عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 19 جنوری 2024ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد سٹی میں براق ویلی اور ایمان انڈسٹری کے اونر مقبول حسین ڈوگر کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں ڈویلپرز نے شرکت کی ۔

اس اجتما ع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی ۔ نگران پاکستان نے ڈویلپرز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے ان کو اپنی زندگی کے شب و روزاللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرماں برداری والے کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔

اس موقع پر مقبول ڈوگر صاحب نے براق ویلی میں مسجد کا پلاٹ دعوت اسلامی کو پیش کیا جبکہ براق ویلی کی مسجد کا نام نگران پاکستان نے ”فیضان معراج “رکھا ۔آخر میں اس سوسائٹی میں دارالافتاء کے مولانا شاکر مدنی عطاری نے خود زکاۃ کورس کروانے کا اعلان کیا۔(رپورٹ : محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے  دنوں شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت کراچی میں شعبہ ذمہ داران ،ڈسٹرکٹ/ٹاؤن /یوسی ذمہ داران اور جزوقتی معلمین کا الگ الگ مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران شعبہ مدنی کورس قاری سعید عطاری نے دورانِ تربیت اسلامی بھائیوں کو شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف مدنی پھول دیئے نیز شرکا کو کراچی سٹی شعبہ مدنی کورسز کی کاوشوں پر تیار کردہ ویڈیو ڈاکیو منٹری بھی دکھائی ۔آخر میں کورسز ودیگر دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والوں کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


سیون سیزن  مارکی جڑانوالہ میں 18جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے”تین دوست “ کے مو ضوع پر بیان کیا ۔دورانِ بیان نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ حسن ِاخلاق و حسن معاشرت کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی کے تحت علاقوں میں قائم کردہ مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ذکر کروایا گیا نیز دعا اور صلاۃ وسلام بھی پڑھا گیا جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: محمد اظہر سعید عطاری شعبہ تعلیم خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


فیصل آباد  پنجاب کے علاقہ لوئر کنال روڈ رائل ولاز 12 A میں 19 جنوری 2024ء کو شخصیات میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تاجران ، ذمہ داران دعوت اسلامی و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق مدنی حلقے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شرکانے بھلے جذبات کا اظہا کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ: محمد اظہر سعید عطاری شعبہ تعلیم خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


18 جنوری 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے جڑانوالہ سٹی کے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں طلبہ کے علاوہ اساتذہ ٔ ، ناظمین اور دیگر ذمہ داران ِدعوت اسلامی نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔

مزید نگران پاکستان نے اساتذہ ٔ و طلبہ کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور طلبۂ کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی ۔ (رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت  4 تا 15 جنوری 2024ء کو لاہور میں 12 دن پرمشتمل اصلاح اعمال کو رس ہواجس میں اپردیر،چترال،بونیر، گلگت ،استور،سکردو اور دیامر سے ٹیچرز اوریونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس کورس میں مبلغین دعوت اسلامی نے شرکا کو نماز کے شرائط و فرائض یاد کروائے نیز دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے مفتیانِ کرام کے ساتھ سیشنز ہوئے جس میں شرکا کو روز مرہ زندگی کے تعلق سے فرض علوم سکھائے اور شرکائے کو رس کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا گیا ۔

علاوہ ازیں ٹیچرز اوریونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔(رپورٹ: محمد اظہر سعید عطاری شعبہ تعلیم خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دنیا  بھر میں سنتِ مصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پھیلانے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 18جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کی جانب سے پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسیز نگران این سی نگران وذمہ داران سمیت دیگر عاشقان اولیا شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور ، نوشہرہ لاری اڈے کی مارکیٹوں ورکشاپ ،بس ویگن اور رکشہ اسینڈ پر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سے سلسلے میں 3 تین یوسیز کی تقرری کی نیز فیضان مدینہ رسالپور میں رجب المرجب میں ہونے والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوت  اسلامی کے تحت پاکستان پر نابینا افراد کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری کے ساتھ ملکر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے نابینا وکیل اسد کھوکھر سے ملاقات کی ۔

ان کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ کا تعارف کروایا اور ان کو دعوت اسلامی کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی ہوئی کوششوں کا ذکر کیا جس پر اسد کھوکھر نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا اور اداروں کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 16 جنوری 2024ء کو اسلام آباد میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انسٹی ٹیوٹ آفسر تیمور عمران ،نابینا بچوں اور دیگر عملے نے شرکت کی ۔

نابینا افراد کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے ”اخلاص“کےموضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی   کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2024ء کو پاکستان نابینا افراد کے ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری نے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی ا سکول فار بلائنڈ گرلز شمس آباد راولپنڈی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نابینا ٹیچر مقصود حسین سے ملاقات کی اور دورانِ گفتگو ان کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز و دیگر شعبے کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا نیز ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر مقصود صاحب نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


فیضانِ مدینہ  اسلام آباد سے 14 جنوری 2024 ء کو تین دن کا نابینا اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ جامع مسجد محمودیہ غوثیہ آئی جے پی روڈ اسلام آباد سفر پر روانہ ہوا جس میں نابینا اسلامی بھائیوں نے سفر کی سعادت حاصل کی ۔

معلومات کے مطابق پاکستان سطح کے نابینا افراد کے ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری اور صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے نابینا افراد کو فرض علوم سکھائے ۔

مدنی قافلہ میں نابینا افراد نے پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کے ساتھ ساتھ بعد نماز فجر تفسیر کے حلقے میں شرکت کی اور اشراق و چاشت ادا کی نیز چوک درس ، مسجد درس اور بعد نماز ظہر فرض علوم کے حلقوں میں شرکت کی جبکہ شرکا نے سنتیں وآداب سیکھنے کے ساتھ علاقائی دورہ بھی کیا۔

مدنی قافلہ کے اختتام پر نابینا اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ  تعلیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اور 14 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن اور یونیورسٹی کے تقریباً 65نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس سیشن کو 8 سیشن پر تقسیم کیا گیا تھا جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

1) پہلے سیشن میں شعبہ تعلیم پنجاب ذمہ دار مولانا ارشد حسن مدنی عطاری نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا او ر دعوت اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ بتایا گیا ۔

2)دوسرے سیشن میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے” معلم کورس کو کیسا ہونا چاہیئے“ اس سے متعلق رہنمائی کی ۔

3) تیسرے سیشن میں رکن شوری قاری محمد سلیم عطاری ”اچھے مبلغ کیسے بنیں“ اس موضوع پر تربیت کی۔

4) چوتھے سیشن میں مدنی مذاکرہ نگران پنجاب رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوری عبد الوہاب عطاری نے 12 دینی کام کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

5) پانچویں سیشن میں ڈویژن بہاولپور ذمہ دار احمد رضا عطاری نے KPI,s یعنی اساتذہ ٔ و اسٹوڈنٹس کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

6) چھٹے سیشن میں ملتان ڈویژن ذمہ دار شہزاد عطاری نے ”ٹیم بلڈنگ“ کے عنوان پر تربیت کی ۔

7) ساتوے سیشن میں اویس عطاری نے ”ٹیچرز فورم “کے متعلق تربیت کی ۔

8)آخر ی سیشن میں شعبہ تعلیم کی اہمیت و افادیت ،موٹیویشن اور JD,s پر رکن شوری عبد الوہاب عطاری نے تفصیلی کلام کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )