شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت 27 جنوری
2024ء کو عمر مسجد گلبرک ٹاؤن میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ا ہل ِ علاقہ اور مسجد کے نمازی حضرات نے
حاضری دی ۔
عزیر عطاری (شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ
دار) نے
شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا۔ساتھ
ہی اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں کے بارے میں رہنمائی کی پھر
شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 27 جنوری
2024ء کو مصطفی مسجد گلبرک ٹاؤن میں کفن دفن کورس کا منعقد ہوا جس میں مصطفی
مسجد کے عاشقان رسول اور شعبہ کفن دفن کے ٹاؤن ذمہ دار سہیل عطاری نے شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و
پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔آخر میں شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور
پر موجود مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈائریکٹر
جنرل پریس انفارمیشن اور پریس سیکریٹری گورنر آف سندھ محمد سلیم خان سے ملاقات
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اوقاف کے زیرِ اہتمام 26 جنوری 2024ء کو کراچی سٹی ذمہ دار یحیی ٰ عطاری نے ڈائریکٹر
جنرل پریس انفارمیشن اور پریس سیکریٹری گورنر آف سندھ محمد سلیم خان سے ان کے آفس
میں ملاقات کی ۔
دوران ملاقات یحیی ٰ عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور کراچی میں موجود مزارات
اولیا کرام پر اعراس کے دنوں میں اجتماعات منعقد کرنے کے
سلسلے میں گفتگو کی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں یحیی ٰ عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارہ بھی تحفتاً پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
سلسلۂ
عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے 11 وَیں بزرگ حضرت جنید بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات،آپ کی سیرت اور
فرامین سے عاشقانِ رسول کو آراستہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 27 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ جنید بغدادی رحمۃُ
اللہِ علیہ“پڑھنے
/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 27صفحات کا رسالہ ”فیضانِ جنید بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ“پڑھ یا سُن لےاُسے اولیائے کرام کے
فیضان سے مالا مال فرما کر بے حساب بخش دے اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے
تحت جامع مسجد بہار مدینہ نواب اڈا ڈیرہ اسماعیل
خان کے اطراف میں 26 جنوری 2024ء کو نگران شعبہ مولانا
محمد اسماعیل عطاری نے صوبائی، ڈویژن،
ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران کے ہمراہ شوروم مالک ملک عمران گھلو،اڈا مینجر ، منشی رفیع سلطانی، بنوں ڈیرہ ٹو کراچی ضیاء الدین اور یوٹانگ
بس آنر کے علاوہ پیٹرول پمپ منیجر عطاء اللہ قادری سے ملاقاتیں کیں۔
دوران گفتگو ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو اپنے بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مرکز فیضان
مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس
پر انہوں اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری
محمد زاہد نواز عطاری ، کانٹینٹ: رمضا ن رضا عطاری مدنی )
المدینہ
مسجد مینا گوٹ قمبر شریف لاڑکانہ سندھ میں
7 دن کا فیضان نماز کورس
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ا سلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 29 جنوری
2024ء کو المدینہ مسجد مینا گوٹ قمبر شریف لاڑکانہ سندھ میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا ۔
کورس میں شریک محلے کے اسلامی بھائیوں کو شعبہ مدنی کورسز کے معلم عبدالمنان عطاری نے نماز کورس میں وضو، غسل اور نماز کے شرائط،
فرائض و واجبات ، نماز کے مفسدات ، مختلف
دعائیں اور چلنے کی سنتیں وآداب بتائے نیز نماز کا پریکٹیکل بھی کروایا۔
اس کے علاوہ دوران کورس چوک درس اور علاقے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا۔کورس
کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی گی جبکہ تمام شرکا ئے کورس نے 3 دن کے مدنی قافلے میں
سفر کی سعادت بھی پائی۔(رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری مدنی رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ: رمضا ن رضا عطاری مدنی )
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بہاولپور سٹی میں 7 دن پر مشتمل رہائشی نماز کورس ہوا جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، چولستان یونیورسٹی
آف ویٹرنری اینڈ سائنسز بہاولپور کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اختتامی
نشست میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم احمد رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی میں12
دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں شرکائے کورس کو تحائف بھی دیئے
۔(کانٹینٹ:رمضا
ن رضا عطاری مدنی )
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں فیصل آباد برانچ میں میٹ اپ منعقد ہوا جس میں برانچ میں موجود اسٹاف نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں نگران فیس ڈیپارٹمنٹ غلام
مرتضی عطاری نے” رجب المرجب کے
روزوں کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیانیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے روزوں
میں عطا کردہ اہداف ممتاز، بہتر و مناسب
پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی جبکہ رمضان عطیات کو جمع کرنے کی ذہن سازی بھی کی اور اسلامی بھائیوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔(رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سرائے
عالمگیر ضلع گجرات پاکستان میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 26جنوری2024ء کو مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی و گجرانوالہ ڈویژن کے شفٹ و
برانچ ناظمین نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کو
ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی
اور اور اہداف بھی دئیےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
24جنوری
2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین کی فیضان مدینہ
ملتان میں میٹنگ ہوئی جس میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر
مدنی عطاری اور نگران شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری مدنی نے تربیت کی ۔
مدنی مشورے میں رمضان ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز شعبے کے
مدنی مشورے کے لئے منتخب کردہ مدنی پھولوں پر کلام بھی ہوا۔
اختتام پر اراکین شعبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
22 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ ملتان میں ملتان
و بہاولپور ڈویژن کے برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دیئے جس پر ناظم اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری
مدنی اور ملتان و بہاولپور ڈویژن کے ذمہ
دار مولانا غلام عباس عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرا ہتمام 21 جنوری 2024 ء بروز
اتوار لاہور میں ٹیچر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ڈویژن
کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے ”ایک ٹیچر
کو کیسا ہونا چاہئے چاہیئے اور اپنے سکلز کو بڑھانے “کے
تعلق سے مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس کے
ساتھ ساتھ نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور مدرسین کے
سوالات کے جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ: نواز حسین فیاض عطاری شفٹ
انچارج برانچ اچھرہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
Dawateislami