن ا سکیم میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ میراں
حسین زنجانی زون شمالی لاہور ڈویژن ا سکیم
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن
نگران مشاورت سے ذیلی نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور کارکردگی میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائےاور ڈونیشن جمع
کرنےکاذہن دیتےہوئے ڈونیشن کےاہداف بھی
دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
عاشقان رسول کی دینی
تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے کوشاں
ہےجس کے لئے دعوت اسلامی نے 80 سے زائد شعبہ جات کا قیام کر رکھا ہے۔ ان شعبہ جات
کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کیا
جارہا ہے۔ ان شعبہ جات کو چلانے کے سالانہ
کروڑوں روپے کے اخراجات کی ضرورت پیش آتی ہے جو دعوت اسلامی رمضان المبارک میں
عاشقان رسول کی جانب سے دیئے گئے ڈونیشن اور عید الاضحیٰ میں قربانی کی کھالوں کے
ذریعے پوری کرتی ہے۔
دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے اس ماہِ رمضان المبارک میں بھی ڈونیشن جمع کئے
جارہےہیں جس کے لئے ذمہ داران دنیا بھر میں کوششیں کررہے ہیں۔
پچھلے دنوں ہونے والے
مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اس دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اپنی دعاؤں سے
بھی نوازا۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو دعوت اسلامی کے لئے چندہ اکھٹا کررہے
ہیں اور جو ان کو دے رہے ہیں اور دلوارہے ہیں ان کو سلامتی ایمان نصیب فرما، ان
کورمضانِ مدینہ دکھا اور بے حساب مغفرت ان کا مقدر بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ جوہرٹاؤن شپ جامعۃالمدینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ
جوہرٹاؤن شپ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ ذمہ داراسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو
بڑھانے کے حوالےسے نکات بتائے اور تقرریاں مکمل کیا اور ڈونیشن کو بڑھانے کی طرف توجہ دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔