19جنوری2024ءکو شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیضان مدینہ فیصل آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان المبارک میں ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر موضوعات پر شرکا کی تربیت فرمائی۔آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دینِ اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 01فروری2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و اذکاراور خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات ہفتہ وار اجتماع میں بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، جامع مسجد فیض مدینہ کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری ، جامع مسجد فیضان اسلام خیابان سحر ڈیفنس فیز 7 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،جامع مسجد حنفیہ میں قائد آباد ابراہیم حیدری ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری ،فیضام مدینہ جوہر ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،فیضان مدینہ کاہنہ نو ،نزد ٹیلیفون ایکسچینج، فیروز پور روڈ،لاہور میں نگران پروفیشنلز فورم پاکستان محمد ثوبان عطاری، سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


یکم رجب المرجب تا 6 رجب المرجب 1445ھ تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عرس خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شہروں کے عاشقان رسول شریک ہوئے۔02 رجب 1445ھ کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے اور سیرت اولیاء پر گفتگو کی۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: نمازاور عبادت میں دل نہ لگے تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: دل نہ بھی لگے تب بھی عبادت کرنی چاہئے ،ورنہ تو ہم زیرو ہوجائیں گے ۔شیطان سے بچنے کے لیے روزانہ11 مرتبہ سورۂ اخلاص(قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد) پوری سورت پڑھ لیں ،شیطان مع اپنے لشکرکوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے نہ کراسکے،جب تک کہ یہ خود نہ کرے۔(الوظیفۃُ الکریمہ ص21)۔دوسراعمل یہ ہے کہ روزانہ 10مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ لیجئے۔

سوال:گھرمیں لڑائی جھگڑے کا کیا حل ہے ؟

جواب: عام طورپر اخلاقی کمزوریوں ،گفتگومیں نرمی نہ ہونا،جارحانہ انداز،خوف ِخداکی کمی ،علمِ دین کی کمی اوراچھی صحبت نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں۔ علم دین حاصل کریں ،اچھی صحبت میں رہیں ،علم پر عمل کریں ،ان شاۤء اللہ الکریم گھریلوجھگڑے بھی ختم ہو جائیں گے ۔

سوال : نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے بیان میں کس اُنگلی سے اشارہ فرمایا کرتے تھے ؟

جواب : شہادت کی اُنگلی سے اشارہ فرمایا کرتے تھے ۔

سوال: نمازکی ادائیگی کس طرح کرنی چاہئے ؟

جواب: اچھالباس پہن کر،اچھی خوشبولگاکر نماز ادا کی جائے ،مگراس کے لیے کسی سے سوال نہ کیا جائے۔

سوال: فرض علوم سیکھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب:فرض علوم سیکھنا بہت ضروری ہے۔افسوس نمازپڑھنے والے بھی وضو اورنمازکے مسائل نہیں سیکھتے ۔نوٹ گننے تو آتے ہیں مگرضروری مسائل نہیں آتے ۔ شریعت نے ہمیں جووضو اورنمازکاطریقہ بتایا ہے اسی کے مطابق وضوکرنا ہوگا اورنمازپڑھنی ہوگی ۔

سوال:کیاسردیوں میں وضو کرنے میں زیادہ احتیا ط کرنی چاہئے ؟

جواب:جی ہاں !سردیوں میں وضو کرنے میں زیادہ احتیاط کرنی چاہئے کہ کہیں اعضائے وضومیں کوئی جگہ بغیردُھلی نہ رہ جائے ۔

سوال: دعوت اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ رہنے کا کیا فائدہ ہے ؟

جواب : دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستگی،ایمان کی حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ ہے،عمل میں بھی بہتری آئے گی ۔میری وصیت ہے کہ دعوت ِاسلامی کو کبھی نہ چھوڑئیے گا۔یک درگیرمحکم گیر(ایک دروازہ پکڑ اورمضبوطی سے پکڑ)۔دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کے لیے کوئی فارم پُر کرنے کی حاجت نہیں ۔ہفتہ واراجتماع میں شرکت کریں ،اس سے نیکیوں کی بیٹری چارج ہوتی رہےگی ۔عاشقانِ رسول کے ساتھ ہرماہ 3 دن مدنی قافلے میں سفرکواپنامعمول بنالیجئے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ارشاداتِ جنید بغدادی“ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ارشاداتِ جنید بغدادی پڑھ یا سُن لے، اُسےاولیائے کرام کی برکتیں نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


پچھلے دنوں کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں تمام ایچ او ڈیز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران Research Training and Development(دعوت اسلامی)کے ہیڈ سر فرید عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر ایچ او ڈیز اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کیسے اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کیا جائے؟٭Self Development٭وقت کو کس طرح مینج (Manage) کیا جائے؟ ٭ٹیم کے ساتھ مل کر کیسے کام کیا جائے؟٭اپنے اندر صلاحیتوں کو کیسے پہچانیں؟٭ان میں مزید نکھار کیسے لایا جائے؟۔

علاوہ ازیں سر فرید عطاری نے موجودہ دور کے مطابق پروفیشنل انداز سے رہن سہن کرنے کے بارے میں چند اہم نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27 جنوری 2024ء کو سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا بشیر فاروق صاحب نے دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور کنزالمدارس بورڈ کے صدر مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔

اس ملاقات میں مولانا بشیر فاروق صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور کنزالمدارس بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید ترقی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں رکنِ شوریٰ نے امیر اہل سنت کی کتاب مولانا بشیر فاروق صاحب کو پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے ۔سال 2023 ء میں پاکستان کے مختلف مقامات پر 23 ہزار 706 کورسز ہوئے جن میں 5 لاکھ ،58 ہزار ،864 افراد نے شرکت کی ۔ان کی تفصیلی کارکردگی درج ذیل ہے۔

7 دن کےفیضانِ نماز کورس کی تعداد:3 ہزار 750

ان میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد:10 ہزار 608

7 دن کے 12 دینی کام کورس کی تعداد:209

کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد:15 ہزار 628

30 دن کے فیضانِ قرآن و حدیث کورس کی تعداد:201

کورس کرنے والے طلبہ کی تعداد:5 ہزار 628

63 دن کے مدنی تربیتی کورس کی تعداد:119

شرکائے کورس کی تعداد:2 ہزار 381

ہفتہ وار (Weekend) مدنی کورسز کی تعداد:13 ہزار 57

کورس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد:2 لاکھ،84 ہزار،154

دیگر مدنی کورسز کی تعداد:6 ہزار 265

ان میں حصہ لینے والے عاشقانِ رسول کی تعداد:1 لاکھ،47 ہزار ،456

(رپورٹ:محمد احمد سیالوی ،رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


21 جنوری  2024ء کو مدینہ شریف جانے سے پہلے اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں مکہ پاک ومدینہ شریف کے فضائل و آداب بیان فرمائے نیز وہاں زیادہ سے زیادہ عبادت و دعا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے زائرین مدینہ و مکہ کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


فیصل آباد  کے علاقہ طاہر روڈ گلستان کالونی میں 21 جنوری 2024ء کو حاجی محمد ندیم عطاری کے گھرمیں شخصیات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تاجران ، ذمہ داران دعوت اسلامی و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے شرکا ئے حلقہ کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز قرآن پاک پڑھنے اور اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانے کے بارے میں ذہن دیا ۔ساتھ ہی صراط الجنان ایپ کا تعارف بھی کروایا ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعاکروائی اور ملاقات کی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شیخ طریقت  امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر 22 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں گیارہویں شریف اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و دیگر ذمہ داران و عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا ۔نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حمد و نعت کے بعد پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کی منقبت بھی پڑھی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ”پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کی سیر ت “کے موضوع پر بیان فرمایا جس میں آپ کی نیکی کی دعوت اور دیگر دینی خدمات کے بارے میں بھی بتایا ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے فاتحہ پڑھی اور پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی اور دیگر امت مسلمہ کے لئے ایصال ثواب کیا اور دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 جنوری  2024ء کو فیصل آباد کے علاقے احمدآباد میں حاجی اشتیاق عطاری کی والدہ کی وفات پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات نگران پاکستان نے حاجی اشتیاق عطاری سمیت دیگر لوحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی ۔ (رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 20جنوری 2024ء بروز ہفتہ تحصیل میاں چنوں میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور ذیلی شعبہ نابینا کے صوبائی ذمہ دار قاری خالد عطاری نے نابینا افراد سے ملاقاتیں کیں۔

دوران گفتگو ذمہ داران نے نابینا افراد کو شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کروایا اور ذیلی شعبہ نابینا افراد کی تحصیل سطع کی ذمہ داری بھی دی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے میاں چنوں کے نابینا اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں لانے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ:ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی شعبہ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت میلسی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شعبے میں کئے جانے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ:ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد جمال عطاری مدنی شعبہ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)