نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فیضان عطار مسجد  میں 12 جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مسجد کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

ابتداءً ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف پر مشتمل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔بعدازاں شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ”مسلمان کو غسلِ میت دینے کی فضیلت “ کے موضوع پر بیان کیا نیز غسل میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ سمجھایا ۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


13جنوری 2024ء   کو دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ساہیوال میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حاجی منیر عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ سابقہ شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نیو اہداف دیئے ۔

٭بعدازاں نگران ڈویژن مشاورت کا ڈونیشن بکس کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو ہر ماہ کی 10تاریخ کو ڈویژن ساہیوال میں ڈونیشن بکس رکھوانے کے لئے تاریخ مقرر کی۔آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحفے دیئے۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان، رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدنی کورسز کے  زیرِ اہتمام جامع مسجد گلزار مصطفیٰ ٹرسٹ کالونی روڈ غریب آباد رحیم یار خان میں 12 جنوری 2024ء کو سات دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوگیا۔

کورس کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اور فیضان نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران اظہر سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں نماز کورس کی اہمیت کے متعلق بتایا جبکہ اختتام پر کورس کرنے والے افراد کو اسناد اورتحائف پیش کئے نیز شرکائے کورس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص اور ٹیکس بار کے نومنتخب  عہدیداروں اور وکلا نے فیضان مدینہ العطار ٹاؤن کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر میرپور خاص ڈویژن نگران حافظ محمد زین عطاری مجلس وکلا کے ذمہ دار محمد نعیم عطاری اور مدنی چینل عام کریں سندھ کے ذمہ دار احمد رضاعطاری نے وکلا کے وفد (ٹیکس بار کے سرپرست احمدسعیدقائم خانی، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مسعود لغاری،ٹیکس بار کے صدر محمدامین بھٹی، دونوں بارز کےنومنتخب جنرل سکریٹریز میر سیف اللہ تالپور اور محمدارسلان قائم خانی،سابق صدور شوکت علی راہموں،میرپرویزتالپور،جوائنٹ سکریٹری زوہیب حسن قائم خانی،خازن یارمحمدمنگریو،حسان قیصر،مجتبی ٰ جان سرہندی،نعمان احمد قائم خانی اور امان اللہ خاصخیلی) کو فیضانِ مدینہ میں خوش آمدید کہا۔

ذمہ داران نے آنے والے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے مقامی،ملکی اور عالمی سطح کے شعبہ جات کا تعا رف پیش کیا نیز ان کے تحت ہونے والی گرانقدر دینی،تعلیمی وسماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدنی چینل،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والی ایپلی کیشنز،فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دیگر شعبہ جات میں جاری دینی کاموں سے آگاہ کیا۔

وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کی بےپناہ خدمات اور نظم وضبط کو سراہا جبکہ حافظ محمد زین عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور دعوت اسلامی کے دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نیک کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں حافظ محمد زین عطاری نے مکتبۃالمدینہ کے مطبوعہ ترجمہ والے پاکیزہ قرآن مع کنزالعرفان سندھی و اردو میں پیش کئے نیز اختتامی دعا کروائی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


میرپورخاص میں شعبہ مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار ساجد رضا عطاری کے والد کے انتقال پر رکن شوری قاری حاجی  ایاز عطاری نے ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کو صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی ۔ دوران ملاقات نگران ڈویژن مشاورت اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت اسلامی  کے تحت 8جنوری 2024ء بروز پیرسکھر میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز گلزار حبیب میں یوم ِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہکے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری قاری ایاز عطاری کی تشریف آوری بھی ہوئی ۔

اجتماع میں طلبائے کرام نے اسلام کے پہلے خلیفہ ”حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کی افضلیت“ کے موضوع پر بیانات کئے جبکہ احادیث پاک کا سیشن بھی ہوا جس میں اسٹوڈنٹس نے درود پاک پڑھنے اور افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پر احادیث مبارکہ سنائیں ۔

بعدازاں رکن شوری نے طلبہ کو 12 دینی کاموں میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز اس کے لئے اپنی اپنی مساجد سے گاڑی چلانے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں طلبہ کو کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔

اس موقع پر انٹیرئیر سندھ معاون صوبائی نگران محمدعرفات عطاری،ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری کی  8جنوری 2024ء بروز پیر سکھر سفرکے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید احمد شاہ سے ملاقات ہوئی ۔

دورانِ گفتگو رکن ِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی اور خیر خواہی کے کاموں سے اپڈیٹ کیا ۔اختتام پر رکن شوری نے انہیں کتاب ”فرض علوم سیکھیں“ تحفے میں پیش کی۔

اس موقع پر انٹیرئیر سندھ سے معاون صوبائی نگران محمدعرفات عطاری،ڈویژن نگران محمد فہیم عطاری اور رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژن ذمہ دار محمد بلال عطاری بھی موجودتھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ   رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ترکی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل خانہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان کیا اور اہلِ خانہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی ڈویژن دعوت اسلامی  کے تحت 11 جنوری 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائی یحییٰ عطاری نے مینجر اوقاف کراچی ایسٹ محمد اسلم اور اسسٹنٹ مینجر کراچی ایسٹ محمد نعیم سے کراچی کے علاقے تین ہٹی پر واقع نوری شاہ بابا کے مزار پر ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کا تعارف پیش کیا اور ان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔آخر میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جلد وزٹ کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 11 جنوری 2024ء کو 1122 ریسکیو آفس بہاولپور پنجاب میں نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ریسکیوں اہلکار اور افسران نے شرکت کی ۔

شعبہ مدنی کورسز جزوقتی معلمین کے ذمہ دار محمد ابوبکر مدنی عطاری نے شرکا کو نماز کے شرائط یاد کروائے اور نماز کے فرائض و واجبات کے متعلق معلومات فراہم کیں ۔

آخر میں ڈویژن آفس ریسکیو آفیسر نے پورے بہاولپور سٹی میں دوسرے ریسکیو آفیسز میں کورسز کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


عاشقان رسول کی   دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2024ء کو چنیسر ٹاؤن فیضان عطار مسجد میں شعبہ کفن دفن کی جانب سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں فیضان عطار مسجد کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


چنیسر ٹاؤن میں  قائم نرگس فاطمہ مسجد میں دعوت اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں نرگس فاطمہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے متعلق اسلامی تعلیمات سے آگاہی بھی دی۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )