پچھلے
دنوں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ حب چوکی
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں تحصیل نگران سمیت ڈویژن
معاونت ذمہ دار سجاد عطاری و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
نگران
مجلس غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار
حاجی گل فام عطاری نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز نئے مقامات پر اسلامی بہنوں کے اجتماعات شروع کرنے اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے آغاز پر
مشاورت ہوئی جس پر ذمہ داران نے اہداف پورے کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
٭بعدازاں
فیضان عائشہ مسجد کے ا طراف میں علاقائی
دورے کا سلسلہ ہوا اور بعد نماز مغرب نگران مجلس نے بیان کیا جس میں اہل علاقہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
٭دوسری
جانب اسلامی بھائیوں نے عدالت روڈ کے قریب واقع فیضان صحابیات کا وزٹ کیا اور وہاں ہونےوالے دینی کاموں سے متعلق معلومات حاصل کرکے ذمہ داران کو مزید کاموں کے متعلق نکات دیئے۔(رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)