مدنی   مرکز فیضان ِمدینہ مظفر گڑھ میں 15 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سحری اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ داران و عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈویژن ذمّہ دار غلام عباس عطاری نے ” نفل روزوں کے فضائل“ کے موضوع پر بیان گیا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور رجب المرجب کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


8تا 16 جنوری 2024ء خواجہ غریب نواز مسجد رنچھوڑ لائن کراچی میں روحانی علاج کورس ہوا جس میں کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی رہنمائی کی ۔

علاوہ ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 جنوری 2024ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی مشاورت اور ٹاؤن نگران اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں تقرری مکمل کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہانہ میگزین بنام ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جبکہ 12 دینی کام، خود کفالت اور رمضان عطیات کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے ٹیچرز اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے درمیان میٹ اپ ہوا جس میں تقریباً 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری (PhD-Vet.Surgery, Scholar) نے” جوانی کی عبادت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اورشُرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


شعبہ مدنی کورسز کے تحت  کیماڑی ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولز میں 15 جنوری تا17 جنوری 2024 ء تین دن پر مشتمل وضو کورسز کا اہتمام کیا گیاہوا۔

معلومات کے مطابق یہ کورسز ڈسٹرکٹ کیماڑی کے شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار مولانا محمد شعیب رضا عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار محمد سلطان عطاری مدنی نے کروائے ۔

دوران کورس ذمہ داران نے اسکولز کے اسٹوڈنٹس کو وضو کے فرائص و سنتیں یاد کروائیں اور ساتھ ہی انہیں باوضو رہنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے باوضو رہنے کی عادت بنانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عابد عطاری معلم جزوقتی مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 15 جنوری 2024ء کو گلبرگ صدر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ٹاؤن اور صوبائی ذمہ داران سمیت امام صاحب ،مدرسین ،مدرس کورس کے طلبہ اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی مشاورت کے نگران قاری محمد اشفاق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام اور انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 د ینی کاموں کی ذمہ داریاں دی ۔

اس موقع پر ڈویژن مشاورت کے نگران کامران عطاری،ٹاؤن نگران ساجد عطاری، صوبائی ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری، مدرس کورس معلم قاری ابرارعطاری، فیضان مدینہ کے امام صاحب و مدرس قاری ناصر عطاری ، مدرسۃ المدینہ بوائزکے ذمہ دارقاری عبدالسلام عطاری اورقاری فیاض عطاری نے اپنے ماتحت مشاورتوں کی تقریوں کے اعلانات کئے۔(رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


گورنمنٹ بوائز ہائی ا سکول ڈھوک چراغ دین چکلالہ کینٹ راولپنڈی   کے پرنسپل ولید عزیز جو کہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری 2024ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ کے ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری اور صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے ولید عزیز سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو حاجی محمد حنیف عطاری نے ان کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ کا وزٹ کرنے نیز دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شرکت کا اظہار اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ کیا۔(رپورٹ: پاکستان ذیلی شعبہ نابینا افراد ، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


15 جنوری 2024ء کو مؤمن آباد اورنگی ٹاؤن سیکٹر F/4 کراچی میں ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا غیاث الدین عطاری مدنی نے ”ایصال ثواب“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنے والدین میں سے جو انتقال کر ہیں اُن کی قبر پر جانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں مولانا غیاث الدین عطاری مدنی نے حاضرین و اہل علاقہ کے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کیا اور دعائے مغفرت کروائی۔بعدازاں تمام اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


یورپی ملک جرمنی کے شہر Frankfurt میں ہونے والے ہیم ٹیکسٹائل ایگزیبیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی مختلف کاروباری حضرات سے ملاقات ہوئی۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کاروباری حضرات سےدعوتِ اسلامی کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی اورانٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر انہیں بریفنگ دی جس پر انہوں نے اچھے تأثرات بھی دیئے نیز دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو دینی مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایسٹن برمنگھم UK میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ Wales and FGRF UK سیّد فضیل رضا عطاری نے ”سورۂ فاتحہ کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی خدمات میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور اسلامی بھائیوں نےاپنی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عرس سلطانُ الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کی مناسبت سے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ فیضانِ غریبِ نوازپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 14صفحات کا رسالہ فیضانِ غریبِ نوازپڑھ یا سُن لے اُس کے ایمان کی حفاظت کراور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download