شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر ِ اہتمام فیضان مدینہ اسلام آباد میں میٹنگ
اوراق
مقدسہ کا ادب و احترام کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے اس سلسلے میں دعوت اسلامی کا ایک شعبہ بنام اوراق مقدسہ قائم ہے۔اس شعبے کا کام شہید اوراق مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانا ہے ۔
شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے زیر ِ اہتمام 31 جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد
میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کےشعبہ ذمہ داران ،خادمین و محافظین اور تحصیل ذمہ
داران نے حاضری دی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمدبلال عطاری نے رمضان ڈونیشن و اعتکا ف پر
کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیو ں کی ہفتہ وار اجتماع اور
فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکا ف کرنے کے
حوالے سے تربیت کی ۔
مزید شعبے کی ماہانہ کارکردگی ،عملی و پیشگی شیڈول اور باکسز میں اضافے کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی نیز
28،27،26 فروری کو تین دن کے مدنی قافلہ کی تاریخ کا اعلان کیا ۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)