لوگوں کو دین سکھانے کا جذبہ رکھتے ہوئے عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جنوری 2024ء کو ایک اور عالیشان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح Englandکے علاقے Nuneaton میں کردیا گیا ۔اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی خالد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا نیز دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 25جنوری 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری کے علاوہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس اور صوبائی، ڈویژن و شعبہ فنانس کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے سال 2024ء میں شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا سابقہ سالوں (2022-2023ء) کے اہداف سے تقابل کیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  ڈونیشن بکس دعوت ا سلامی کی طرف سے 23 جنوری 2024 ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہو ا جس میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، شعبہ ڈونیشن بکس کے نگران مجلس، صوبائی ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران اور شعبہ فنانس کے ذمہ داران شریک ہوئے ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی جانب سے 23 جنوری 2024ء کو فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، گھریلو صدقہ بکس کے نگران مجلس، صوبائی ذمہ داران ، ڈویژن ذمہ داران اور شعبہ فنانس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا سال 2022اور 2023 ء کے دینی کاموں کا تقابل امسال 2024 ء کے اہداف سے کیا۔

علاوہ ازیں خود کفالت کی موجودہ پوزیشن اور اہداف پر گفتگو ہوئی ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، شعبہ عشر کے نگران مجلس سمیت صوبائی ، ڈویژن اور شعبہ فنانس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں 2022اور 2023ء میں کئے گئے شعبے کے دینی کاموں کا تقابل 2024ء کے اہداف سے کیا گیانیز خود کفالت کی موجودہ پوزیشن اور اہداف پر ڈویژن وائز گفتگو ہوئی۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے   دنوں دعوت ا سلامی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز بھکر میں میٹ اپ ہوا جس میں نگران مجلس اسپیشل پرسنز نے ا سٹوڈنٹس کو شعبے کا تعارف کروایا اور ان کو اسپیشل پرسنز میں علم دین سکھانے کے حوالے سے بیان کیا۔

مزید طلبۂ کرام کو اشاروں کی زبان سیکھنے کی اہمیت بیان کی اور اشاروں کی زبان کو اپنی گفتگو کا حصہ کیسے بنایا جا سکتا ہے یہ سکھایا۔ آخر میں طلبہ کو اشاروں کی زبان کے چند اشارے سمجھائے جبکہ طلبہ نے اشاروں کی زبان میں کورس کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی   میں 23،22،21جنوری 2024ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے محمد زاہد عطاری ( شعبہ روحانی علاج) نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ مع احتیاطیں بیان کی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت عابد آباد سائٹ ٹاؤن کیماڑی ڈسٹرکٹ کے دی اسکائی فاؤنڈیشن اسکول میں 21 جنوری 2024ء بروز پیر سے تین دن کے نماز کورس کا سلسلہ ہوا ۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد شعیب رضا عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار محمد سلطان عطاری مدنی نے اسکول کے طلبہ کے درمیان نماز کی شرائط و فرائض کے متعلق تربیت کی اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25 جنوری  2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 15نومبر 2023ء سے جاری 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔اس کورس میں گلگت بلتستان اور کشمیر سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمدصابر عطاری نے بیان کیا جس میں شرکائے کورس کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت پانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 12دینی کاموں میں مصروف رہنے اور وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کرتے رہنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک میں پورے ماہ اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔آخر میں اسناد اور مختلف تحائف پیش کئے گئے۔(رپورٹ :شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں ترکی میں مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کے سفر کے موقع پر مختلف دکانوں میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

دکانوں میں ہونے والے مدنی حلقوں میں رکن شوریٰ نے تاجر حضرات کو دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ مولانا محمد افضل مدنی عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اخلاقی تربیت کی اور شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ا نہیں نیو اہداف دیئے۔

آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحفے پیش کئے گئےاور رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے کی جانب سے بھکر میں قائم پولیس تحفظ سینٹر برائے اسپیشل پرسنز میں تحفظ سینٹر انچارج سے سرگودھا ڈویژن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے تحفظ سینٹر انچارج کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جبکہ اس موقع پر اشاروں کی زبان کی اہمیت پر گفتگو ہوئی اور عملے کو 27نیک اعمال کے رسائل بھی پیش کئے نیز ان کو اسپیشل پرسنز موبائل ایپلیکیشن کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)