گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ٹنڈو الہ یار ڈسٹرکٹ کے پروفیسرز کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن کا استقبال کیا۔

معلومات کے مطابق ان پروفیسرز میں ڈگری کالج نصر پور کے ایسوسئیٹ پروفیسر نوید شاہ، ایسوسئیٹ پروفیسر پرنسپل نور محمد شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر راؤ طارق، اسسٹنٹ پروفیسر اعظم حجن اور اشتیاق قریشی شامل تھے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پروفیسرز کو فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ روحانی علاج اور شعبہ آئی ٹی سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

اس موقع پر تمام پروفیسرز کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  عارف والا تحصیل میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کے لئے حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن ساہیوال کے مختلف شہروں سے اسپیشل پرسنز نے شرکت کر کے علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور اشاروں کی زبان کورس کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں ڈویژن ساہیوال کے ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں بھی دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تحصیل شجاع آباد، ڈسٹرکٹ میرپور خاص کے علاقے میرواہ گورچانی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 4 اور 5 جنوری 2025ء کو 26 گھنٹے کا جزوقتی معلم کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کا آغاز 4 جنوری 2025ء کو بعدنمازِ مغرب جبکہ اختتام 5 جنوری 2025ء کو نمازِ مغرب پر کیا گیا ۔ دورانِ کورس مولانا اعجاز عطاری مدنی (رکنِ شعبہ مدنی کورسز و اورسیز معلمین ذمہ دار)، محمد اعظم عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز سندہ) اور حاشر عطاری (جزوقتی معلمین ذمہ دار کراچی) نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭جزوقتی معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭جزوقتی کورس کروانے کا مکمل شیڈول/جی ڈیز/سافٹ ویئر چلانا٭شارٹ ٹائم کورس کس انداز میں تیار کیا جائے؟٭12 دینی کاموں کی اہمیت و افادیت۔

اس کے علاوہ شرکائے کورس نے مدنی مذاکرہ، نمازِ تہجد، نمازِ اشراق و چاشت، تفسیر سننے / سنانے کے حلقے اور شجرہ شریف کے اوراد و وظائف پڑھنے میں شریک ہوئے۔(رپورٹ: دیدارحسین عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے 3 دن،12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد سیکٹر G/11سے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک ماہ (دسمبر 2024ء تا 8 جنوری 2025ء) کا قافلہ اسلام آباد سٹی کی طرف سفر پر روانہ ہوا۔

قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کو فرض علوم سکھائے گئے جن میں نماز و وضو کا عملی طریقہ، نیکی کی دعوت کی اہمیت، مختلف دعائیں، سنتیں و آداب، نیکی کی دعوت عام کرنا، اس کی اہمیت اور اس کا طریقہ شامل تھا۔

اسی طرح نابینا اسلامی بھائیوں کو بنیادی عقائد و معمولاتِ اہلِ سنت بتائے گئے جبکہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف ، دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ماں باپ کا ادب و احترام کرنے اور معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ہاسٹل جناح ہال میں اسٹوڈنٹس نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے دوران اسٹوڈنٹس نے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے رہنمائی حاصل کی جبکہ اختتام پر فیصل آباد سٹی کے نگرانِ شعبہ تعلیم محمد عثمان رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں سنتیں و آداب سکھائے گئے ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈویژن ساہیوال، صوبۂ پنجاب کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں 6 جنوری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے مشاورت کرتے ہوئے شعبے کے سابقہ اہداف کا جائزہ لیااور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں پر تبادلۂ خیال کیا ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اختتامی دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا  ٹریننگ سیشن ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کے تینوں دن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات ہوئے جن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ڈپٹی ڈاریکٹر FBR راشد خانزادہ (سابقہ ناظم نارتھ کراچی) نے خانزادہ ویلفیئر وسیلہ فاونڈیشن کے ممبران کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس دوران عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کاوزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر راشد خانزادہ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز سیالکوٹ، پنجاب میں قائم FBR کے دفتر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد ہوا جس میں دفتر کے Employees نے شرکت کی۔

سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”رزقِ حلال“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

بعدِ سیشن کانفرنس ہال میں میٹ اپ ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر FBR سلیم اللہ شہاب اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایااور ان شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

6 جنوری 2025ء کو اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے سالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت جنوبی لاہور کے علاقے شاہ کمال میں ”تہجد و سحری اجتماع“ کا انعقاد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ باجماعت نمازِ تہجد کے نوافل ادا کئے جس کے بعد مناجات کا سلسلہ بھی ہوا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی جبکہ عاشقانِ رسول نے سحری کی اور ماہِ رجب المرجب کا نفلی روزہ رکھا۔(رپورٹ: محمد عمیر عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام کی تعلیمات دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 4 جنوری 2025ء کو  آن لائن سیشن منعقد ہوا جس میں ناظمات اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو اپنی علمی و عملی صلاحیتیں بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح دورانِ بیان نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور اس کے مختلف طریقوں پر شرکا کی ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ پنجاب کے علاقے راول روڈ، راولپنڈی میں واقع جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول میں 3 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران  اور وارڈ و شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران ڈویژن نگران حاجی محمد حماد رقریشی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مساجد میں ہونے والے دینی کاموں کا ڈیٹا انٹر کرنے نیز مختلف ایونٹس کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: محمدبلال خادم شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)